
عظمی نسیم احمد
باجی بوا بہت بیمارہیں ان کی خیریت معلوم کرنے چلو گی ؟مہرین نے فون کال پہ اپنی بڑی بہن رامین سےسوال کیا ۔ بوا ان کے امی ابا کی بہت
پرانی ملنے والی تھیں دادی کے دور سے ان کےگھرآتی تھیں ' اب امی کے گھٹنوں کے درد نے انہیں مجبورکر دیا تھا اس لئے دونوں بیٹیوں کو بوا کے احوال کے لئے بھیجنا چاہ رہی تھیں ۔
لیکن مہری بوا کا گھرتو بہت خطرناک علاقےمیں ہے یاد ہےنا ان کے گھر کے بالکل پاس بلدیہ ٹاون والی وہ فیکٹری ہےجس میں آگ لگا کےغریب مزدور پیشہ لوگوں کو زندہ جلا دیا گیا تھا ' مہری بوا بتاتی ہیں اس فیکٹری میں سے ابھی تک جلے ہوئے مواد اور اجسام کی بو آتی ہے میرا دل تو سن کر ہی اتنا کانپا تھا تو بہن میں اس فیکٹری کو دیکھنے کی ہمت نہیں پاتی ،وہ دو سو ساٹھ زندگیاں جو صرف بھتہ وصولی میں ناکامی پہ ناکردہ جرم کی سزا میں جلا کے راکھ اور پھر خاک میں ملا کر خاک کر دی گئیں کیا قصور تھا ان کا ؟ غریبی ' بے بسی اور طاقتوروں کا نوکر ہونا ؟
مہرو تم تو اس وقت نا سمجھ تھیں لیکن امی اور بوا سے پوچھنااس وقت اس شہرکےسفاک بھتہ خوروں اور ان کے ہاتھ مضبوط کرنےوالےحکومتی عناصرکے سوا کون سی ایسی آنکھ تھی جو خشک تھی ہر آنکھ میں آنسو تھے ہر دل تڑپ رہا تھا سسک رہا تھا کچھ محنت کشوں کا پورا پورا خاندان جل گیا ' افففففف مہرو امی بتا رہی تھیں کہ ایک ماں نیوز رپورٹر کے سامنے چیخ چیخ کر رونے لگی کہ کوئی اس غریب کے بیٹے کو بچا لے آگ لگانے والے نہیں جانتے کہ بچے کتنی مشکل سے پلتے ہیں ، امی کہتی ہیں کہ اس خاتون کی تڑپ 'غم اور تکلیف دیکھ کر کئی راتیں مجھے اس کے چیخنے کی آوازوں نے سونے نہ دیا میں اس کے آنسودیکھ کر کتنے عرصے بے سکون رہی
جی باجی کچھ تو مجھے بھی یاد ہےشاید گیارہ بارہ سال پرانا واقعہ ہے نا یہ ؟ ہاں میری بہن بالکل ، رامین نے جواب دیا ۔
تم دیکھومہرین بےگناہوں کا خون رائیگاں نہیں جاتا ان بھتہ خوروں 'پرچی مافیا 'ٹارگٹ کلنگ والوں کو بھی اللہ نے کیسا بدلہ دیا ۔ شہر میں لوگ ان کا نام لینے سے کراہت کا اظہار کرنےلگے۔ دور دور تک ان کا کوئی نام لیوا نہ رہا سب اب تو ایک ہی بات کہتے ہیں " حل صرف جماعت اسلامی "
لیکن اب الیکشنز 2024 میں یہ پھرسے یہ گھٹیا ٹولہ اپنےجیسےغداروں اورخاندانی سیاستی ٹولے کے ساتھ مل کر شہر پہ قبضہ کرنے کے جھوٹے خواب دیکھ رہا ہے ۔
تو باجی اب یہ تو ہم عوام کا فرض ہےناکہ ہم لوگ اپنے شہر'عوام اوروطن کے دشمنوں کو پہچانتے ہوئے ان کو اپنی سر زمین سے باہر کا راستہ دکھا دیں '
بالکل مہرو اب ہمیں یہ ہی کرنا ہے ان شاء اللہ 'ان زمینوں پر وسائل پرلوگوں کی جاگیروں پر قبضہ کرنےوالے بھتہ خور' گینگ وار ' منشیات فروشوں اور پرچی مافیا کے خلاف کھڑے ہونا ہے اور یہ پیغام کہ" ان بے حس بے ضمیروں کو بہت بھگت لیا انہیں اب اور نہ آزمائیں اگر اپنی نسلوں کو ان سفاک قاتلوں کے ہاتھوں بے بسی کی موت مرنے سے بچانا ہے تو ایسی قیادت کے ہاتھوں میں اپنے شہر اپنے وطن کی باگ دوڑ تھمائیں جس نے عوام کا مشکلوں میں ساتھ دیا ہو نہ کہ عام شہری کے لئے مشکلات پیدا کی ہوں اس کا زندہ رہنا ناممکن کیا ہو ۔ سب تک پہنچانا ہے
جی جی باجی بالکل ۔
لیکن یہ تو بتاو بوا کے پاس چلنےکا کیا کہتی ہو ؟
دیکھو مہرین میں ہمت باندھتی ہوں چلنے کے لئے باقی اللہ کی مرضی ' تم امی ابا کو میرا سلام کہنا اذانوں کی آوازیں آ رہی ہیں پھر بات کرتے ہیں ان شاء اللہ اب اجازت دو اللہ حافظ بیٹا
ٹھیک ہے باجی مجھے بتا دیجئےگا جب بھی ارادہ ہو ارسلان بھائی کو میرا سلام دیجئے گا اپنا خیال رکھئے گا۔ اللہ حافظ
نوٹ :ایڈیٹر کا بلاگرکے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )




































