
صائمہ ملک
بے شمار وجوہات ہوسکتی ہیں اورہیں بھی۔ مختلف پہلوہیں مگران سب میں ایک پہلوجس کی طرف توجہ دلانا چاہوں گی کہ خداراسہیلیاں، دوست
اپنی شادی شدہ زندگی کے خوفناک تھربجربات اپنی غیر شادی شدہ سہیلیوں، دوستوں کے ساتھ ڈسکس مت کیا کریں کیونکہ ایک سہیلی، دوست اپنی سہیلی یا دوست کی محبت میں یہ نہیں دیکھ پاتی یا پاتا کہ اس جوڑے کومشکلات اورنئے نئے چیلنجز کاسامنا نہیں کرنا نہیں آرہا اوراصل مسئلہ ان دو لوگوں میں ہےجو اس بندھن میں بندھے ہیں نہ کہ بذات خود " شادی "میں اور پھر کیا ہوتا ہے کہ وہ جس کی ابھی شادی نہیں ہوئی وہ بھی سب کو اپنی سہیلی یا دوست کے نظریے سے ہی دیکھتے ہیں اور اس کو ایک مصیبت اور قید خانہ سمجھ لیتے ہیں
لڑکی ہویا لڑکا۔۔ یہ نتائج مشترکہ ہیں ۔
اس لیےایک مسلمان تھیراپسٹ کی حیثیت چند گزارشات شادی شدہ اور غیر شادی شدہ نوجوان کےلیے۔۔
پیاری نوجوان نسل:
یہ شادی کابندھن ایک خدائی مقصد ہے یعنی رب رحمان کی طرف سےایک خوبصورت تعلق ہےکہ اس زندگی کی شاہراہ پرخلیفہ فی الارض کے فرائض کی ادائیگی کےلیے ایک ہمسفر ضروری ہےتاکہ جو بشری تقاضے ہیں، ان کو ایک ایسا پاکیزہ،محفوظ اور مضبوط حصار ملے کہ فریقین ایک دوسرے کے ایمان کی تکمیل بھی کریں ،ایک وسرے سے حدود اللہ میں رہتے ہوئے لطف اندوزبھی ہوں۔
اتار چڑھاؤ میں ایک دوسرے کے ممدومعاون بھی ہوں اور نسل انسانی میں اضافے کا سبب بھی ہوں۔
پیاری نوجوان نسل
ہاں یہ بھی سچ ہے کہ جن شادی شدہ لوگوں کی زندگیوں کوآپ نےجہنم بنتے دیکھا ہےیا سنا ہےتویہ بتا دوں کہ واللہ۔۔۔ واللہ-- یہ خرابی اس پروجیکٹ میں نہیں ہے بلکہ اس کو لے کر چلنے والوں میں ہے ۔
پیاری نوجوان نسل
آپ باشعورہیں صلاحیتوں سےمالا مال ہیں، گرم خون، جوان جذبات لیےہوئے ہیں اورسب سےبڑھ کر آپ جب کچھ ٹھان لیتےہیں تو کرکے رہتے ہیں تو پھر آپ ایک کام کیجئے۔سب لینز اتار پھینکئے۔
اللہ تعالٰی کا دیا ہوا لینز لگا کر شادی کے نظام کو دیکھیے آپ کو اس کی محبت محسوس ہو گی ۔اپنا اپ محفوظ لگے گا۔۔۔۔ پاکیزہ لگے گاکہ ہم حیوان نہیں ہیں کہ جب بھی ،جہاں بھی جی میں آیا شروع ہوگئے۔
اگرآپ کومحسوس ہو کہ آپ اس ذمہ داری کو نبھانے کےلیے ذہنی یا جسمانی طور پر تیار نہیں تو خود پرکام کیجئےاور جنہوں نے یہ ذمہ داری اٹھا لی ہےاور اب تھک گئے ہیں یا مسائل کا شکارہیں تو مدد لیجیے۔
پیاری مسلمان نوجوان نسل !
مسلمان ذمہ دارطبقہ ہےاورذمہ داران راہ فرارنہیں لیتےاورجب امنا کہہ دیا تو پھرآپشن نہیں پھر صرف صدقنا۔۔ سمعنا واطعنا ہےمگر راہ فرار ہر گز نہیں ۔
اللهم اهدنا الصراط المستقيم.




































