سفرسعادت

روزینہ خورشید

 خانہء کعبہ اورروضہء رسول پرحاضری ہر مسلمان کے دل کی سب سے بڑی آرزو ہے لیکن اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ

جب تک رب کی طرف سے بلاوا نہیں آجا تا آپ نہیں جا سکتے۔ میرے اندر بھی یہ تڑپ موجود تھی کیونکہ بچپن سے ہی نعتیں پڑھنے کا شوق تھا تو دل میں ایک خواہش ہمیشہ جنم لیتی تھی کہ کاش یہ نعتیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ مبارک پر کھڑی ہو کر پڑھ سکوں لہذا جب بھی کسی کے عمرے پر جانے کا سنتی ،  دل میں ایک ہوک سی اٹھتی تھی اور نہ چاہتے ہوئے بھی دل شکوہ کناں ہو جاتا تھا  کہ اللہ ان کا بلاوا تو آگیا میرا کب آئے گا پھر اپنے دل کو تسلی دیتی تھی کہ شاید رب کو میرے مانگنے کا انداز پسند نہیں یا ابھی وقت نہیں آیا ہے،اس لیے دیر ہو رہی ہے۔ آخر کار سن 2023 ء میں اللہ نے  دعاؤں کو شرف قبولیت بخشا اور میری تڑپتی روح کو  اپنے دربار میں حاضری کی اجازت دے ہی دی۔ بے شک وہ بڑا مہربان رب ہے جس نے ہر چیز کا وقت مقرر کر رکھا ہے لہذا میں بھی اپنے وقت مقررہ پر عمرے کے لیے روانہ ہو گئی۔

23 اگست 2023 میری زندگی کا خوش نصیب ترین دن تھا جب اپنے ہمسفر کے ساتھ سعودی ایئر لائنز میں عمرے کے غرض سے  محو پرواز تھی۔ یقین تب بھی نہیں آرہا تھا جب گھر سے نکلی، اس وقت بھی نہیں جب جہاز میں بیٹھی لیکن جب عمرے کی نیت کی تو دل نے صدا لگائی اللہ تیرا شکر ہے میرا انتظار ختم ہوا اور میرا بلاوا بھی آ ہی گیا۔ ہم نے پاسپورٹ تو پہلے ہی بنا لیا تھا مگر بچوں کی یونیورسٹی اور اسکول کی مصروفیات کی وجہ سے سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ انہیں کیسے چھوڑ کر جائیں، لہذا جیسے ہی  چھوٹا بیٹا میٹرک کا امتحان دے کر فارغ ھوا اور دونوں بڑوں کی یونیورسٹی میں سمسٹر بریک آیا تو اسی دوران ھم نے ویزا کے لئے اپلائی کر دیا اور ساتھ ہی یوٹیوب پر سرچ کرنا شروع کر دیا کہ عمرے کی تیاری کیسے کرنی ہے، کن چیزوں کی خریداری کرنی ہے، پیکنگ کیسے کرنی ہے ،کتنا وزن لے جا سکتے ہیں وغیرہ وغیرہ یہ ساری معلومات میں نے مختلف وی لاگز دیکھ دیکھ کر اکٹھی کر لی تھیں۔ دو دن کے اندر ہمارا ویزہ آگیا جب انہوں نے گھر آ کر بتایا کہ میں نے دفتر سے چھٹی لے لی ہے اور 23 تاریخ کو ہماری فلائٹ ہے ۔ہم کرہ ارض کے سب سے مقدس سرزمین پر جا رہے ہیں ،جہاں جانے کے لیے تم تڑپتی ہو تو خوشی و مسرت اور حیرت و استعجاب کے جذبات نے ایک ساتھ گھیراؤ کر دیا بخار بھی آگیا نزلہ، کھانسی ،کمزوری غرض کے عجیب کیفیت ہو گئی جو بیان سے باہر ہے ایسا محسوس ہورہا تھا کہ ٹرانس میں آگئی  ہوں دواؤں اور دعاؤں کے ذریعے اپنے آپ کو سیٹ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن کوئی افاقہ نہ ہوا ۔عزیز و اقارب اور دوستوں کو فون پر ہی اپنے جانے کی اطلاع  دے دی کیونکہ ملنے جانے کے لئے وقت بھی نہیں تھا اور صحت بھی اجازت نہیں دے رہی تھی ۔ تین دن کے اندر جو ضروری سامان   خریدنا  تھا ان کی لسٹ بنا  کر خریداری مکمل کی جن میں سوٹ کیس، عبایا، جوگرز ، دوائیں شامل تھیں خاص کر  شوگر اور کولیسٹرول وغیرہ کی دوائیں  کیونکہ ایک ہفتہ پہلے ہی بلڈ ٹیسٹ کروایا تھا اور رپورٹس خراب آنے کی وجہ سے ڈاکٹر نےساری دوائیں دوبارہ شروع کردی تھیں میں اس وجہ سے بھی بہت گھبرائی ہوئی تھی کہ کہیں طبیعت وہاں جانے کے بعد مزید خراب نہ ہو جائے لیکن اپنے مہربان رب کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے کہ سر زمین مقدس پہنچنے کے بعد ایک دن بھی ان دواؤں کو استعمال کرنے  کی ضرورت ہی پیش نہیں آئی ۔

