
سمیعہ سلمان
میرا وطن سنوار دو
کسسلمان کا انتظار ہے
کوئی باہرسے نہیں آئےگا۔۔ لوگ تو موجود ہیں۔ بس وہ نگاہیں گم ہیں یا بند ہیں جو دیکھ نہیں پا رہیں۔یا دیکھ تو رہی ہیں لیکن موازنہ نہیں کرپارہیں۔۔ چلیں یہ
موازنہ ہم کروادیتے ہیں ۔
میرا وطن سنوار دو
کون سنوارے گا
ایسی پارٹی جس کےکارکن سےلے کر لیڈر تک سب منظم اندازمیں اپنے اپنےمحاذ پر ڈٹے ہوں۔۔اس اجتماعیت کا مقصد بھی ایک ہو اور مشن بھی ایک ہو۔طریقہ کام متعین ہو۔مشاورت کا نظام ہو۔ہر پہلو کی تربیت ہو رہی ہو۔۔ کارکن ذمہ دار کا احتساب کرسکتا ہو اورذمہ دار کارکن کا۔۔ بنیان مرصوص کی طرح مضبوط اورمتحد بنیادوں پرکام ہوتا ہو۔۔جہاں کردار بھی صاف ہوں اور جہاں بیت المال کا بھی احتساب ہو۔۔کوئی کسی کو گرنے نہ دے اور جو ٹھہرجائے اس کو چلانے والے بھی موجود ہوں۔
اس اجتماعیت میں سے اگر کوئی وزیرخزانہ بنےتو کرپشن فری رول ماڈل سامنے آئے ۔۔اگر کوئی سینیٹ میں کھڑا ہو تو عوام کی آواز بن کرایوانوں کو ہلادے۔۔جہاں ملک میں مشکل آئے تو ایک خدمتی فوج بن کر گلی کوچوں میں لوگوں کی جسمانی اور روحانی ضرورت پوری کرنےنکل آئیں۔
مزے کی بات یہ کہ ملک سنوارمہم میں خواتین بھی محاذ پرموجود ہیں۔اسلام کے متعین کردہ دائرہ وحدود میں منظم اندازمیں گھرکےمحاذ کےساتھ ساتھ اس میدان میں بھی مصروف عمل ہیں ۔
عجیب بات تویہ ہےکہ اس پارٹی کی اکثریت والینٹری اس کام کوکررہی ہے۔۔ ستائش واجر سے بے پروا ہو کر ۔۔۔موسم کی سختی گرمی سے بے نیاز۔اس اجتماعیت کے بچوں کی تربیت کا شعبہ بھی ہو نوجوانوں پر بھی کام ہو۔۔یتامیٰ اور بیواؤں کی فکر بھی ہو۔۔قوم کی بیٹیاں جوآگے نسلوں کی محافظ ہیں ان کی آبیاری کی فکر بھی سوارہو۔۔
جہاں اخلاص ہو۔جدی پشتی نظام اوراقربا پروری نہ ہو۔۔ چناؤ کا نظام کڑاہو۔ بہتری کے لئے تبدیلی کے دروازے کھلے رہتے ہوں۔۔ذاتی فائدوں سے بالاتر ہو کر قربانی کا جذبہ رکھتی ہو۔اسلام اور پاکستان سے محبت لازوال ہو۔خدمت انسانیت اور جنت کا حصول ہی مشن ہو۔ ایسے لوگ آپ کے گرد موجود ہیں۔بس چاہتے یہ ہیں کہ انسانوں پر اللہ کی حکمرانی ہو۔۔کوئی اعلیٰ و ارفع نہیں۔۔کوئی بے گھر نہ ہو کوئی بھوکا نہ رہے۔۔ سود و زنا و منشیات نہ ہو۔۔عدل و انصاف بھی ہو اور سب کے لئے ہو۔۔قوم کی بیٹیوں کوغیروں کے حوالے نہ کیا جاتا ہو۔۔اسلامی پاکستان ہو۔۔
تو کیا مشکل ہے کہ ایسے لوگوں کو یہ کام کرنےدیں جو چاہتے کہ ملک سنور جائے۔۔
غورسے ان کو دیکھیں اگرنظر کا چشمہ ٹھیک کرنا پڑے تو وہ بھی کرلیں۔




































