
ناہید خالد
آج کا سب سےبڑاالمیہ یہ ہےکہ حواکی بیٹی کی عزت تارتارہو رہی ہےاور ہمارے کانوں پرجون تک نہیں رینگ رہی۔ بےحسی کا یہ عالم ہے کہ ہم سب نے
خود کوغیر ضروری کاموں میں الجھایا ہوا ہے اوریہہ گناہ ہمارے معاشرے کو ناسور کی طرح کھاتا جارہاہے۔آج یہ حواکی بیٹی کسی محمد بن قاسم کےانتظار میں ہےکہ وہ آ ئےاوران درندوں سےاسےبچائے۔ وارث شاہ کا شعرایسے ہی موقع کے لیے ہے۔
اک روئی سی دھی پنجاب دی توں لکھ لکھ مرے وین
آج لکھا دھیاں روندیان ایس وقت شاہ نو کھین
آج یہ وقت آچکاہے کہ ہم اپنےضمیر کی آوازسنیں اوران بچیوں کی مدد کےلیے اکٹھےہو کرکوئی اسلامی کام کریں ۔ آج ہم دوسروں کی بچیوں کو ان درندوں سے بچائیں گےتو کل اللہ پاک ہماری بچیوں کومحفوظ رکھیں گے۔
اس بچی کی فریاد سن کرمیرا دل خون کے آ نسورورہاہے۔ کل اگریہ بجی خودکشی کرتی ہےتواس کا خون ہمای گردنوں پرہوگا۔گناہ ہوتے دیکھ کر خاموش رہنا ایسےہی ہےجیسے آپ خود اس گناہ میں شامل ہیں ۔




