میری دوست جو کہ حال ہی میں عمرہ ادا کر کے آئی تھی اس نے مشورہ دیاکہ چاۓ کا سامان اور الیکٹرک کیٹل ساتھ لے جاؤ کیونکہ وہاں چاۓ اچھی نہیں ملتی اور ہمارا تو حال یہ ہے کہ جب تک صبح اچھی سی چاۓ نہ پئیں دن کا آغاز ہی نہیں ہوتا۔کھانے کے لیے ٹن پیک خریدے تھے لیکن وہ گھر پر ہی بچوں کے لیے رکھ چھوڑا کیونکہ شوہر صاحب نے کہا مکہ اور مدینہ میں ریال خرچ کرنے کا اجر اللہ دیتا ہے تم کھانے کی فکر نہ کرو وہاں ہوٹل سے لے لیا کریں گے تھوڑا زبان کا ذائقہ بھی بدلے گا اور واقعی وہاں کے کھانوں کا ذائقہ اج بھی محسوس کرتی ہوں  آلو پالک، مندی، بروسٹ، مٹن کا سالن ہر چیز کا ذائقہ اور خوشبو دماغ میں جیسے رچ بس گئی ہے۔

 22 اگست کی رات حرم میں طوفانی بارش ہوئی تھی میں اور میرا بھائی ٹی وی پر لائیو دیکھ رہے تھے صبح پانچ بجے ہمیں گھر سے نکلنا تھا بھائی نے کہا گھبراؤ نہیں تمہیں اللہ کی امان میں دیا ہے انشاءاللہ بخیر و عافیت دوبارہ اپنے بچوں سے ملو گی ۔ جانے سے پہلے بڑے بیٹے کو زمہ داری سونپی تھی کہ گھر کے ساتھ ساتھ، بھائیوں کا، اپنا ، اور دادی کا خیال رکھنا جو کہ اس نے بڑے ہی احسن طریقے سے نبھائ اللّٰہ اسے دین و دنیا دونوں کی بھلائیاں وکامرانیاں عطا کرے آمین۔ میری غیر موجودگی میں بھائی اور بھابھی نے بھی بچوں کا بہت خیال رکھا اللہ انہیں بھی جزائے خیر عطا کرے۔

 23 اگست کی صبح پانچ بجے ہم نے فجر کی نماز ادا کی پھر  دو رکعت نفل نماز ادا کر کے ہم گھر سے ایئر پورٹ کے لئے روانہ ہوئے -6 بجے check in شروع ہو گئی ۔مختلف جگہوں پر پاسپورٹ اور ویزا کی جانچ پڑتال کے بعد آخر کار ہمیں جہاز میں بٹھا دیا گیا گو کہ یہ میرا پہلا ہوائی سفر تھا لیکن  خوفزدہ بلکل بھی نہیں ہو رہی تھی  بلکہ کھڑکی کی طرف سیٹ ملی تو خوشی ہوئی کہ اب جہاز کو بلند ہوتا ہوا دیکھ سکوں گی کیونکہ لوگوں سے سنا تھا کہ جب جہاز فضا میں بلند ہونا شروع ہوتا ہے تو زمین پر گھر ماچس کی ڈبیہ کی مانند نظر آتے ہیں اور جب بلندی پر پہنچنے کے بعد اپنی پوزیشن سنبھال لیتا ہے تو ایسا لگتا ہے ہم ہوا میں معلق ہیں اور واقعی جب اپنی آنکھوں سے ان نظاروں کو دیکھا تو دل بے اختیار اپنے رب کی کبریائی اور حمد وثناء بیان کرنے لگ گیا اور سورہ ملک کی وہ آیت یاد آگئی جس کا ترجمہ ہے۔

"کیا انہوں نے اپنے اوپر پرندوں کو نہیں دیکھا جو پروں کوپھیلائے رہتے ہیں اورسکیڑ بھی لیتے ہیں ۔ رحمٰن کے سوا انہیں کوئی تھام نہیں سکتا۔بیشک وہ ہر چیز کو دیکھ رہا ہے"( سورہ ملک ،19)

ہم نے ائر پورٹ پر دو رکعت نماز احرام کے لیے ادا کر لی تھی پھر جہاز میں بیٹھنے کے بعد جب عمرے کی نیت کی تو زبان صرف لبیک اللہم لبیک لبیک لا شریک لک لبیک ان الحمد والنعمت لک و الملک لا شریک لک کا ورد کرنے لگی اور آنکھیں شکرانے کے موتی برسانے لگیں ۔

تقریباً 4 گھنٹے کے ہوائی سفر کے دوران درود وسلام ،ذکر اذکار اور مختلف دعاؤں کے ذریعےاپنے بے قابو ہوتے دل کو سکون دینے کی کوشش کرتے رہے ۔گھر سے نکلتے وقت کچھ کھایا ہی نہیں گیا تھا ائر پورٹ پر صرف چاۓ بسکٹ لۓ تھے تو اب ہماری شوگر لو ہونے لگی اتنے میں جہاز کا عملہ ریفریشمنٹ کا  سامان لے آیا جس میں چکن رائس ،کیک،کسٹرڈ،سلاد،جوس اور چائے شامل تھی ۔ائر ہوسٹس کا رویہ بھی بہت اچھا تھا خاص کر چائنیز ائر ہوسٹس کا سلام کرنا اور اللہ حافظ کہنا حافظے میں محفوظ ہو گیا۔

جدہ ائیرپورٹ پر اترنے کے بعد جب ہم باہر آئے تو معلوم ہوا کہ گرمی کس کو کہتے ہیں گرم ہوا کے تھپیڑے چہرے کو جھلسا رہے تھے اور ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ پسینہ سر سے نکل کر زمین میں جذب ہو رہا ہے وہاں سب سے پہلے ہم نے اپنے لئے سم خریدیں  تا کہ رابطہ ممکن ہو سکے اس کے بعد بس کے ذریعے تقریباً 2 گھنٹے کا سفر کر کےہو ٹل پہنچے ،سامان رکھنے کے بعد کچھ کھا پی کر تازہ دم ہوئے پھر وضو کر کے عمرہ کی ادائیگی کے لیے ہوٹل سے نکلے گو کہ ہوٹل حرم سے تھوڑے فاصلے پر اجیاد روڈ پر تھا مگر ان کی شٹل سروس بہت زبردست تھی ۔پانچ سے سات منٹ کے اندر ہی شٹل نے ہمیں مطلوبہ مقام پر اتارا ۔وہاں سے ایک جم غفیر کے ہمراہ ہم حرم کی طرف روانہ ہوئے زبان اور  آنکھیں  حاضر ہوں ،حاضر ہوں ،اے اللہ میں حاضر ہوں کا ورد کر رہی تھیں ۔ گیٹ نمبر تھری پر پہنچ کر جوتے اتارے مسجد میں داخلے کی دعا پڑھی اور اعتکاف کی نیت کر کے سر جھکا کر چلنا شروع کر دیا ایسکلیٹر کے ذریعے نیچے آئے اور مطاف پر پہنچنے کے بعد جب سر اٹھایا تو خانہ کعبہ اپنے پورے جاہ و جلال کے ساتھ سامنے موجود تھا اس وقت دل کی کیا کیفیت تھی قلم لکھنے سے قاصرہے کیونکہ جذبات کی ترجمانی کے لیے الفاظ ہی نہیں ہیں ان سطور کو بھی کاغذ پر منتقل کرتے ہوئے بار بار اشکوں کو صاف کرنا پڑ رہا ہے۔

 اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ واللہ اکبر 

 ایک کونے میں کھڑے ہو کر جو کچھ مانگنا تھا اس وحدہ لا شریک سےمانگنے کی کوشش کی اس وقت ہمارا پورا وجود ہی سوالی بناہوا تھا دل ،دماغ آنکھیں، ہاتھ، زبان سب اس مالک حقیقی کے سامنے سراپا التجا تھے ۔

ربنا تقبل منا انک انت سمیع علیم

 دعا مانگنے کے بعد بیت اللہ کے طواف کی نیت کی اور حجر اسود کے قریب پہنچ کر پہلے استقبال حجر اسود پھر استلام کیا اور خانہ کعبہ کا طواف شروع کر دیا مختلف دعائیں اور ذکر اذکار کا ورد کرتے ہوئے سات چکر مکمل کیے پھر دو رکعت نماز واجب الطواف مقام ابراہیم کے قریب ادا کر کےآب زم زم پینے چلے گئے جس میں اللہ تعالیٰ نے ہر مرض کی شفا رکھی ہے۔

حدیث نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم ہے کہ "مومن آب زمزم  پیٹ بھر کر پیتا ہے جبکہ منافق اسے تھوڑا پیتے ہیں"۔ہم نے بھی خوب سیر ہو کر پیا سر اور چہرے کوبھی آب زمزم سے تر کیا پھر ملتزم کے قریب جا کر دعا مانگی اور حجر اسود کا آخری استلام کرکےسعی کے لئے صفا و مروہ کی طرف چلے گئے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ارشاد فرمایا ہے۔

 ترجمہ ۔۔

"بے شک صفا و مروہ اللّٰہ کے شعائر ( نشانیوں) میں سے ہیں ۔"

سعی مکمل کرنے کے بعد دو رکعت نفل نماز ادا کر کے ہم باہر نکل آئے  میں نے تو اپنے بال ایک انگلی کے برابر کاٹ لیے جبکہ شوہر صاحب اوپر کی طرف لائن سے بنے ہوئے باربر شاپ سے حلق کروانے چلے گئے، اس طرح رات کے تقریبا ًتین بجے ہم نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی (الحمدللہ) اللہ بار بار یہ سعادت نصیب فرمائے. (آمین)

احرام کی حالت میں تو غلافِ کعبہ اور رکن یمانی کو چھو نہیں سکتے کیونکہ اس پر خوشبو لگی ہوتی ہے لہذا دوسرے دن ہم نے سخت دھوپ میں (کیونکہ اس وقت رش کم ہوتا ہے) نفلی طواف ادا کئے تا کہ حجر اسود اور رکن یمانی کا بوسہ لے سکیں رکن یمانی کو تو ہم چھونے میں کامیاب ہو گئے مگر  اس وقت بھی حجر اسود کے قریب جانا نا ممکنات میں سے تھا لہذا  دوران طواف جگہ بنا کر ہم نے خانہ کعبہ کی  چوکھٹ پکڑ لی اور اسے گواہ بنا کر فریاد کی یا رب کعبہ ایک  حقیر و فقیر، عاجز و مسکین بندی تیرے در پر  آئی ہے روز محشر میری لاج رکھ لینا ،میرا نامہ اعمال داہنے ہاتھ میں دینا، یا ربی اس دن اپنے عرش کے سائے میں جگہ نصیب فرمانا، خانہ کعبہ کی دیواروں سے لپٹ کر جب اپنے آنسو غلاف کعبہ پر ثبت کئے اس کیفیت کو لکھنے کے لیے قلم میں تاب نہیں  اس وقت زبان سے صرف یہی دعا نکل رہی تھی اے اللہ ان آنسوؤں کے ذریعے مجھے گناہوں سے پاک کر دے، یا رب جنت پکی کر دےاور میرا شمار بھی ان لوگوں میں کر دے جن کے چہرے روز قیامت خوشی سے دمک رہے ہوں گے۔"

اس کیفیت سے میں اس وقت باہر آئی جب شرطے نے آواز لگائی "حاجی حاجی یلہ یلہ" یہ الفاظ ہم نے وہاں اتنی بار سنے کہ کان ان سے مانوس ہو گئے تھے۔ اللہ ہماری تمام عبادات اور دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے آمین ۔

 نفلی طواف کرنے کے بعد ہم حرم کے اندرونی حصے میں آگئے تاکہ کچھ کھا پی لیں پھر تازہ دم ہو کر دوبارہ سے اس عظیم عبادت کا حصہ بن جائیں کیونکہ خانہ کعبہ کا طواف ہی وہ واحد عبادت ہے جو کہیں اور نہیں کیا جا سکتا۔پہلے صرف سنا کرتے تھے کہ پرندے( ابابیل) بھی خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہیں ،حرم میں جب خود مغرب،عشاء اور فجر کی نماز سے پہلے اس کا مشاہدہ کیا تو اپنے نصیب پر بڑا رشک آنے لگا کہ اللہ نے اپنی آنکھوں سے ایسے مناظر دیکھنے کی توفیق عطا فرمائی بے شک میرا رب بڑا ہی عظمت والا ہے.

 اگلے دن ہم نے غار حرا، غار ثور، جبل رحمت، مسجد نمرہ، میدان عرفات منی،مزدلفہ، تمام جگہوں کی زیارت کی۔ جبل رحمت اور مسجد نمرہ میں نفل نمازیں ادا کیں پھر مسجد جن کی زیارت کرتے ہوئے واپس آگئے دوران سفر نگاہیں صرف غار حرا اور غار ثور کی بلندیوں کو ناپنے کی کوشش کرتی رہیں اور سیرتِ نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی کتابوں میں پڑھے ہوئے تمام واقعات ذہن میں گردش کرتے رہے ۔دل تو بہت چاہ رہا تھا کہ کسی صورت ان پہاڑوں کے قریب جاؤں اور اپنے آپ کو بھی تصور کی آنکھ سے دور نبوی میں دیکھوں مگر ٹیکسی ڈرائیور نے کہا اوپر چڑھنے میں کئ گھنٹے لگ جاتے ہیں میں اتنی دیر انتظار نہیں کر سکتا لہٰذا آپ دور سے ہی زیارت کر لیں چنانچہ ہم دور سے ہی زیارت کر کے واپس ہوٹل آگئے ۔

27 اگست کو ہماری مدینہ کے لئے روانگی تھی۔صبح تقریباً 8 بجے بس ہمیں لینے آگئ اور مختلف ہوٹلوں سے زائرین کو لیتے ہوئے 4 بجے ہمیں ہوٹل پہنچا دیا دوران سفر ہر طرف پہاڑ ،ٹیلے اور صحرا دیکھ کر شدت سے احساس ہوا کہ ہم تو ائر کنڈشنڈ بس میں سفر کر رہے ہیں میرے نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے آج سے چودہ سو سال پہلے اونٹوں پر سفر کیسے کیا ہوگا ،گرمی کی حدت اور بھوک کی شدت کیسے برداشت کی ہو گی لاکھوں درود و سلام ہو نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر

اللھم صل علی سیدنا محمد و علی آل محمد ۔

ہوٹل پہنچنے کے بعد کھانا وغیرہ کھایا پھر تازہ دم ہوکر ان کے روضہ پر حاضری دینے اور سلام عرض کرنے کے لئے نکلےجو محبوب رب دو جہاں ہیں ،ساقئ کوثر ہیں ،جن پر اللہ اور اس کے فرشتے درود وسلام بھیجتے ہیں ،جن کی نعتیں پڑھتے ہوئے آنکھیں اشک برساتی ہیں۔

 

