اقبال کے شاہین

 روزینہ خورشید

نہیں تیرا نشیمن قصر سلطانی کے گنبد پر

تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں

جو لوگ کلام اقبال کے مطالعہ میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ اس بات سےضرور آگاہ ہیں کہ اقبال اپنے کلام میں جابجا نوجوانوں کو شاہیں سے تشبیہ دیتے نظر آتے ہیں۔ کہیں وہ انھیں اسلاف کے کارنامے سناتے ہوئے نظر آتے ہیں تو کبھی ستاروں پر کمند ڈالنے کی ترغیب دیتے  ہیں لیکن  آج کے نوجوان کی زندگی ہم دیکھتے ہیں کہ موبائل فون سے شروع ہوتی ہے اور اسی کے گرد گھومتی رہتی ہے بیشک کوئی بھی ایجاد بذات خود بری نہیں ہوتی یہ ہم پر منحصر  ہے کہ ہم اس کا استعمال کیسےکرتے ہیں اس سلسلے میں چھری کی مثال لے لیں اس کا مثبت استعمال یہ ہے کہ اس سے پھل اور سبزیاں کاٹی جائیں جبکہ منفی استعمال کی صورت میں اسے کسی کو زخمی کرنے یا جان سے مارنے

 کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے  بلکل اسی طرح نوجوان اگر چاہیں تو  موبائل فون کے مثبت استعمال سے وہ علمی، معاشی اور سیاسی انقلاب برپا کرسکتے ہیں مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج کل کے نوجوان اپنا قیمتی وقت زیادہ تر ٹک ٹاک، فیس بک، اسنیپ چیٹ، یوٹیوب اور واٹس ایپ پر فضول ویڈیو دیکھنے میں ضائع کر رہے ہیں اور اقبال کے اس سلوگن کو بالکل فراموش کر بیٹھے ہیں جو ایک مسلم نوجوان کو دوسروں سے ممیز کرتاہے یعنی

جھپٹنا  پلٹنا  پلٹ  کر  جھپٹنا

لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ

میں سب کو تو نہیں کہوں گی مگر 80 فیصد نوجوان آج کل سوشل میڈیا کے ہاتھوں کھلونا بنے ہوئے ہیں ،انہیں ذہنی طور پر یرغمال بنا لیا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال مثبت کاموں کے بجائے منفی اور تخریبی کاموں کے لیے کرتے ہیں اور ہم اتنے مجبور و بے بس ہیں کہ انہیں آزاد بھی نہیں کرا سکتے۔

اسکول اور یونیورسٹی کے طالب علموں میں سگریٹ نوشی سمیت دیگر منشیات کا استعمال جس تیزی سے بڑھ رہا ہے وہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔ کوچنگ سینٹرز میں لڑکے اور لڑکیوں کا باہمی اختلاط دراصل اخلاقی انحطاط کی طرف جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ رہی سہی کسر موبائل فون فرینڈ شپ نے پوری کر دی ہے ،جس کے نتیجے میں گھر سے بھاگ کر شادی کرنے کی خبریں ہم آئے دن اخباروں میں پڑھتے ہیں۔

آج کے نوجوان اپنا مقصد زندگی فراموش کر چکے ہیں یاتوانہیں ٹھیک طرح سےبتایا ہی نہیں گیا کہ وہ کون ہیں؟ انھیں اس دنیا میں کس مقصد کیلئے بھیجا گیا ہے؟ انہیں اس بات کا بلکل بھی شعور نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں جو نعمتیں عطا کی ہیں روز قیامت ان کا حساب بھی دینا ہے۔

رب العالمین نے اس دنیا میں کوئی بھی چیز بیکار نہیں بنائی تو یہ کیسےہوسکتا ہے کہ ایک جیتا جاگتا صحت مند نوجوان اپنے آپ کو بیکار اور بے مقصد کاموں میں لگا کے وقت اور زندگی دونوں کا ضیاع کرے۔

اے کاش کوئی ان نوجوانوں کو ان کی شناخت لوٹا دے،وہ جان سکیں وہ سمجھ سکیں کہ انہیں اس دنیا میں ایک خاص مقصد کے تحت بھیجا گیا ہے۔ وہ صرف نام کے مسلمان نہ بنیں بلک عمل سے ثابت کریں کہ وہ ان ہی اسلاف کے وارث ہیں جنہوں نے بحر ظلمات میں گھوڑے دوڑا دیئے تھے اور جن کی ایجادات اور نظریات سے پوری دنیا فائدہ اٹھا رہی ہے۔

 

کبھی اے نوجواں مسلم  تدبّر بھی کیا  تو نے

وہ کیا گردوں تھا تو جس کا ہے اک ٹوٹا ہوا تارا۔

 

دوسری طرف 20 فیصد ہی صحیح ایسے بھی نوجوان ہیں جو اپنے ملک و ملت کی سر بلندی کے لئے کچھ کر گزرنا چاہتے ہیں جن کی آبیاری ٹھیک ہوئی ہے وہ بھی اسی فضا میں سانس لے رہے ہیں، اسی معاشرے میں رہتے ہیں وہ دوسروں کے لیے رول ماڈل ہیں، اب یہ معاشرے کا فرض ہے کہ ایسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے کیونکہ تاریخ گواہ ہے کہ قابل اور با ہمت یوتھ جو کہ جذبہ ایمانی سے سرشار ہوں وہ قوموں کی تقدیر بدل دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ضرورت اب صرف اس بات کی ہے کہ خواب غفلت میں پڑے ہوئے نوجوانوں کو جھنجھوڑا جائے اور ان کو ان کا مقصد حیات یاد دلایا جائے۔

آٹھ کے اب بزم جہاں کا اور ہی انداز ہے

مشرق ومغرب میں تیرے دور کا آغاز ہے

اگر ہم اس مقصد میں کامیاب ہو گئے تو وہ دن دور نہیں کہ ہم اپنی گم شدہ میراث واپس پا لیں گے۔ ان شا اللہ۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے