لہو رنگ کراچی

  روزینہ خورشید

دل غم سے چور ہے۔۔۔۔ کیا لکھوں؟ کتنا لکھوں؟ کس کس کو لکھوں؟ کراچی کا ایک اور قابل سپوت خون میں نہلا دیا گیا ۔۔۔اے ارباب اختیار! کیا

تمہارے سینوں میں دل نہیں یا تمہاری کوئی اولاد نہیں؟ کیا تم تک یہ خبریں نہیں پہنچتیں کہ کس طرح کراچی کے پڑھے لکھے اور قابل نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے؟ یہ ٹارگٹ کلنگ نہیں تو اور کیا ہے۔ نوجوانوں کو اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں قتل کیا جا رہا ہے ہر روز بوڑھے اور ناتواں باپ جوان اور صحت مند اولاد کا لاشہ اٹھا رہے ہیں اور مائیں ....…ان کا دکھ تو مائیں ہی سمجھ سکتی ہیں کیونکہ "کسی بھی ماں کے سامنے جب جوان اولاد کا جنازہ اٹھتا ہے  تو وہ بھی جیتے جی ہی مر جاتی ہے" ۔

 یقیناً یہ سب کچھ ایک سوچی سمجھی اسکیم کے تحت ہی ہو رہا ہے  کیونکہ ایسا کوئی جرم نہیں جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سرپرستی کے بغیر ممکن ہو ۔پچھلے دنوں اغوا پرائے تاوان میں بھی پولیس کے اہلکار ہی ملوث نکلے۔  ڈکیتی میں بھی ان کی شمولیت سامنے آئی ،یعنی جو محافظ ہیں وہی لٹیرے بن جائیں تو دہائی کس بات کی۔۔۔۔۔ اب تو کراچی کا کوئی خاندان ایسا نہیں بچا جو اسٹریٹ کرائم کی زد میں نہ آیا ہو۔

کیا کراچی کے عوام حکومت کو ٹیکس اس لیے دیتے ہیں کہ انہیں بنیادی سہولیات پانی ،بجلی، گیس سے محرومی تو دور کی بات زندگی سے ہی محروم کر دیا جائے ؟آخر کب ہوش آئے گا حکمرانوں کو جب ان کے اپنے گھروں سے جنازے اٹھیں گے۔۔۔۔۔ کراچی کے نوجوانوں کا  قصور تو بتا دیں ؟

کیا رزق حلال کمانے کے لیے گھر سے نکلنا جرم ہے ؟

کیا تعلیم حاصل کرنے کے لیے گھر سے نکلنا جرم ہے ؟

کیا گھر کے باہر کھڑے ہو کر دوستوں سے بات کرنا جرم ہے؟

 کیا بینک سے پیسے نکالنا جرم ہے ؟

ہمارے محلے میں درجنوں وارداتیں ایسی ہو چکی ہیں جن میں موبائل چھیننے کے دوران گولی مار کر نوجوان کو شہید کر دیا گیا ۔ایک 26 سالہ نوجوان جس کی منگنی ہو چکی تھی گھر کے باہر کھڑا دوست سے باتیں کر رہا تھا ،بائیک پر دو لڑکے آئے ، موبائل بھی چھین کر لے گئے اور گولی بھی مار گئے۔۔۔۔ دوسری گلی میں دو بھائی بائیک سے اترے۔ ایک بھائی نے دروازہ کھولا دوسرا بائیک گھر کے اندر کرہی رہا تھا کہ اچانک پیچھے سے موٹر سائیکل پر لڑکے آئے اور موبائل چھیننے کے دوران گولی مار دی۔۔۔۔۔ ایک اور گلی میں ایک 25 سالہ نوجوان اپنا لیپ ٹاپ وغیرہ لے کر گھر کے اندر جانے کے لیے جیسے ہی گاڑی سے اترا،اسکا پیچھا کرتے ہوئے آنے والے موٹر سائیکل سواروں نے اس سے لیپ ٹاپ چھیننے کی کوشش میں گولی مار دی۔۔۔۔ ایک 27 سالہ نوجوان بینک سے پیسے نکلوا کر آ رہا تھا ،اس سے موبائل بھی چھین لیا، پیسے بھی چھینے ،بائیک بھی چھینی اور گولی بھی مار دی...ارے سب کچھ تو لے لیا جان تو نہ لیتے۔۔۔ستم تو یہ ہے کہ سی سی ٹی وی کی ویڈیو کے با وجود وہ پکڑے نہیں جاتے۔۔۔.واہ رے ڈاکو راج ۔

 کہاں ہے پولیس جس کا سلوگن ہے" پولیس کا فرض ہے مدد آپ کی۔"؟ کہاں ہے رینجرزاورقانون نافذ کرنے والے ادارے۔۔۔کون سی چیز آپ کے فرائض میں آڑے آتی ہے۔  اگر آپ شہر کو ان لٹیروں سے نجات نہیں دلاسکتے،  ،شہریوں کے جان ومال کےتحفظ کو یقینی نہیں بنا سکتے تو آپ کا وجود چہ معنی دارد؟

  سنا ہے کچے کے ڈاکوؤں کےبھی کچھ اصول ہوتے ہیں مگر کراچی کے ڈاکو تو ان سے بھی دو ہاتھ آگے ہیں کیونکہ انہیں پکے کے ڈاکوؤں کی آشیر باد حاصل ہے۔انہیں معلوم ہے کہ وہ اگر پکڑے بھی گئے تو بچا لیے جائیں گے،لہٰذا وہ بلا خوف وخطر دن دہاڑے اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے دندناتے رہتے ہیں اور معصوم جانوں کے لہو سے کراچی کی سرزمین کو لہو رنگ کرتے پھرتے ہیں۔

 خدا کے واسطے ڈریں اس دن سے جب ان معصوم اور بے گناہ نوجوانوں کا خون اللہ کےغضب کو دعوت دے گا، ان کی ماؤں کے نوحے، باپ کی گریہ زاری، معصوم بچوں کی چیخیں اور بہنوں کی بد دعائیں قبر تک آپ کا پیچھا کریں گی ،نہ دنیا میں آپ کو سکون میسر ہوگا نہ آخرت میں ۔۔۔۔

یہ دیس ہے اندھے لوگوں کا

اے چاند یہاں نہ نکلا کر

 نہ ڈرتے ہیں نہ نادم ہیں

 نہ لوگوں کے وہ خادم ہیں

 یہاں الٹی گنگا بہتی ہے

اس دیس میں اندھے حاکم ہیں

 یہ دیس ہے اندھے لوگوں کا

 اے چاند یہاں نہ نکلا کر

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے