نماز مومن کی معراج

بنتِ نثار احمد

قرآنِ پاک میں الله تعالیٰ نے بار بار نماز کا حکم دیا ہے۔۔۔۔جب اذان ہوتی ہےتو شیطان ہمیں دنیاوی کاموں کی فکر میں مبتلا کر کےالله کا حکم اور آخرت کا

عذاب بھلا دیتا ہے حالانکہ وہ عذاب سخت ترین عذاب ہو گا۔جب گرمی کا موسم آتا ہے مؤذن ہمیں نماز کیلئے پکارتا ہے اور ہمارا ردِ عمل یہ ہوتا ہے ابھی گرمی بہت ہے موسم تھوڑا ٹھنڈا ہو جائے پھر نماز پڑھوں گی! اے غافل انساں کیا تو قبر کی گرمی اور دوزخ کی گرمی بھول گیا ہے وہ اس دنیاوی گرمی سے کئی گنا سخت ہو گی۔ ۔۔۔۔پھر جب سردی آئےاور مؤذن اذان دے ،نماز کیلئے پکارے اور ہم کہیں بھئ ٹھنڈ بہت ہے میں باوضو کیسے ہوں ؟ میں نماز کیسے پڑھوں گی؟ ۔۔۔

اس وقت یہ بات ذہن نشیں کر لیں کہ روزِ قیامت اگر الله نے اس سے زیادہ  ٹھنڈ کا عذاب دے دیا تومیں کیا کرؤں گی؟ اس وقت مجھے کون الله کے عذاب سے بچائے گا؟ کون میری مدد کو آئے گا؟ روزِ قیامت میرا نفس جس کی آج میں پیروی کر رہی ہوں وہ بھی میرے خلاف گواہی دے گاتو میں کیا کروں گی؟

دوزخ میں ایک سرد حصہ ہے۔۔۔۔ زمہریر ،جس کی سردی ہڈیوں سے گوشت اتار دیتی ہے اور وہاں کے باسی جہنم کی تپش کی التجا کرتے ہیں!۔۔۔۔ .

  اب ذرا سوچیں!۔۔۔۔لمحۂ فکریہ !۔۔۔۔

انسان دنیا کی ہر چیز سے کمپرو مائیز کرسکتا ہے۔۔۔۔مگر توحید اور نماز سےنہیں۔جو انسان سردی کی وجہ سے نماز چھوڑ دیتا ہے وہ موت کےبعد اس عذاب سے کیسے بچے گا؟

 دل نہیں کر رہا تو اپنے نفس کےساتھ لڑکر زبردستی خود کو نماز کی طرف لےکرجائیں۔

" کیوں کہ نماز ہم پر فرض ہےاور ہم دنیاوی فرض بھی تو مرتےجیتے پورے کرتےہیں تو پھر الله تعالٰی جس نےہمیں پیدا کیا اسکو کیوں نظر انداز کر رہے ہیں

"۔قرآنِ پاک میں جگہ جگہ الله تعالٰی فرما رہے ہیں۔  صبر اور نماز سے مدد مانگو۔ نماز شفا ہے۔نماز دعا ہے۔

سورۃ بقرۃ ( آیت نمبر 125 مسورۃ  نمبر 2)۔

وَ اِذۡ جَعَلۡنَا الۡبَیۡتَ مَثَابَۃً لِّلنَّاسِ وَ اَمۡنًا ؕ وَ اتَّخِذُوۡا مِنۡ مَّقَامِ اِبۡرٰہٖمَ مُصَلًّی ؕ وَ عَہِدۡنَاۤ اِلٰۤی اِبۡرٰہٖمَ  وَاِسۡمٰعِیۡلَ اَنۡ طَہِّرَا بَیۡتِیَ  لِلطَّآئِفِیۡنَ وَ الۡعٰکِفِیۡنَ وَ الرُّکَّعِ  السُّجُوۡدِ ﴿۱۲۵﴾

" ہم نے بیت اللہ کو لوگوں کے لئے ثواب اور امن و امان کی جگہ بنائی  تم مقام ابراہیم کو جائے نماز مقرر کر لو  ہم نے ابراہیم علیہ السلام اور اسماعیل  ( علیہ السلام )  سے وعدہ لیا کہ تم میرے گھر کو طواف کرنے والوں اور اعتکاف کرنے والوں اور رکوع سجدہ کرنے والوں کے لئے پاک صاف رکھو ۔"

ایک اور جگہ الله تعالٰی فرماتے ہیں۔۔۔

سورۃ سورة المائدة ( آیت نمبر 58 مسورۃ  نمبر 5)۔

وَ اِذَا نَادَیۡتُمۡ  اِلَی الصَّلٰوۃِ  اتَّخَذُوۡہَا ہُزُوًا وَّ لَعِبًا ؕ ذٰلِکَ بِاَنَّہُمۡ قَوۡمٌ لَّا یَعۡقِلُوۡنَ ﴿۵۸

" اور جب تم نماز کے لئے پکارتے ہو تو وہ اسے ہنسی کھیل ٹھہرا لیتے ہیں  یہ اس واسطے کہ بے عقل ہیں ۔"

اس کے بعدحدیث سے بھی یہی بات ثابت ہے کہ نماز سے شفا ملتی ہے۔۔۔۔

"آنحضرت ﷺ سے میں نے نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ ادا کرنے اور ہر مسلمان کی خیر خواہی کرنے پر بیعت کی ۔"

# صحیح بخاری#57

کتاب ایمان کے بیان میں۔۔۔

۔"اور نماز قائم رکھو اور مشرکین میں سے نہ ہو جاؤ۔"(سورۃالروم)

پھر کیوں ہم لوگ الله کو چھوڑ کر اوروں سے مدد مانگتے ہیں۔۔۔۔ مردوں کو الله کا شریک ٹھہراتے ہیں۔۔۔۔۔کیا ہم ان پیروں فقیروں کی طرح الله کے نزدیک نہیں ہو سکتے۔۔۔۔کیا ہمارے ایمان اتنے کمزور ہیں کہ ہم الله کے محبوب نہیں بن سکتے۔۔۔۔۔۔جب ہم دعا کرتے ہیں تو پھر اس ذات پر بھروسہ کیوں نہیں رکھتے۔۔۔۔ سوچیں اور عمل کریں ۔۔۔۔درحقیقت میرااور آپکا الله ہی تمام مشکلوں سے ہمیں نکال کر اپنی رحمت کے سائے میں لے لیتا ہے۔اس ذات پر بھروسہ کریں وہ پاک ذات ہمیں آزمائش میں اس لیےڈالتی ہے تاکہ ہم اس کے (الله تعالیٰ)کے قریب ہو جائیں۔۔۔۔۔

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے