ہمارے مستقبل کے معمار

روزینہ خورشید

 کسی بھی قوم کی ترقی کےلیے نوجوان ایک سرمایہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جوانی میں انسان کے پاس علم، طاقت، ذہانت، جوش ،ولولہ اور کچھ کر دکھانے

کا جذبہ موجزن رہتا ہے۔ اگر نوجوان اپنی ان تمام صلاحیتوں کو مثبت طریقے پراستعمال کریں تو وہ معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جبکہ یہی صلاحیتیں اگرمنفی رخ اختیار کر لیں تو معاشرہ بگاڑ اورانتشار کا شکارہوجاتا ہےبعض اوقات نوجوانوں کو وہ ماحول ہی میسر نہیں آتا جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکیں۔

 پاکستان کا نوجوان بھی ایسے ہی حالات سےدوچار ہےجہاں وہ اپنی علمی قابلیت اور ذہانت کی بنیاد پرڈگری تو حاصل کر لیتا ہےمگر ماحول سازگارنہ ہونے کی وجہ سے اس کی ڈگری کی حیثیت ایک کاغذ کےٹکڑے کےسوا کچھ نہیں ہوتی پچھلےچند سال میں نوجوانوں کا بیرون ملک جانےاور وہاں سکونت اختیار کرنے کا رجحان جس تیزی سے بڑھا ہے،اس سے پہلے پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا  دیکھنےمیں نہیں آیا۔ خواہ نوجوان پڑھے لکھےہوں یا ان پڑھ ان کو یہاں اپنا مستقبل محفوظ نظر نہیں آتا اول تو ڈگری اور میرٹ کی بنیاد پرسرکاری نوکریوں کا ملنا نا ممکن ہے کیونکہ عموماً بھرتیاں  سفارش یا رشوت کی بنیاد پرہی کی جاتی ہیں ، انٹرویو کے لیے بلایا تو ضرور جاتا ہے مگر محض خانہ پری کے لیے۔۔۔۔۔۔۔ سلیکشن تو پہلے ہی ہو چکی ہوتی ہے ۔

 پرائیویٹ اداروں میں اگرخوش قسمتی سے نوکری مل بھی جائےتو ملک میں پھیلی بدامنی، چوری ،ڈاکہ زنی ،موبائل چھیننے کی وارداتیں ،گیس بجلی کی لوڈ شیڈنگ، بے ہنگم ٹریفک یہ سب مل کر اچھے بھلے انسان کو ڈپریشن میں مبتلا کرنے کےلیےکافی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ایک اندازے کےمطابق 2023 میں تقریبا آٹھ لاکھ نوجوان بیرون ملک ہجرت کرگئے۔پچھلے دنوں بہترمستقبل کے سنہرے سپنےسجائے نوجوانوں کا ایک گروپ یونان میں کشتی ڈوبنےسےہلاک ہوگیا۔اسی طرح غیرقانونی طور پر ترکی سے اٹلی جانے والے کئی پاکستانی نوجوان چٹان سےکشتی ٹکرانے کےسبب اپنی جان کی بازی ہار گئے اور ان کے خواب ان کے ساتھ ہی سمندر کی نذرہو گئے۔ اللہ ان سب کی مغفرت فرمائے۔

ملک میں سیاسی عدم استحکام اورغیریقینی صورتحال کی وجہ سے بھی پڑھے لکھے نوجوانوں کا بڑا طبقہ جو کہ ڈاکٹر، انجینیئر ،اکاؤنٹنٹ یا آئی ٹی پروفیشنلز پرمشتمل ہے بیرون ملک روزگار کو ترجیح دے رہا اوراپنے ملک کی خدمت کرنے کی بجائے دیگر ممالک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر ایسے اقدامات کیے جائیں کہ ہمارے نوجوانوں کو اپنے ملک میں ہی مستقبل محفوظ نظر آنے لگے۔ سب سے پہلے تو ملک میں سیاسی استحکام لایا جائے تاکہ غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہو سکے.

 # ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہترکیا جائے تاکہ لوگ اپنی جان و مال اور عزت و آبرو کو محفوظ تصورکریں۔

# بڑے بڑے کاروباری حضرات  جنہوں نے ملک سے باہرکاروباری یونٹس لگائیے ہوئے ہیں ان کو ترغیب دی جائے کہ وہ اپنے ملک میں کاروبار کریں تاکہ روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم ہو سکیں۔

# اسکول ،کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر کیریئر کاؤنسلنگ کی جائے تاکہ جوطالب علم پروفیشنل ایجوکیشن حاصل کرنے میں کسی وجہ سے ناکام ہو جائیں تو وہ اپنے مستقبل سے مایوس نہ ہوں بلکہ ان کے سامنے روزگار کے سینکڑوں اور مواقع موجود ہوں ۔ اس ضمن میں طلبہ کواپنا کاروبارشروع کرنے یا تجارت کرنے کے طریقے بھی سکھائے جانے چاہئیں کیونکہ ہمارے ہاں  اسمال بزنس کےنام پر قرضے تو فراہم کیے جاتے ہیں مگر کاروبار کی الف، ب معلوم نہ ہونے کی وجہ کر اکثر نوجوان اپنا سرمایہ گنوا دیتے ہیں۔ سیانے کہتے ہیں "نوکری خواہ وہ پانچ لاکھ کی بھی ہو۔ صرف  ایک  خاندان کو پالتی ہے جبکہ کاروبار نسلوں کو سنوارتا ہے" لیکن یہ اناڑیوں کا نہیں بلکہ کھلاڑیوں کا کام ہے۔

 پاکستان میں الحمدللہ ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے مگر افسوس اس بات کا ہے کہ ان کی قدر کرنے والے لوگ آٹے میں نمک کے برابر ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمارے نوجوان اپنے مستقبل سے  مایوس ہو رہے ہیں اور دل برداشتہ ہو کر ارض وطن کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔ اب بھی زیادہ دیر نہیں ہوئی اگر ہم اپنے نوجوانوں کو نا امیدی اور مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر  اپنے ملک میں ہی سازگار ماحول فراہم کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو وہ دن دور نہیں جب ہمارے مستقبل کے معمار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی دوڑ میں شامل کرانے میں کامیاب ہو جائیں گے کیونکہ

 "ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی"

 انشاءاللہ

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے