
نائلہ تبسم /سیالکوٹ
کچھ دن پہلےمیں نے ایک فلسطینی صحافی کی ایک ویڈیو دیکھی اس میں حیرت کی جو بات تھی وہ یہ کہ وہ ایک فلسطینی بچی دانیہ کےبارے میں
بتاتے ہیں کہ ایک دن جب وہ سکول سےواپس گھر آرہی تھی تو اسرائیل کے درندوں نے اس بےگناہ بچی کو صرف اس کی بہادری کی وجہ سےشہید کردیا اس کی عمرسولہ سال تھی اس کی سرعام شہادت پراس کے ایک عزیز نےعزم کیاکہ اس فوجی کو ہلاک کرے گاچند روز بعد اس نے اس فوجی پر حملہ کیا مگر وہ بچ گیا اورلڑکے کو بھی شہید کر دیا گیا۔
دانیہ کے والد اس لڑکے کےوالد سےملنے آئے اور دوران گفتگو کہنے لگے کہ بھائی ہمارا ایمان ہے کہ شہید زندہ ہوتے ہیں ، میں اپنی بیٹی دانیہ شہید کے لیے آپ کے شہید بیٹے کا ہاتھ مانگتا ہوں۔
اللہ عزوجل ان کا جنت میں نکاح قبول کرےایسی سوچ ایسی آخرت پرنظرایسا نظریہ زندگی کبھی نہ دیکھا نہ سنا۔ پاکستان بھی ایک نظریاتی مملکت ہےجس کی بنیاد لا الہ الااللہ تھی آج نام تو اسلامی جمہوریہ پاکستان ہےمگر اسلام کا نظام کہیں نہیں ہے،ہمیں نہ بہتر قیادت ملی نہ لیڈر۔ سال ہا سال سےجو پارٹیاں اقتدارمیں آتی ہیں۔ عوام کو قرضوں میں ڈبوتی ہیں آئی ایم ایف کا غلام بناتی ہیں اور بس۔
اب پھر سے الیکشن آرہےہیں ہرپارٹی کو آزمالیا مگر وطن عزیز کوسوائے قرضوں کے کچھ نہیں دیا، خدارا اب تو ہوش کریں۔ اس غلامی سے نکلیں اس جماعت کا ساتھ دیں جو وطن عزیز کو ترقی یافتہ بنائے گی اوراسلامی قیادت بھی فراہم کرے گی۔ جماعت اسلامی کو ووٹ دیں کیونکہ ہمارے سارے مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی ہے۔




































