یکجہتی کشمیر

شئیما بلال

پانچ فروری کا دن ہم سب کشمیرکے نام پرمناتے ہیں لیکن کیا ہمیں معلوم ہے کہ اس کا مقصد کیا ہے۔

اک آہ اٹھتی ہے اور قہقہوں میں دفن ہو جاتی ہے۔ میرا آج کا موضوع اس آہ کے نام ہے۔ کچھ آنسو ٹپکتے ہیں اورزمین بوس ہوجاتے ہیں۔ میری آج کی تحریر ان آنسوں کے نام ہے۔ آئیں کچھ عرصہ پیچھے چلتے ہیں۔۔۔۔۔

یہ بات ہے مارچ اٹھارہ سو چھیالیس کی جس دن ظلم کی اس داستان نےجنم لیا۔ برطانیہ نے راجا گلاب سنگھ کو یہ زمین فروخت کردی ،کشمیراس وقت تین حصوں پر مشتمل تھا پاکستان میں گلگت اورآزاد کشمیرکا تیس  فیصد حصہ ، چین میں اکسائی چن کا پندرہ فیصد حصہ تھا جبکہ اس وقت بھارت کے پاس جموں کشمیر اور لداخ کا پچپن فیصد حصہ تھا۔

مذہب کے لحاظ سےکشمیر میں اسی  فیصد آبادی مسلمان تھی جبکہ بیس  فیصد اقلیت۔ انگریزوں کے دورسے کشمیر ایک الگ ریاست تھی۔  اس لیے انیس سو سینتالیس میں پاکستان کے قیام کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام نےبھی جشن کی تیاریاں شروع کردیں لیکن برطانوی سامراج کےنام نہاد حکمرانوں اور ہندوؤں  کی سازشیں رنگ لے آئیں اور کشمیرکی آزادی کےسورج کو گرہن لگ گیا۔ کشمیر نے پاکستان کا حصے بننے کا مطالبہ کیاجس کے نتیجے میں اس دور کے حکمران راجہ ہری سنگھ نے کشمیر کو بھارت کے حوالے کر دیا اور بھارتی فوج کو آنے دیا اور پھر جنگ شروع ہو گئی۔۔ پھر دونوں ممالک کے مابین کشمیرحاصل کرنے کے لیے جنگ ابھی تک جاری تھی کہ یکم جنوری ۱۹۴۹ کو سلامتی کونسل نے سیزفائر کا اعلان کیا جس سے جنگ بندی ہو گئی۔ اس وقت پاکستان نے تیس  فیصد حصے کو اپنے قابو میں کرلیا تھا۔  وادی کشمیر کےلوگ ظلم و جبر کی آگ میں تڑپتے نظرآنےلگے۔ ان پہ قیامت برپا کر دی گئی۔  روح لرز اٹھتی ہے میری ، جب میں سنتی ہوں آج بھی ان کے خون  سے ہولی کھیلی جا رہی ہے۔

کئی بیٹیاں باپ کا انتظارکرتے کرتے شام کردیتی ہیں۔کئی مائیں اپنے بیٹوں کا انتظار کرتے کرتے اس دار فانی سے کوچ کرجاتی ہیں ۔کئی باپ اپنے کمزور کندھوں پر جوان بیٹوں کے لاش اٹھائے کھڑے ہیں ۔ سرزمین کشمیر کو آج تک کوئی آزاد نہیں کراسکا۔میں سوچتی ہوں اقوام متحدہ کوان معصوم بچوں کی آوازیں نہیں آتی ہوں گی۔ فلسطین میں نسل کشی کی جا رہی ہے،اس وقت بھی دنیا مسلسل خاموشی ہے۔اسلامی ممالک نے بھی عالمی طاقتوں کا ساتھ ہی دیا ہےاور حق کی بجائے ظلم کا ساتھ دے رہے ہیں۔

 

ہاتھ میں پتھر لیے شہزادیاں کشمیر کی

ڈھونڈنے نکلی ہیں آزادیاں کشمیر  کی

کب تک سہے گی یہ بربادیاں کشمیر کی

یا الہی وادیاں کشمیر کی یا الہٰی وادیاں کشمیر کی

 

اتنے مظالم کے باوجود کشمیری عوام کے حوصلےبلند نظر آتے ہیں۔ آج کے دور میں کہا جاتاہے کہ انسان بہت ترقی کر گیا ہے۔جب میں دیکھتی ہوں کشمیر سے فلسطین تک انسانیت پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں تو مجھے اس بات پر یقین آجاتا ہے۔ آج ہماری کشمیری بہنیں کسی محمد بن قاسم کی منتظر ہیں۔ یہ ظلم و ستم مٹا دو واسطہ دواپنے بھائیوں کو پھر عصمتیں لٹ رہی ہیں لیکن میرے بھائیوں کو خواب خرگوش عزیز ہے،امت کے تصور سے نا آشنا انہیں کون سنائے جہاد کا ترانہ۔۔

بیچ کر تلواریں مصلے خریدلئے تم نے

بيٹیاں لٹتی رہیں اور تم دعا کرتے رہے

رات کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو سویرا ضرور ہوتا ہے۔ میری زمین میں بھی زندہ ہے جذبہ شہادت اور شوق شہادت کے لیے عزم و یقین کے ایسے پیکر جو نماز نہیں چھوڑتے۔

ہوگا سب کا مان

کشمیر بنے گا پاکستان

 

 

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے