
مسرت جبیں /لاہور
رحمت باری کا سایہ اجتماعیت پر جو فکر وفن کو عبادت خیال کرتے ہیں۔ وہ زندگی کی صداقت بحال کرتے ہیں۔ وہ لوگ اہل نظر
ہیں۔ کمال کرتے ہیں۔ کمال یہ ہے کہ اپنی ذات سے بالاتر ہو کر دوسروں کا درد محسوس کرے کوئی اوردرد بھی محض اس دارفانی سے منسوب نہ ہو بلکہ اپنوں کی دنیا ہی نہیں آخری زندگی کو اصل دائم نعمتوں زندگی میں بدلنے کی تڑپ ہو ۔ اپنے بھی کون ؟ جی ہا ں جو رشتے اخوت میں قیمتی موتیوں کی مانند پروئےگئےجس انمول مالا کو مہربان ہاتھوں نے پرویا جو رشتہ دست رحمت رحمت للعالمین نے خود مواخات مدینہ کے نام سے جوڑا تھا ۔
ان ہی رشتوں کی اجتماعیت کو جب ایک مرد مومن نے منتشرپایا ۔جب اس عظیم جماعت کو قوم کو امت کو بے وقعت تنکوں کی طرح ہوا کے دوش پر بکھرے ہوئے دیکھا تو اس مرد مسلم کا دل پارہ پار ہ ہو رہا تھا ،اس سچے اور مخلص امتی کو جب امت محمدیہ دکھوں میں گھری ہوئی اغیار کے ہاتھوں بےتوقیر ہوتے ہوئے جانا تو اس کی روح بےچین ہو اٹھی۔
اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو اس کا اصل مقام یاد دلانے کھوئی ہوئی منزل کا پتا دینے کو بےتاب ہو چلا۔ یہی وہ چشم بینا تھی،یہی وہ ادراک رکھنے، تدبر کرنے اور اپنے تفکرات کو عبادت سمجھنے والا مرد قلندر محترم سید ابوالاعلی مودودی رحمہ اللہ نے شدت سے اس بات کی ضرورت محسوس کی کہ فاران کی چوٹیوں سے جو باران رحمت کی گھٹا اُٹھی یہ اسی کا عکس ہے ،صحرائے عرب میں جو صدا حق بلند ہوئی، یہ اسی کی بازگشت ہے ۔غار حرا میں جو نور فرقان چمکا یہ وہی تفسیر ہے۔
ایک بار پھر دنیا کو پیغام حق کا بھولا ہوا سبق یاد دلایا ۔بھٹکے ہووں کو پھرراہ پرڈالا،منزل کا پتا سمجھایا۔پھر تیرے ابر کرم کی ہے کھیتی پیاسی۔ پھر تجھ کو ترستے ہیں میرے زمانے والے ۔ مولانا مودودی رحمہ اللّٰہ جب اغیار کے ہاتھوں اسلام کی جڑیں کھوکھلی کرنے ایمان کی بنیاد کمزور کرنے کی سر توڑ کوشش کررہے تھے۔جب مسلمانوں کے ایمان و یقین کی ناؤ بیج منجدھار کے تھی ۔جب ظلم و بے انصافی کی اندھیری رات چھا رہی تھی تب مرد مجاہد نور اسلام کے چراغ روشن کرنے ۔
مسلمانوں کی دم توڑتی امیدوں کو صبح نو کی نوید دینے میدان عمل میں اترا۔ غلامی عیش پرستی۔ حب دنیا کے نشے میں عرق قوم کو جگانے کے لیے توحید کے پرچم تلے جمع کیا ۔جو بیج جتنا اعلیٰ ہوتا ہے پھل بھی اتنا ہی بہترین ملتا ہےاور پھر بیج بونے والے کی نیت جتنی خالص ہو اتنی ہی کھیتی سرسبز شاداب ہو گی۔
الحمدللہ آج جماعت اسلامی خوب پھل پھول رہی ہے تو یہ سب اسی باغباں اسی ماہر مالی کے خلوص نیت کا ثمر ہے۔ محنتوں کا پھل ہے ۔امید واثق ہے، دعا ہے کہ جنت الفردوس کے بالا خانوں میں رب رحیم اپنے بندے جس نے حق بندگی ادا کیا اور غفلت میں ڈوبی ہوئی قوم کو خیر امت مسلمہ کا سبق یاد دلایا اور ایمان وعمل کی راہ متعین کی۔ آج یہی مخلص قیادت باصلاحیت افراد کی جماعت اسلامی ہی کفر کے ہر وار کو ہر چال کو ہرجال کو دجالی فتنوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو رہی ہے۔
اللہ رب العزت اس جماعت کو اور مخلص نیک سیرت افراد عطاء فرمائے ، ہمت استقامت عزم جرات صلاحیتیں قوت طاقت عزت و توقیر فوز عظیم نصیب فرمائے ۔کامیابیوں کے وہ سارے در کھول دے ۔جو پوری کائنات میں اسلام کے پرچم کو سربلند کر دے اورسرخرو کر دے ۔آمین ثم آمین۔
نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )



































