عریشہ اقبال
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے
وہ دن کہ جس کا وعدہ ہے
جو لوح ازل میں لکھا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عائزہ کی زندگی کو اگر کوئی بھی عام لڑکی دیکھتی ًتو یقینا اس جیسے طرز زندگی کی خواہشمند ہوتی۔عالیشان گھر،خوبصورت چہرہ جو دیکھنے والوں کو اس کاوجود محسوس کرنےاوربے ساختہ اسے
سراہنے پرمجبورکرتا ۔جب وہ یونیورسٹی کےگیٹ پراپنے نئےماڈل کی "اوڈی" سےاترتی تو اسے واضح طور پر ان گنت سراہتی ہوئی آنکھیں نظر آتی تھیں۔
۔ اسے اپنی خوبصورتی کا بہت اچھی طرح اندازہ تھا ،جب وہ اپنے بالوں کوادا سے پیچھے کرتی تو اس کی زلفیں ہواکے دوش پر اس کے چہرے کے گرد لپٹ جاتیں جنہیں وہ ایک شان بےنیازی سے جھٹک کر
مسحور کن انداز میں تیز قدم اٹھاتی کلاس روم کی جانب بڑھ جاتی۔ ابھی چونکہ عائزہ کا پہلاہی سمسٹر تھا لہٰذا وہ لوگوں سےپوری طرح شناسا تھی اورنہ ان کی عادات و اطوار سے واقف تھی ۔
قدرت نے اسے خوبصورتی کے ساتھ گلا بھی بہت اچھا دیا تھا اوراسے اپنی اس صلاحیت کا بخوبی اندازہ تھا چنانچہ اس نے اپنی اس صلاحیت کواپنے گانا گانے کے شوق کے لیے بھرپور استعمال کیا ۔
پرائیوٹ یونیورسٹی والوں کو نئی نسل کے رجحانات کا بھرپور اندازہ تھا اوراپنے بزنس کے فروغ کے لیے نئےطلباء کے مزاج کے مطابق
انہوں نے ایک ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا تھا جس میں کئی دیگر رنگا رنگ پروگرامز کے ساتھ ایک مقابلہ موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔
عائزہ نے اپنے مزاج کے عین مطابق اس مقابلے میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔جہاں اسےاپنےحسن و جمال کے ساتھ ساتھ اپنی آواز کےسروں کا جادو بھی ہرسو بکھیرنا تھا۔
اپنی بھرپورشخصیت کی وجہ سے عائزہ کو ہمیشہ کی طرح یونیورسٹی میں بھی مقبول ہونے میں بالکل بھی مسئلہ نہیں ہوا ۔ کمپٹیشن سے چند روز قبل بہت سے لڑکوں اور لڑکیوں نے اس سے دوستی کرنے ، اچھے تعلقات استوار کرنے کی بھر پور کوشش کی اور اس کوشش میں کامیاب بھی ہوگئے۔
عائزہ نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کرکمپٹیشن میں حصہ لےلیا اورتیاریوں میں مصروف ہوگئی۔۔۔ پروگرام کی تیاریاں عروج پر تھیں روزانہ کا ہلہ گلہ اور موج مستی معمول بن چکی تھی۔ اسی اثناء میں عائزہ نے ایک دن اپنے تمام دوستوں کو اپنے گھر کھانے
پر مدعو کیا اور ان سے یہ بھی کہا کہ کھانے کے ساتھ ساتھ گپ شپ بھی لگ جائے گی اور مقابلے کی تیاری بھی کرلیں گے۔ مقابلے میں اب صرف دو روز باقی رہ گئےتھے اور سب لوگ ایک عجیب سی
خوشی کا شکار تھے کسی کو بھی اندازہ نہ
تھا کہ اگے کیا ہونا ہے؟
✷✷✷✷✷✷✷✷
جاری ہے