
نمرہ امین /لاہور
کبھی کبھی ہم غلط نہیں ہوتےہیں۔ بس ہمارے پاس وہ الفاظ نہیں ہوتے جو ہمیں صحيح ثابت کرسکیں۔ ہم خود کوکسی بھی طرح بیان ہی نہیں کرپاتے ہیں کہ
ہم خود کےحق میں کچھ بول سکیں۔ اتنے بے بس ہوتے ہیں کہ بس خاموشی سے لوگوں کی باتیں اور الزامات سن رہے ہوتے ہیں۔
وہ لمحے ہمیں خوف دیتے ہیں، لگا تارآنسو بہہ رہے ہوتے ہیں اوربس ہم خود کی قسمت کو الزام دے رہےہوتےہیں،خود کو بددعائیں دیتے ہیں۔ موت کی تمنا کرتے ہیں کہ کیوں ہمیں غلط کہاجارہا ہے؟ کیوں ہمارے لفظوں کو سنا نہیں جارہا؟ ہم پر یقین کرنے کے لیے کوئی مان نہیں رہا۔ ہم نے تو نہ کچھ غلط کیا ہے،نہ برا کیا ہے پھر کیوں ایسے ہوگیا ہمارے ساتھ ؟؟ کس وجہ سے ہمیں اتنی سب باتیں سنائی جا رہی ہیں؟ ہم صرف یہ سوچ رہے ہوتے ہیں اورخاموشی سے سب سہہ رہے ہوتے ہیں۔
کبھی ہم غلط بھی نہیں ہوتےلیکن پھربھی لوگ ہم پرتہمت لگاتےہیں۔ ہمارے ساتھ براسلوک بھی کرتے ہیں۔وہ سب کہاجاتا ہےجو ہم جانتے ہی نہیں ۔ ہم نے کیا ہی نہیں ہوتا ہے؟
ایسے حالات میں وہاں ہم خود کو صحيح ثابت کرہی نہیں پاتے۔ہمارے بولنےنا بولنے سے بھی کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔کسی کویقین ہی نہیں آتا ہے۔ سوائے دکھ اور آنسؤوں کے کچھ نہیں ہم سے ہوتا۔ اگرخود کو برا،غلط کہنے کی بجائے اپنامعاملہ اللہ کےحوالے کردیا جائے جو واحد ایسی ذات ہےجس پریقین کرکے اس سے ہر بات کرکے اس پر سب فیصلے چھوڑ دیےجائیں تو یقیناً انسان کی زندگی میں سکون اور خوشیاں آجاتی ہیں۔ سب حالات بہتر ہو جاتے ہیں۔
ایک وہی ہے جوہماری سنتا اورسب جانتا ہے۔ ہم سچے دل سےامید کر لیتے ہیں کہ الله ہمیں عزت دے گا اوروہی ہماری زندگی کا مالک ہے۔بے شک! "عزت ذلت دینا اللہ کے ہاتھ میں ہے" لیکن اللہ پر یقین، بھروسہ، امید انسان کو کبھی ٹوٹنےنہیں دیتے۔وہ واحد ایسی ذات ہےجوانسان کی ہرمشکل، پریشانی کو ختم کردیتاہے۔
اگر ہرانسان اللہ پرسب چھوڑ دے ۔اسی سی مدد طلب کرے، یقین،امید سےدعائیں کرے تواللہ رب العزت اپنےبندے کی ہرآزمائش ختم کر دیتا ہے اور دعائیں قبول کرتا ہے۔کچھ بھی غلط اوربرا نہیں ہوتا کسی انسان کے ساتھ اور جو لوگ برا کرتے ہیں ان کا معاملہ بھی اپنےرب پر چھوڑ دو۔بے شک!
"اللہ ہی بہترین فیصلہ کرنےوالا ہے۔" وہ انسان کو بہترین سے بہترین عطا کرتا ہے۔ بس اپنے رب پر توکل کرو اور دعائیں مانگتے رہو۔ دعائیں تقدیر کو بدل دیتی ہیں۔



































