
رباب ارشد
قائداعظم محمد علی جناح بہت ہی زیادہ ذہین اورخاضر دماغ انسان تھے۔ ان کی ذہانت اورخاضردماغی کا ایک بہت ہی دلچسپ واقعہ ہے۔ ایک
دفعہ محمد علی جناح جب لندن یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کررہےتھےتوایک انگریزپروفیسر پیٹر جو کہ ان سےشدید نفرت کرتا تھا۔ایک دن پروفیسر ڈائننگ روم میں لنچ کر رہا تھاتو جناح بھی اپنی ٹرے لے کراسی میز پربیٹھ گئے۔ پروفیسر کو اچھا نا لگا تو پروفیسر نے کہا کیا آپ کو نہیں پتا کہ ایک پرندہ اورسورساتھ بیٹھ کر کھانا نہیں کھاسکتے۔ جناح نے پراطمینان لہجے میں انگریزی میں جواب دیا۔ آپ پریشان نہ ہوں" میں اُڑ کر دوسرے میز پرچلا جاتا ہوں۔
جناح کی اس خاضر جوابی پرپروفیسرکو بہت غصہ آیااوراس نےانتقام لینےکافیصلہ کر لیا۔اگلے ہی دن پروفیسرنےجناح سے سوال کیاکہ اگر تمہیں راستے میں دو بیگ ملیں ایک میں دولت اور دوسرے میں دانائی ہو تو تم کس بیگ کو اُٹھاؤ گے۔جناح نے بغیر کسی ہچکچاہٹ سے جواب دیا کہ دولت کو۔ قائداعظم کے اس جواب پر پروفیسر نےطنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیا اگر میں تمہاری جگہ ہوتا تو دانائی والے بیگ کو اُٹھاتا۔ جناح صاحب نے مسکرا کر جواب دیا کہ ہر انسان وہ ہی چاہتا ہے جو اس کے پاس نہیں ہوتا۔
قائداعظم کی ذہانت کا ایک اوربہت ہی خوبصورت واقعہ ہے ایک دفعہ ہندو اور مسلمانوں کے درمیان ایک زمین کا تنازع پیش آیا۔ ہندو بضد تھے کہ اس زمین پر مندر بنے گا جب کہ مسلمانوں نے اس زمین پر مسجد تعمیر کرنی تھی۔بات بڑھتے بڑھتے عدالت تک جاپہنچی اور قائداعظم محمد علی جناح کو مسلمانوں نے بطوراپنا وکیل پیش کیا۔ جج صاحب نے فیصلہ سنایا کہ پہلے بارہ فٹ میں مسلمان اپنی مسجد تعمیر کریں اور باقی بارہ فٹ سےاوپر ہندو اپنا مندر تعمیر کریں گے مسلمانوں کو شروع میں یہ بات ناگوارگزری لیکن قائداعظم محمد علی جناح نے فوری فیصلہ قبول کیا اور مسجد کی تعمیر کا حکم دیا۔
قائداعظم نے مسلمانوں کو یقین دلایا اورحکم دیا کہ مسجد گیارہ فٹ تک تعمیر کی جائے اوراوپر کا ایک فٹ جو کہ مسلمانوں کی ملکیت تھا وہ چھوڑ دیا جائے ۔ مسلمانوں نے ایسا ہی کیا شروع کہ گیارہ فٹ میں مسجد تعمیر کی گئی اور اوپر کا ایک فٹ چھوڑ دیا گیا۔ہندو بہت خوش تھے کہ اب مسجد کے اوپرمندر بنے گااوروہ اس بات کو دیکھنے آئے کہ ہم اپنا تعمیر کا کام شروع کریں توانہوں نے دیکھا کہ مسجد گیارہ فٹ تک تعمیر کی گئی ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح کے پاس عدالتی کاغذات تھےجس میں صاف صاف یہ بات باور کی گئی تھی کہ مسلمان پہلے بارہ فٹ کی ملکیت رکھتے ہیں۔ ہندو جناح کے پاس گئے تو غصے میں کہنے لگے کہ آپ نے گیارہ فٹ کی مسجد بنائی ہےاور اوپر کا ایک فٹ خالی چھوڑ دیا ہے۔ قائداعظم نے کندھے اُچکاتے ہوئے کہا پہلے بارہ فٹ ہمارے ہیں آپ چاہیں تو ایک فٹ چھوڑ کرہوا میں اپنا مندربناسکتے ہیں۔



































