
رپورٹ : صائمہ معید /بہاولپور
ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپورمیں فلسطین سےاظہارٓیکجہتی اوربہاولپور کے حقوق کے لئےعظیم الشان کنونشن کا انعقاد کیا گیا ۔کئی دنوں سےمرکزی قیادت کی آمد
کی تیاریاں جاری تھیں،اسٹیڈیم میں قیادت ہمیشہ کی طرح اس طرح داخل ہوئی کہ ان کےآنے پر نہ کوئی ہنگامہ ہوا اورنہ کسی کو کوئی تکلیف۔
چاروں طرف پنڈال جماعت کےبینرزاورقرآنی آیات کے پینا فلیکس سےسجایا گیا تھا جو کہ جماعت اورقیادت سےمحبت کے جذبے کومزید ابھاررہے تھے اور روح کو گرما رہے تھے۔ پروگرام کاباقاعدہ آغازفوزیہ اسحاق کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔
نعت رسول مقبول پیش کرنے کا شرف شاہینہ جلیل کو حاصل ہوا۔درس قران کے لئے اسمبلی سے قرآن کریم کی تعلیم کا بل پاس کروانے والےمرد مجاہد ڈاکٹر سید وسیم اختر کی اہلیہ سیاسی سیل جنوبی پنجاب کی نگران ڈاکٹر ثمینہ روحی کو دعوت دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اللہ کا شکر گزارہونا چاہیے کہ اس نے ہم سب کواپنی خاطر جمع ہونے کامو قع دیا۔
انہوں نے کہا کہ اگرہم فلسطین کا ساتھ دینا چاہتے ہیں تواس کے لئےضروری ہے کہ ہم اقتدار نیک اور دیانت دار لوگوں کے ہاتھ میں دیں تاکہ وہ اسرائیل کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرکہہ سکیں کہ ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
فلسطین نبیوں کی مقدس سرزمین ، قبلہ اول بیت المقدس کےلئے لڑ رہے ہیں ،آج اسرائیل کی جتنی بھی سازشیں ہیں اس دیں کومٹانے کےلئے ہیں اور اس کا اگلا ٹارگٹ ایران اور پاکستان ہےیعنی میں اور آپ اوراس سے بچنے کے لیے اللہ تعالٰی نے ایک ہی راستہ بتایا ہےاوروہ ہے اسلام کا نفاذ ۔
انہوں نے کہا کہ اسلام میں پہلا ایمان عورت کا 'غزوہ احد کا دن ام عمارہ کا۔ آپ میں سے کوئی کمزور نہیں۔ اسلام کے نفاذ کے لیے اٹھ کر کھڑے ہوں تو پاکستان بھی مضبوط ہے ، فلسطین بھی آزاد ہے اور مستقبل مسلمانوں کا ہے۔
فلسطین کے حالات سے آگاہی دینے کے لئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان اور نگران امر خارجہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹرسمیعہ راحیل قاضی کو مدعو کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ بہاولپور اسلامی تہذیب کاشہر ہے۔ ہم نےپھر سے اسے روشناس کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اج جماعت اسلامی کے جھنڈوں کی بہار دیکھ کرجوخوبصورت منظر نظرآرہا ہے،اسے تادیر یاد رکھا جائے گا ۔ انہوں نے بڑی خوبصورت حدیث بیان کی کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ کا دین نافذ کرنے کے لیے اکھٹے ہوتے ہیں ،اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ان کی مہمان نوازی کرے گا ۔
سمیحہ راحیل قاضی نے کہا کہ ہم سب بھی اللہ کی خاطر دین کے نفاذ کی کوشش کرنےآئی ہیں۔سب نے یہ تین الفاظ یاد رکھنے ہیں ہم بندے اللہ کے ہیں، یہ زمین اللہ کی ہے اور نظام بھی اللہ کا ہونا چاہیے۔
قیمہ پاکستان حلقہ خواتین جماعت اسلامی ڈاکٹر حمیراطارق نے اہلیان بہاولپور سے مخاطب ہوکرکہا کہ اللہ تعالٰی نے ہمیں اپنا نائب بنایا تاکہ ہم کرسی صدارت اور کرسی عدالت پراللہ ہی کے حکم کے مطابق فیصلے کریں لیکن آج حکمرانوں کے ہاتھوں پانامہ لیکس،سٹیل ملز کا سودا ،پی آئی اے اور شوگرملز کی کرپشن کا نتیجہ یہ نکلا کہ ہر پیدا ہونے والا بچہ دو لاکھ سولہ ہزار کا مقروض ہے۔ غریب بھوک کےہاتھوں خودکشی پر مجبور ہے،جبکہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ۔
اس نافذ کردہ نظام نے ہمیں ٹوٹتا ہوا خاندانی نظام اور ٹرانس جینڈر جیسی آلائشات دیں اورڈاکٹر عافیہ صدیقی کوظالموں کی جیل میں پہنچا دیا۔جماعت اسلامی کا مقصد اسلامی جمہوری ریاست قائم کرنا ہے۔ ہم آمریت اورزیر ذمین سرگرمیوں کو درست نہیں سمجھتے اور نہ ہم فرقہ پرست اور مسلکی جماعت ہیں بلکہ جماعت اسلامی ایک ایسی دینی اورسیاسی جماعت ہے جوخواتین کے لیےواضح منشور رکھتی ہے ۔ اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کے بچوں کا مستقبل محفوظ ہو'تعلیم سستی ہو،میرٹ پر نوکری ملے، بنیادی حقوق حاصل ہوں،علاج مفت ہو ،بجلی اور گیس کی قیمتیں واپس ہوجائیں تو اس کے لئے کرپشن زدہ عناصر کومسترد کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی بے داغ اور کرپشن سے پاک قیادت پراعتماد کرنا ہوگا کیونکہ موجودہ حالات میں حل صرف جماعت اسلامی ہی ہے۔ انہوں نےخواتین کنونشن کے کامیاب انعقاد پر ذمہ داران کو مبارکباد دی اور شکریہ ادا کیا۔
نصرا للہ خان ناصر امیدوار 253 نےکہاکہ بہاولپور مختلف مسائل میں گھرابواہےاورکسی بھی قیادت نے جیتنے کےبعد نہ انہیں حل کیا،نہ دوبارہ شکل دکھائی ۔ہم انشاءاللہ کل بھی آپ کے ساتھ تھے اور آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ۔
کامران ملک امیدوار قومی اسمبلی نےکہا کہ عوام کو مہنگائی اور بے روز گاری جیسےمسائل کا سامنا ہے، اب عوام کےمسائل کا حل ترازومیں ہےاور انشاءاللہ ہم آپ کے اعتماد پر پورا اتریں گے ۔
انہوں نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اورسید ڈاکٹر وسیم اخترکی خدمات کو سراہتےہوئےکہا کہ وہ بہاولپورکے ماتھےکاجھومرتھے۔انہوں نےاہلیان بہاولپور کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا اورانہوں نے کہا کہ مجھے اللہ تعالیٰ سے بڑی امید ہے کہ جس طرح آج ہماری سب بہنوں نے بھر پورساتھ کا یقین دلایا ہے آئندہ بھی ساتھ دیں گی۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان محترم سراج الحق نے قیمہ ڈاکٹر حمیرا طارق،صوبائی ناظمہ تسنیم سرور ،ناظمہ ضلع عظمٰی نعیم اور نگران سیاسی سیل ڈاکٹر ثمینہ روحی اور دیگر ذمہ داران کو اس کامیاب کنونشن پہ مبارکباد دی ۔
انہوں نے کہا کہ بہاولپورکی تاریخ نے کبھی آج سےپہلے وہ سورج نہیں دیکھا ہو گاجب اتنی بڑی تعداد میں خواتین اکھٹی ہوئی ہوں ۔ انہوں نے شرکاء کا بھی شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کے تمام مسائل کا حل ترازو میں ہے اور کہا کہ ہم فلسطین کی عوام کے ساتھ ہیں اورہم اسماعیل ہنیہ کےذریعے اس کوریج کوغزہ میں دکھائیں گے کہ بہاولپور کی مائیں اور بیٹیاں اوربہنیں ان کے ساتھ ہیں ۔ ان کے غم کو دل سے محسوس کرتے ہوئےاکھٹی ہوئی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کا آنا قبول فرمائے ۔
انہوں نے الیکشن جماعت اسلامی کی طرف سے کھڑے ہونےوالے تینوں امیدواران کا تعارف دیتے ہوئےکہا کہ آپ ان پربلا جھجھک اعتماد کریں ۔ ہم نے ان پر مکمل اعتماد کرکے ٹکٹ دیا ہے۔ یہ ہر گزآپ کو مایوس نہیں کریں گے، یہ مرحوم ڈاکٹر سید وسیم اختر کے نما ئندہ ہیں۔
سید زیشان اخترامیدوار پی پی 254 امیرضلع نے بھی تمام ذمہ داران کو کامیاب کنونشن پر مبارکباد دی ۔ شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ان کی پر خلوص دعا سےپروگرام اختتام پذیر ہوا ۔یوں سب بہترین کنونشن کی خوب صورت یادیں اوردلوں میں قیادت کا بھر پور ساتھ دینے کا جذبہ لیے گھروں کو لوٹ گئے۔




































