
مسرت جبیں/ لاہور
لوجی بن گیا پاکستان ،سال بعد پرچم کوسلامی دی۔سال کے بعد پرچم کشائی ہوئی ۔ سال کےبعد جشن آزادی منایا گیا ۔گلی گلی شہر
شہر قریہ قریہ کوچہ کو چہ جو جشن آزادی کےرنگ بکھرےپڑے ہیں۔ بازار کی رونقیں دوبالا ہوئیں، پرچم ہی پرچم ہرطرف، چھوٹے بڑے، بڑی چھوٹی عمارتوں پرگاڑیوں پر،موڑسائیکل، پرسائیکل پر ، کپڑوں پر، بچوں کے چہروں پرغباروں پرسروں پربندھی پٹیوں پر،بازو کلائیوں پر،چھتوں پر،درختوں پر،فضاؤں میں سربلند پرچم قوم کاہر فرد پرچم کی محبت میں سرشار چودہ اگست کی رات تک سرشاررہا اور پھررات گئی بات گئی۔
رات ڈھلتے ہی جذبات سرد احساسات کمزور ہوئے ،وہی پرچم جسےتا قیامت سربلند ہونا تھا ؟سربلند رکھنا تھا، جشن آزادی اب کےبرس پوری ہوئی ۔پرچم۔۔۔۔ عظیم پرچم ۔۔۔۔۔ ہاں وہی پرچم جس کی حرمت پر وطن عزیز کی غیورفاطمہ سڑک پر گرے پرچم کواٹھاتے اٹھاتے جان کی بازی ہارکر پرچم کی جیت کومحبت کو حرمت کوزندگی دے جاتی ہے۔ آج آزادی کا ترنوالہ نگلنے والے ایک دن جشن آزادی کی رسم ادا کرنےوالےصبح گہری نیند سو گئے ہیں اورکہیں پرچم سرنگوں ہے۔کہیں ٹکڑوں میں بٹ چکا ۔ کہیں ہائے دل کٹتا ہے،قلم لہواگلتاہے۔ لفظ شرمندگی سے چپ سادھ لیتے ہیں۔ حرف سر جھکائے ہوئے ہیں ۔
ہاں میرے عظیم وطن کاعظیم پرچم خشک پتوں کی طرح بےتوقیری کی نذر ہو گیا ۔کتنے کل حب الوطنی کا دعویٰ کرنےوالے کھلی آنکھوں سے پرچم کو پاؤں تلےروند کر شادہوئے۔جشن آزادی کا حق ادا ہوا۔ کتنے طوفانوں سے ٹکراے۔ کتنے آگ کے دریا پار کئے ۔ پرچم کی حرمت عزت اور اہمیت اس ماں سے،اس بھائی سے،اس بیٹے پوچھ جس کو جوان بیٹا بھائی باپ کے بدلےپرچم میں لپیٹی صرف اس کی وردی ملتی ہے ۔ جشن آزادی پہ سبزرنگ چوڑیاں کھنکتی ہوئی اس سہاگن کی تڑپ کو کون محسوس کرے گا ؟
سبز سفید آنچل لہراتے ہوئے کبھی عفت مآب بیٹی کی عصمت دری سےسفید پڑتی لاش کا سوچا ؟ ضعیف والدین کے کمزور کندھوں پر جوان لاشے بدمست جوانی کی مد ہوشی میں بازاروں میں باجے بجا کرہلہ گلہ ،انڈین گانوں کے ساز پر تھرکنے سے آزادی کی نعمت پر شکر گزاری کا حق پوراہوا ۔روز محشر جان مال عزت و آبرو لٹاکر پورا پورا خاندان آنکھوں کے سامنے ذبح ہونے کا دکھ اٹھا کر صرف وطن عزیز کی مٹی پر سجدہ ریز ہونے کی تمنا کٹے پھٹےوجود کاسامنا کیسےہوگا۔بنا بنایا پاکستان مل گیا ،سجا سجایا نعمتوں سےمالا مال ، کون جانے اس گلشن کی آبیاری میں کتنے شہداء کا لہو بویا گیا۔
تخم ریزی سےثمر بارہونے تک جتنی عرق ریزی ھوتی ھے اس سے کہیں زیادہ اس کی آبیاری ضروری ھے ۔مشقت طلب ھے آنے والی نسلیں آزادی کا کیا تصور لے کر جوان ھوں گی پر چم رنگ میں رنگ جانا چوراہے پر ہلہ گلہ باجے تماشے آوارگی ایک دن رات کا جذبہ جنوں اور بس ختم ھوئی آزادی آزادی کی کہانی ۔ گودوں سےنوچ کے نیزوں میں پروے گئے بچے سہم ھوئے زبح ھوتے والدین کو پورے پورے خاندان کو وحشت زدہ بچے کون سنائےزخموں کی کہانیاں وہ سہنےوالے درد بانٹنے والے، درد کا ادراک دینے والے کھوگئے ۔ آزادی کا بیج بونے والے کھو گئے۔باغ رہ گیا باغباں کھو گئے۔ باغ کے سارے رنگ پھیکے پڑ گئے۔ گلشن تو ھے بہار گلشن خزاں میں ڈھلنے لگی ۔پھول تو ہےخوشبو آڑ گئی۔ میرے بچوں باغ لگا دینا مشکل ہےتو اس باغ کی آبیاری مشکل تربھی اورضروری بھی ۔ اتنی دلخراش قربانیاں دینے والے آباء کو خراج تحسین پیش کرنے کا انداز واطوار کیسےکیونکر میری نسل نو میں سیرایت کر گیا۔
وطن عزیزکا قیام کوئی جغرافیائی حدود اربعہ کاحصول نہ تھا یہ توریاست مدینہ کی تعبیر تھی۔یہ تودنیا کے نقشے پر مدینہ الثانی تھا۔ یہ داستان آج کی تو نہ تھی، یہ تو اس مقدس نظریہ کی آبیاری کا مشن لیے ہجرت حبشہ معرکہ بدر کی قربانیوں کا ثمرتھئ۔
اے میرے وطن کے لوگو!ہماری نسلیں ہی ہماراسرمایہ ہیں ،ہماری طاقت ہمارامستقبل خدا کےلیےاپنی نسلیں بچالیں۔ اپنے فرائض، جانواس بارعظیم اس عظیم امانت ،اس عظیم نعمت کی قدرجانیں ۔اپنی نسل نوکواصل حقائق اصل دشمن اصل دشمن کےاہداف سےآگاہ کیجئے۔ تاریخ سے رشتہ مضبوط عزائم بلند رکھیں۔ نظریہ کی آبیاری کے لیے قرآن وسنت کو نظام شریعت کو نظام زندگی بنائیں ۔ گھر کی اکائی سےایوانوں تک معاشرت سےمعیشت تک ، سیاست سےعدالت تک ۔اللہ کے نام پر حاصل کی گئی سرزمین پر اللّٰہ کے قانون کا نفاذ کریں ۔
پاکستان اسلام کا قلعہ ہے،امید واثق ہےکہ یہاں ہی سے وہ قافلہ تیارہوگا،ان شاءاللہ ۔ اللّٰہ کی رحمت سےجو ایک بار پھر اسلام کاپرچم پوری دنیا پرحکمرانی کرےگا۔ یاد رکھیں اسلام نےغالب آکررہنا ہے۔ تاریخ نے بس یہی رقم کرنا ہے ،کس نے کتنا حصہ ڈالا ۔اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ پاکستان تاقیامت سلامت رے، ازل سے ابد تک جو بھی جیسے بھی جتنا بھی اس راہ کا مسافرہوا،اللّٰہ اس کی مسافرت قبول فرمائے۔ ان شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین، ان کی قبریں جنت کے باغات ہوں ۔درجات بلند ہوں۔اللّٰہ میری قوم کی نسل نو کا ایمان وحیابچا لے۔پاکستان اور اسلام ہمیشہ سر بلند ہو ۔آمین ثم آمین
نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )



































