زندگی کی حقیقت

عظمیٰ رحمن

جب میں نے پہلی بارسعدیہ کو دیکھا اورگلےلگی تو فورا ہی ایک احساس ہواکتنےخوش نصیب ہوتےہیں ایسے ماں باپ جن کو ایسی اولاد ملے اللہ

کے بعد انسان کی سب سے پہلی محبت اس کےوالدین ہیں۔  والدین وہ ہیں جنہیں پیارسےدیکھنا بھی عبادت ہےاور بابا توجنت کی کنجی ہوتے ہیں ،بابا کی ہرچیز ہی مقدس ہوتی ہے۔ ان کی قمیض سےآتی خوشبو،ان کے گھر میں داخل ہوتے ہی جوتوں کی آنے والی آہٹ بیٹیوں کوتحفظ کا احساس دلاتی ہے۔ اولاد اس باپ کے رزق حلال کے لیے بہائےگئے ایک قطرے کا بھی حق ادا نہیں کرسکتی ، یہ ایک باپ کی اولاد سےمحبت ہوتی ہے کہ ہمیشہ باپ چاہتا ہے کہ اس کی اولاد اس سےزیادہ ترقی حاصل کرے۔ ماں کی اولاد کےلیےمحبت ظاہر ہوتی ہےمگر ایک باپ کی محبت بھی ،ماں سے کم نہیں ہواکرتی فرق صرف اتنا ہےکہ ایک باپ اولاد کے لیےمحبت کواس طرح ظاہر نہیں کرپاتا جیسےاس کے دل میں ہوا کرتی ہے۔

ایک بیٹی کے لیے اپنے باپ کا پیاراتنا بھی ہوسکتا ہےسوچ کرآنکھوں سے آنسو جاری ہوجاتے ہیں۔  دل میں ایک عجیب سی کسک اٹھتی ہے ۔ وہ پیاری جان سے زیادہ عزیز بیٹی اپن بابا کو عمرے کی سعادت کے لیےلےجانا چاہتی تھی۔  روضہ رسول کی زیارت کے منتظرتیاریوں میں مشغول تھے۔ پھراچانک وہی پرانا درد گھٹنے کی تکلیف روز بروز بڑھتی جا رہی تھی ، اب تو ڈاکٹروں نے بھی کہہ دیا تھا اس کا حل صرف آپریشن ہی ہے، اپنے بابا کی اچانک تکلیف نےسب کے دل ہلا کر رکھ دیے.

تمام گھر والوں کی رضامندی سےیہ طے پایا گیا کہ اب آپریشن کروانا ہی بہترہے۔ڈاکٹرز اپنی تجویز پیش کرچکے تھے،پانچ گھنٹے کے طویل آپریشن میں معصوم شہزادی سعدیہ ایسےہی آپریشن تھیٹر کےباہر کھڑی رہی اوردعاؤں میں مصروف رہی جب میں نے اس لڑکی کی یہ کیفیت دیکھی تو فوراً ہی اندازہ ہوا کہ یہ اس لڑکی کی تربیت ہےجو اس کے والدین نے کی ہے۔

ماں بیٹی کی دعائیں رنگ لائیں  اورباہر ڈاکٹر نےآکربتایا  کہ آپ کے والد صاحب بالکل ٹھیک ہیں ،ماشاءاللہ ۔ آپریشن کامیاب ہوا ہے۔وہ پرسکون ہو گئی اس کے چہرے پر ایک خوف جو طاری تھا وہ اترچکا تھا۔ وہ مطمئن تھی اب بابا پہلے کی طرح فٹ چلیں گے۔

چاردن ہاسپٹل میں رہنےکے بعد وہ گھرآگئے۔ اللہ نے انہیں پھر سے اپنےپاؤں پرسیدھا کھڑا کر دیا تھا،سب بہن بھائی خوش تھے، اچانک ہی اس خوشی کو نظرلگ گئی دوسرے دن جب ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لیے گئے تو ڈاکٹر نے بتایا انفیکشن ہوا ہے ،ہم  انہیں آئی سی او میں رکھیں گے،دو دن ائی سی یو میں رہے،سعدیہ کی حالات بد سے بدتر ہوتی گئی اور کہتی رہی کاش میں یہ آپریشن نہ کرواتی۔  وقت کا کسی کو کیا معلوم اللہ نے جس کا وقت جیسے لکھا ہےاس کو ویسے ہی اپنے خالق حقیقی سے ملنا ہے ۔

سعدیہ کےبابا کی زبان سے بس شکر ہی ادا ہورہےتھےاور بیٹی کو دعا ہی دیتے رہے۔بیٹی ماں باپ کی خدمت ہی سب سےبڑی عبادت ہےجو تم کر رہی ہو وہ پرسکون ہو کر اپنے بابا کی دعائیں سنتی رہی اوراللہ کے حضور سجدہ کرتی  رہی ۔اللہ انہیں جلدی صحت یاب کردے تاکہ میں اپنے ماں باپ کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کروں سعدیہ کے بابا نے اپنی بیٹی کو بہت ساری دعائیں دیں اوروہ مسکراتی رہی کہ بابا جانی اب ٹھیک ہیں وہ کہتےہیں ناکہ گھر میں ایک بیٹی اور ایک درخت کا ہونا ضروری ہے درخت ہمیشہ دھوپ میں سایہ دیتا ہے اوربیٹی ہمیشہ درد میں ساتھ دیتی ہے، وہ اپنے بابا کو ہنستامسکراتا دیکھ کرخوش  ہوتی تھی ۔ ابھی وہ اپنے بابا سے باتوں میں مشغول ہی تھی اچانک سے ان کی دھڑکن بند ہو گئی اوروہ اس فانی دنیا کو چھوڑ گئے ۔پیچھے سب کو روتا سسکتا چھوڑ گئے ۔

وہ اپنے آپ کو کوستی پیٹتی رہی ،سسکتی رہی ،وقت کی مٹھی کھل جائے تواس کی تتلی اڑجاتی ہے،ایک سناٹا رہ جاتا ہے، بس پچھتاوارہ جاتا ہے۔ خواب کی عمریں کم ہوتی ہیں

 اور جب آنکھیں کھل جاتی ہیں،ایک اذیت رہ جاتی ہے۔ صرف حقیقت رہ جاتی ہے

یہ ایک بڑی حقیقت ہے جو اس دنیا میں آیاہےوہ جائے گا ضرورحضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کا بیان ہےنبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب کوئی آدمی مرجاتا ہے تو اس کے عمل کی مہلت ختم ہوجاتی ہےصرف تین چیزیں ایسی ہیں جو مرنے کے بعد بھی فائدہ پہنچاتی رہتی ہیں ۔

ایک صدقہ جاریہ دوسرااس کا پھیلایا ہواوہ علم جس سےلوگ فائدہ اٹھائیں ،تیسراوہ صحالح اولاد جو اس کے لیےدعائےمغفرت کرتی رہیں۔

اللہ کا لاکھ لاکھ کرم ہے سعدیہ آپ میں یہ تمام کوالٹیزموجود ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے وہ آپ کے والد محترم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب فرمائے ان کے درجات بلند فرمائے اور آپ کو ان کے لیے صدقہ جاریہ بنائے ، امین ثم امین

لفظ سعدیہ کا مطلب شہزادی، نیک خاتون، مبارک ،پارسا خاتون اور متقی ہے،یہ ایک نام اورکوالٹیزکتنی ساری ہیں،وہ والدین جن کو ایسی اولاد ملےجواپنےماں باپ کی پروا کریں رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا ماں باپ کی خدمت واطاعت سے رزق اورعمر میں برکت ہوتی ہے۔ اپنے والدین کا خیال رکھوتمہاری اولاد تمہاراخیال رکھے گی۔  

ہم سب ایک لائن میں لگےہوئےہیں جس کا نمبر آگیا ، اس نےجانا ہےنہ جانے ہماری باری کب آجائےاورہماری مہلت عمل ختم ہو جائے۔عالم غیب صرف اللہ تعالیٰ جانتے ہیں ۔ ہم انسان ہیں خوش نصیب ہیں،  آپ آخری سانسوں میں آپ ان کےقریب تھے،جیسے پھول اورخوشبوان کی زبان ذکرالہٰی سےترتھی دل میں آپ کےلیے ڈھیروں دعائیں تھیں۔ وہ رب سے ملاقات کا وقت تھا توایسے میں اپنے آپ کو کیوں تکلیف دیتی ہیں ، یہ کاش کاش کا لفظ بہت برا ہے۔ نہ جیتا ہے، نہ جینے دیتا ہے، اس کاش سے دوری اچھی ہے، اپنے دل کو برانہ جانو،دل میں خدا ہوتا ہے،دل وہی کرتا ہےجو اچھا ہوتا ہے،اپنے اپ کو اتنا نہ تھکاؤ اب توسکون دو تتلی بن کےجواڑگیا ہے، ہم بھی تتلی بن کرجلدی اڑجائیں گے۔ ان کے ساتھ جنت کے باغ میں بیٹھیں گے۔

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے