عظمت کا پیکر میرا نبی (صلی اللّٰہ علیہ وسلم)

 مسرت جبیں / لاہور

نگاہ عشق ومستی میں وہی اول وہی آخر   

وہی قرآن وہی فرقان وہی یس  وہی  طہٰ

          وہ شان کبریائی،عظمت کا پیکرحسیں جگمگاتا سراج، وہ دریتیم، وہ عشق خالق کی تفسیر،اس کی شان عظمت کے بارے میں میں ذرہ خاک کیونکراورکیسے لب کشائی کروں ؟ نوک قلم تاب گویائی نہیں رکھتی ، اگرکائنات کے ذرات قوت گویائی پا جائیں۔اگرابنِ آدم سب کے سب اپنی زندگیوں کے پل پل کو شمار کریں اورایسی ہزارہازندگیاں پاہیں اور ان میں لمحہ لمحہ اس محبوب سبحانی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی مدح سرائی کرتےرہیں توبھی اس کی تعریف بیان کرنے سے قاصر ہوں۔ان کی شان عظمت کی انتہا تو یہ ہےکہ خود خداواحد وہ کائنات کا خالق ومربی خودان کی تعریف میں رطب اللسان ہے ۔

    آج سے چودہ سو سال قبل کی ساعتوں کو چشم تصور میں لائیں تو وہ تپتا ہواصحرا،جاہلیت اور گمراہی کی ویرانی لیے نظر آتا ہے، جہاں انسانیت کےجنازے موت کا سماں پیش کرتےہیں۔جہاں فسق وفجور کی آندھیاں منہ زورتھیں، جہاں انسانیت سک سک کردم توڑتی تھی ۔جہاں جہالت کی سیاہ راتیں طویل تاریکی کاباعث بنی یوئی تھیں ۔ جہاں ظلم کے طوفان تھے، جہاں کوئی ہادی نہ تھا ،جہاں الہامی ہدایت گم تھی اور نہ ہی ہدایت کی طلب، نہ چاہ ،نہ تڑپ تھی ۔ جہاں غلامی کےطوق تھے، جہاں آباکی اندھی تقلید تھی ، جہاں عورت ہی مظلوم اورعورت ہی منظور نظرتھی۔عورت پہ شاعری عورت کے لب و رخسار پہ شاعری یہی کمال تھا شعراء کا ۔ یہی زندہ درگور تھی ، یہی بے توقیری تھی ۔ جہاں سالوں پہ محیط لہو میں ڈوبی ہوئی قبائلی نسبی لڑائیاں تھیں ،  جہاں اسلام کفرو ذلالت میں دفن تھا۔ جہاں دین اسلام کے نام سے ناآشنائی تھی ۔جہاں تین سو ساٹھ بتوں کاراج تھا ، جہاں حیا بےحیائی سے شرمندہ تھی، جہاں شرک کا بازار گرم تھا۔

ایسے میں اک نوراترااورسارے عالم کومنور کرگیا ۔ایسا نور کہ رب وحدہ لا شریک نےاس کو نورمبین کا نام دیا ۔خوشبو کا جھونکا جوساری دنیاکواپنی خوشبو سے معطرکر گیا ۔ایسا پھول کھلا جس نے سارے ویرانےکوگلستاں بنادیا ۔ایسی گھٹا اُٹھی ایسی برکھا جو صحرا میں ساون بھادوں سے بھی سواہوکربرسی اور تمام عالم کی سیرابی کا ساماں ہوئی ۔۔    

  اتر کر حرا سے سوئے قوم آیا

 اور اک نسخہء کیمیاء ساتھ لایا

 

  وہ جس کی ایک نگاہ محبت نےکفار کے دلوں میں طوفان اٹھا دیئے۔ وہ جس کا دست شفقت مظلوموں کا سائباں ہوا۔ وہ عرب جس کی سرزمین ظلم وفساد سےرنگین تررہتی تھی، اس ہادی برحق کی آمد سےدنیا میں امن و سلامتی کاسمبل ٹھہری۔

آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی آمد سےگمراہی جہالت کےاندھیرے چھٹ گئے۔ہدایت ورشد کا صراط مستقیم نشان منزل ہوا۔ انہی راستوں کےمسافر کو فوزعظیم کی نوید ملتی ہے۔ہادی برحق رہبرحق بنا۔ابن آدم کی زندگی کا کوئی پہلو ۔کوئی گوشہ۔ کوئی معاملہ۔کوئی شبعہ۔ کوئی عبادت، معاشرت ۔معیشت۔سیاست ۔زمانہ کوئی بھی ہو حالات کیسے ہی ہوں۔

جس میں اپنے ہادی برحق اپنے رہنما عظیم کی حیات طیبہ سے درس نہ ملتا ہو ۔لقد کان لکم فی رسول اللہ اسوۃ حسنہ ۔۔ 

 

یہ راز کسی کو نہیں معلوم  کہ  مومن

 قاری نظر آتا ہے حقیقت میں ہے قرآ 

 

 انسانیت پر وقت نزع تھا۔ صراط مستقیم کی ترجمانی نے زندگی عطاء کر دی تھی۔ وہ عظیم بلند مرتبت ہستی جس کی تعریف مخالفین بھی کرنے پرمجبورہیں۔ وہ تمام انبیاء کا امام ہوا۔وہ جس سے خود خدا ہم کلام ہوا۔۔                             وہ جس کےسامنے پتھربھی اقرارحق کریں۔ توشق القمرنبوت کی گواہی بنا جو ایک رات میں اقصیٰ سے سدرۃالمنتہی تک پہنچ جائےجس نےراہ حق میں حق کی دعوت دیتے ہوئے ظلم کی آخری حد تک ظلم سہےمگر جب وہی ظالم بے بسی کی تصویر بنےعاجزی وبے چارگی سے آپ کےسامنے سرنگوں آئےتو آپ نے عظیم حوصلے، فراخ دلی کا ثبوت دیتے ہوئےدرگزرکیا۔ قربان ہوکل دنیا کی عزت وتوقیر کیسااعلیٰ وارفع نمونہ حیات دیاہےدنیا کو جس کی نظیر نہیں ملتی۔ لیکن انسانیت کی ایک مومن کی دنیا وآخرت کی بھلائی کامیابی صرف اورصرف اتباع رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں ہے۔۔

 سنت نبوی مطہرہ ہی توتوشہ ہےجوقیامت تک باقی رہنےوالاہےاوریہی توشہ توشہ آخرت ہے۔۔شاہراہِ حیات میں اس کے سوا کوئی چارہ نہیں رسول اللہ معلم اعظم کےاسوہ حسنہ کی پیروی کرےمگرمن وعن اسی طرح جس طرح رب العالمین محبوب خدا محمد مصطفیٰ خاتم الانبیاء صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے تعلیمات فرمائی ہیں۔محبت کے رنگ اطاعت کے طریقے کسی حال میں کسی زمانے میں اپنی منشاء ومرضی کے نہیں۔ آبا کےتقلید ۔قبائلی ضد وہٹ دھرمی۔  فرقوں کے بٹنا انا پرستی، خاندانی دباؤ، خود پسندی کے طوفان بہا نہ لے جائیں کہیں ؟ 

ایک مومن کی زندگی کی تمام کامیابیاں،  راحتیں ،عزتیں حب رسول اور اتباع رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم ہی سےمشروط ہیں جس عظیم نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کی خوبصورتی سےدونوں جہاں حسین ہوں۔ خوبصورت ترین ہوں ، رب رحیم کی رحمتیں اسوہ حسنہ کی پیروی کرنےسے برستی ہوں ،سکون قلب متقاضی ہو، حب رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا۔ اس نبی مہربان کی سیرت کواپنانے کو کیوں نہ اپنا تن من دھن قربان کریں۔۔دعاہے اللّٰہ رب العزت ہمیں ان اعمال کی توفیق عطا فرمائے،جن کا آجر شفاعت رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم ہو۔ روز محشر حوص کوثر سے سیرابی نصیب ہو، آمین ثم آمین۔        

       
  تیرے اوصاف کا اک باب بھی پورا نہ ہوا

کہ زندگیاں ختم ھوئیں اور قلم ٹوٹ گئے

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے