کرب ومایوسی

صائمہ عبد الواحد

قیامت کا سماں تھا بیشک قیامت کا سماں تھا چاروں طرف لاش اور خون کا منظر ۔۔۔۔اتنا شور کے کان پڑی آوازسنائی نہ دے رہی تھی۔ کراچی سے پنڈی جانے

والی ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔ کہیں سسکیاں کہیں آہیں ۔۔۔۔ اپنے پیاروں کی لاشے دیکھتی آنکھیں اس اندوہناک واقعے کو دیکھ کر دل ہی ہار بیٹھی۔ 

نوین اپنی دس سالہ بیٹی ربیعہ اور اپنے شوہرکے ہمراہ کراچی سےپنڈی اپنے بھائی کی شادی میں شرکت کرنے جا رہی تھی ٹرین میں کس قدر خوشی کا سماں تھا۔ جیولری کپڑے ایک دو ماہ سے گھر میں شادی کی خریداری و تیاری چل رہی تھی شرافت صاحب نے ہر ممکن کوشش کی کہ شادی میں شرکت سے قبل تیاری میں کوئی کسر باقی نہ رہے سب رشتہ داروں کے لیے تحفے تحائف خریدے گئے۔ آخر کو تین سال بعد پنڈی جا رہے تھے وہ بھی اپنے اکلوتے سالےصاحب کی شادی میں شرکت کرنے۔ نوین بھی اپنےوالدہ کی اکلوتی بیٹی تھی انٹر کے امتحانات کے بعد شرافت صاحب کی طرف سے رشتے کا پیغام آیا جو والدین نے نوین کی رضامندی سے قبول کیا یوں نوین دلہن بن کر کراچی رخصت ہوگئی۔ 

شرافت صاحب کی کاروباری مصروفیات کےباعث پنڈی کبھی کبھار ہی چکر لگتا کبھی والدین آکر کراچی نوین سےملتے تو گھر میں عید کا سماں ہوتا مگر اس بار بھائی کی شادی میں شرکت کیلئے نوین نے بھرپور تیاری کی تھی ۔ شادی کے بعد نوین نےکراچی میں اپنی پڑھائی جاری رکھی نوین کی تربیت جس ماحول میں ہوئی تھی وہاں لڑکیوں کی تعلیم کو بڑی اہمیت دی جاتی اوپر سے شرافت صاحب کے ساتھ نے اسے مزید اعتماد دیا وہ اپنی پڑھائی مکمل کر کے کالج میں لیکچرار بن گئی،  ساتھ ہی ربیعہ کی پیدائش اور اس کی تربیت میں بھی کوئی کسر نہ رکھی میکے سے دور رہی مگر اپنے خواب کو تکمیل دے کر ملک کی خدمت کے خواب کو نوین نے مکمل کیا۔  وہ خواب جو اس کے آباؤ اجداد نے اس ملک کو بناتے وقت دیکھا تھا ایسا پاکستان جس میں موجود ہر فرد اپنے فرائض ادا کرتا جانتا ہو۔ اپنی صلاحیت اپنے ملک کے لیے صرف کرے۔

کچھ عرصے قبل شرافت صاحب کو بزنس کے سلسلے میں بیرون ملک جانے کا اتفاق ہوا۔ وہاں عوام کو ملنے والی سہولتوں کو دیکھ کر دل میں یہ خواہش جاگی کہ ہم بھی بیرون ملک شفٹ ہو جائیں مگر نوین کی وطن سے محبت اور بچپن کی تربیت ان کی راہ میں رکاوٹ بن گئی ۔ شرافت صاحب ہم اس ملک کو چھوڑ کر نہیں جا سکتے ہمارے آبا و اجداد نے اس لیے تو یہ قربانیاں نہیں دی تھیں کہ ہم اس ملک کو برا بھلا کہہ کر دوسرے ملک جا بسیں۔ نہیں یہ بالکل نہیں ہوگا میں اپنی تعلیم کا فائدہ اپنے ملک کے نوجوانوں تک ہی پہنچانا چاہتی ہوں۔  اپنی تعلیم کے ذریعے اپنے ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہوں۔  آخر شرافت صاحب نے بھی اس خواہش کے اگے ہتھیار ڈال دیے۔

 اپنی بیٹی اور شوہرکی لاش کے پاس بیٹھی نوین کےسامنے اپنی زندگی کی تصویر گھوم رہی تھی حادثےکو کئی گھنٹے گزرچکے تھےجائے حادثہ کے قریب رہنے والے افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی اور میتوں کو ہسپتال لے جانے کا بندوبست کیا۔ بیل گاڑی اور ہاتھ گاڑی کے ذریعے میتوں اور زخمیوں کو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا اپنے شوہر اور بیٹی کی لاش کو اس قدر کسمپرسی کے عالم میں دیکھ کر نوین اپنا دل ہار بیٹھی اور لاشوں کی تعداد میں ایک اور لاش کا اضافہ ہو گیا ٹی وی پر خبر چل رہی تھی ٹرین حادثے کے شہداء کی تعداد چوبیس سے پچیس ہو گئی وہ ایک لاش نہیں تھی بلکہ مخلص پاکستانی کی روح تھی جو اپنے پاکستان کے اداروں کی کرپشن اور اس کو لوٹ کر کھانے والوں کی وجہ سے جسم سے روح میں تبدیل ہو گئی تھی۔

کیا پاکستان اس لیے حاصل کیا تھا کہ پچھتر سال گزرنے کے باوجود عوام بنیادی سہولیات سے محروم رہیں۔ سینکڑوں جانیں ہر روز کرپشن کے باعث لاشوں میں تبدیل ہو جائیں اور اس ملک کے اداروں سے مایوس نوجوان ملک چھوڑ کربیرون ملک ہجرت کر جائیں۔ عجیب کرب ومایوسی کا سماں ہے۔ بچپن میں اپنے ملک کیلئے ملی نغمے گانے والے اور اسے جھنڈیوں سے سجانے والے آج ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں ۔

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے