
ماریہ حسان
اس وقت پوری دنیا میں مسلمانوں کے ساتھ جوظلم و زیادتی کا بازارسجایا گیاہے،اس پرنہ صرف مسلمان بلکہ اب غیر مسلم بھی چیخ اٹھے ہیں۔
کشمیر ہو یا شام فلسطین و لبنان پوری امت مسلمہ کا خون بےمول ہوچکا ہے۔اللہ ربی ہمیں دین پرقائم رکھےاوراپنے بہن بھائیوں کا حقیقی درد محسوس کرنے کی توفیق دے۔آمین
پوری دنیا میں جہاں مسلمانوں کی حق تلفی ہورہی ہے،وہیں دین اسلام کے پھیلانےوالوں اوردین کا درست نظریہ پیش کرنے والوں کےساتھ بھی ظلم اور ان کی حق تلفی برقرارہے۔ ایک ایسی شخصیت جو کسی فرقے سےبالا ترہوکرخالصتاً دین کی بالادستی میں سرگرم عمل ہے۔دنیا کے فرعونوں نمرود کو یہ گوارا نہیں کہ اس کوانسانی حقوق حاصل ہو۔وہ اپنی خواہش سےزندگی گزارے،اپنےمذہب کا پرچارکرے یا اپنی زندگی کو اپنے خدا کی بندگی میں گزاردے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک جیسے ،مفکرعالم صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں جواللہ کی زمین پرہم جیسےکمزورمسلمانوں کے لیے انسپریشن کاباعث بنتےہیں مگرافسوس یہ ہےکہ چند نام نہاد مسلمان جواپنےآپ کو داعی دین کہتے ہیں انہیں یہ گوارہ نہیں کہ دنیا ،اسلام کی درست تصویر کوملاحظہ کرے۔ یہی وجہ ہےکہ وہ وقتاً فوقتاً کوئی نہ کوئی جھوٹا پروپیگنڈا کر کے دین کی بہترین شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنا دیتے ہیں۔
ڈاکٹر صاحب کی شخصیت بھی ان عظیم مسلمانوں میں شمار ہے۔یہ بھارت جیسےملک کے شہری ہوکربھی بلا خوف و خطردین اسلام کو پھیلانےمیں سرگرم عمل رہے۔ان کی تقاریر سے سینکڑوں غیر مسلم دائره اسلام میں آئے اور بی بی سی کے مطابق 11.5لاکھ لوگوں نےاسلام قبول کیا۔ ان کی مقبولیت اورشہرت پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے۔ بھارت کی حکومت کو گوارا نہ ہوا کہ ایسی شخصیت کو اپنی زمین پر مزید پناہ دیتی،بلآخر ان کے خاندان کو ملک سے نکال دیا گیا اوران کا مال گھرباربھی ضبط کرلیا۔
اللہ تعالی نےمزید عزت اورشہرت سےنوازا اور ملائیشیا کی حکومت نےان کا خوشی سےاستقبال کیا۔پاکستان کی خوش نصیبی ہے کہ ایسی عظیم شخصیت یہاں تشریف لا رہی ہے اورالحمداللہ جماعت اسلامی کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ وہ ان کا استقبال اورمہمان نوازی کرے ۔ان کی پاکستان آمد پربھارت اوربی بی سی ان کے حوالے سے جھوٹی اورغلط باتوں کی تشہیر کر رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہزارکوشش کےباوجود ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بی بی سی کو انٹرویو دینے سے انکار کردیاتھا کہ انہیں ان پر اعتماد نہیں۔ اللہ تعالی انہیں خیر و عافیت سے رکھے اور ان کی حفاظت کرے ، شیطان اور دشمنوں کے شرسے محفوظ رکھےاور ان کا آنا ہمارے لیے باعث رحمت ہو۔آمین



































