نہ تجھے خبر نہ مجھے خبر

نیرنگِ خیال/عریشہ اقبال

نہ تجھے خبر نہ مجھے خبر

جو ہے رب کے پردہ راز میں

محبت کا اظہار اور اس سے جڑے احساسات اپنے اندرایک الگ سی انفرادیت رکھتے ہیں اوراس انفرادیت کا تعلق براہ راست چاہت سےہوتا ہے، جب بھی

اس دل میں کسی محبت کا احساس پنپتا ہےتواس میں موجود دھڑکن چاہت سےاپنا تعلق جوڑتی ہے اور یہ چاہت ہی احساس کی شکل اختیارکرکےاس محبت سے وابستگی کومزید گہرا کر دیتی ہے میرے نزدیک محبت اسی لیےاس قدر منفرد جذبہ ہے کیونکہ اس جذبے سے زیادہ کشش کسی جذبے میں نہیں اوراس کے اظہار سے زیادہ تاثیر کسی اظہارمیں نہیں ،لہذا سمجھنے کی بات محض یہ ہےکہ محبت میں موجود انفرادیت کو سمجھنے کے لیے چاہت کے مفہوم کو سمجھ لینا بہت اہم ہے۔ میں سمجھتی ہوں زندگی میں جب بھی آپ کو کسی کی چاہت کا رنگ اپنی جانب کھینچتا ہےتو وہ لمحہ آپ کی اور میری زندگی میں دو طرح کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایک قسم تواس دل میں موجود چاہت کے رنگ سے متعلق جانچنے کی ہے کہ آیا وہ رنگ کس حد تک پختہ ہےاگر تو وہ رنگ پختہ نہ ہوا تو آپ کی چاہت کو خوبصورت بنانے کا کام انجام نہیں دے سکتا اور اس میں انفرادیت اور تاثیر کا عنصر اسی حد تک کم ہوگا اور دوسری قسم اس دل سے دھڑکن تک کے سفر میں چاہت کی طلب کو سمجھنے کا معاملہ ہے کہ آیا اگر تو میں اور آپ اپنی زندگی میں کسی محبت سے خود  کو جوڑ لینے کے بعد اپنے دل میں اس محبت کو محسوس کرتے ہیں اور وہ محبت اس حد تک گہری ہوجاتی ہے کہ آپ کے اور میرے قلب میں وہ چاہت کی شکل اختیار کرلیتی ہے تو پھر ہم اس موڑ پر آتے ہیں جہاں ہمیں اس منفرد احساس کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے ،جس کی انفرادیت اور تاثیر کو سمجھنا ہر انسان کے بس کی بات نہیں کیونکہ یہی تو وہ راز ہے جس سے واقفیت حاصل کرنے کے بعد راز محبت کا پردہ اٹھتا ہے اور پھر  ہجر کی رات ہو یا طلوعِ سحر  کا منظر میری اور آپ کی نگاہیں و دل کی ہر دھڑکن  محض اسی رازمحبت کی تلاش  میں سرگرداں رہتی ہیں  ۔

اس درجے پر فائز ہونا ہی میری اورآپ کی آرزو بن جاتا ہے کہ نصیب اورمقدر میں لکھا جانےوالا ہرلفظ اس مفہوم کی عکاسی کرتا ہوا محسوس ہوتا ہے کہ کسی سے اگر محبت ہوجائے تو یہ نہ سوچیں کہ اس کا حاصل ممکن ہے یا نہیں بلکہ اس کو اتنا چاہیں کہ وہ آپ کے نصیب کا حصہ بن جائے اور چاہے جانے کا مفہوم ہی دار آخرت کی فکر ہے اور یہی تو اصل چاہت ہے کہ میں اور آپ اپنے سے وابستہ محبتوں  کو رضاۓ الہیٰ کے حصول کی خاطر لگادیں ۔

ہماری نگاہوں کا مرکز اورہمارے دل کی ہردھڑکن سے لےکر اس دل میں پنپتے ہراحساس کا اظہارمجھےاورآپ کواس خوبصورت نصیب اورمقدرکی دعائیں کرنے والا بنادے گا اور یہ یقین ہماری ہرکوشش کے ساتھ ہربڑھتے قدم کو مضبوطی عطا کررہا ہو کہ میں جب اپنی محبت کو رب کےلیے خالص کرکے چلنا چاہتا ہوں یا چاہتی ہوں تو پھر مجھے اس چاہت کی انفرادیت اور اس کی تاثیر اپنےقلب و نظر میں واضح طور پر محسوس ہوگی اور جانتے ہیں اس چاہت کا اظہار انتہائی پرکشش انداز میں میری زندگی کو پاکیزگی اور میرے عمل صالح کے نتیجے میں  برائیوں سے بچنے کی شکل میں سامنے آئے گا۔ان شا ء اللّٰہ

اللّٰہ تعالیٰ سےدعا ہے کہ وہ ہم سب کی محبتوں کواصل چاہت کےرنگ میں ڈھال دے اور وہ محبتیں ہمارے اصل نصیب یعنی دائمی ساتھ کی شکل میں جہاں ملنےکے بعد بچھڑ جانے کا کوئی خوف نہیں ہوگا،انتہائی خوبصورت منزل کےساتھ ہماری منتظرہوں ۔آمین یا رب العالمین

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

تبصرہ کتاب (بلاک)

تبصرہ نگار:خورشید بیگم 

کتاب: سلامتی کے ستون
مصنفہ: اُم عبداللہ

خوبصورت سرورق اور بہترین طباعت والی یہ کتاب "سلامتی کے ستون" اُم عبداللہ کا شاہکار ہے۔ وہ ہمہ وقت وطن کے نونہالوں کی تعلیم و تربیت

... مزید پڑھیے

یکم مئی: پردے کے پیچھے چھپا راز (احمد شفیق )

احمد شفیق

یکم مئی کو دنیا بھر میں مزدوروں کے حقوق کے لیے یومِ مزدور کے طور پر منایا تو جاتا ہے مگر کیا کبھی آپ نے سوچا کہ حقیقت اس سے بھی

... مزید پڑھیے

میرے کسان تجھے سلام ( بنت اسماعیل)

بنت اسماعیل

ہم نے بچپن سے ہی یہ جملہ پڑھا اور سنا ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔ ایک ایسا

... مزید پڑھیے