 گیٹ نمبر 365 سے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے اندر داخل ہوں تو دائیں جانب جنت البقیع اور بائیں جانب گنبد خضرا نظر آتی ہے ۔ہم نے گنبد خضرا کےسامنے کھڑے ہو کر درود و سلام کے نذرانے پیش کئے ،رشتہ داروں اور دوست احباب کی طرف سے رسول اللّٰہ کو سلام پہنچایا پھر مسجد نبوی کے اندرونی حصے میں داخل ہوئے ۔ اللّٰہ اللّٰہ کیا شان ہے مسجد نبوی کی دونوں جہانوں کے سردار کا محل ہے جہاں لوگوں کا ایک اژدھام ہر وقت موجود رہتا ہے جو اپنے نبی کی کی محبت میں سرشار ،پروانہ وار ان کے روضہ مبارک پر حاضری دینے کے لئے آئے ہوئے تھے ۔مجھے اس وقت وہ واقعہ یاد آگیا کہ جب نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے صاحب زادوں کا انتقال ہوگیا تھا تو کس طرح مشرکین مذاق اڑایا کرتے تھے کہ اب آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا نام لیوا کون ہوگا آج ابو جہل کے واررثین دیکھ لیں کہ لاکھوں کی تعداد میں شمع رسالت کے پروانے دنیا کے کونے کونے سے کیسے ان کے پاس کھنچے چلے آ رہے ہیں اور پوری دنیا کے چپے چپے میں اذان کے اندر محمد رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا نام ہر وقت گونج رہا ہے جو اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ اللّٰہ نے اپنے محبوب نبی کا نام قیامت تک کے لئے جاوداں کر دیا ہے

مغرب کی نماز کے بعد خواتین سے بات چیت کی تو معلوم ہوا کہ عشاء کی نماز کے بعد گیٹ نمبر 38 سے روضہ رسول پر حاضری دے سکتے ہیں لہذا میں بھی وہیں پہنچ گئ وہاں میں نے شرطیوں کو دیکھا جو ہر ایک کو بیٹھنے کے لئے آواز لگاتی تھیں "باجی بیٹھ جاؤ،باجی بیٹھ جاؤ "اور بعض اوقات غصے میں تیز آواز میں کہتی تھیں" بیٹھ جاؤ انڈین پاکستانی باجی بیٹھ جاؤ" کیونکہ ان کی بات نہ ماننے والوں میں زیادہ تر  انڈین اور پاکستانی خواتین ہی ہوتی تھیں ۔

پہلی بار جب روضہ مبارک پر حاضری دی تو اپنی تمام دلی کیفیات کو اور ان تمام نعتوں کو جو گھر میں پڑھا کرتی تھی اشکوں کی زبانی رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو نذرانہ پیش کیا اور اللّٰہ کریم کا بے حد شکر ادا کیاجس نے مجھ ناچیز کو اپنے محبوب نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے روضہ مبارک پر حاضری کی توفیق بخشی ورنہ میں نے اپنے جاننے والوں میں ہی ایسی کئ خواتین دیکھیں ہیں جو مدینہ پہنچ کر اتنی شدید بیمار ہوگیئں کہ انھیں ہاسپٹل میں ایڈمٹ کرنا پڑا اور وہ روضہ رسول پر حاضری سے محروم رہ گئیں کیونکہ جب ان کی طبیعت سنبھلی تو مدینہ سے رخصت ہونے کا وقت آگیا ۔

دوسرے دن ناشتے کے بعد صبح 7.30بجے ہم  بس کے ذریعے مدینے کی زیارتوں کے لئے نکلےاور شہر نبی کے گلی کوچوں میں گھومنے کی سعادت حاصل کی۔سب سے پہلے مسجد قباء میں نفل نماز ادا کی جس کا ثواب رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ایک عمرہ کے برابر بتایا ہے پھر مسجد قبلتین کی زیارت کی جہاں قبلے کی تبدیلی کا حکم ہوا تھا وہاں بھی دو رکعت نفل نماز ادا کی،اس کے بعد غزوہ خندق جس مقام پر ہوئی تھی اور جہاں صحابہ کرام  کے خیمے لگے تھے اب وہاں ان کے نام سے مسجدیں تعمیر کر دی گئی ہیں ان مساجد میں نماز کا موقع نہ مل سکا کیونکہ ان کی زیارت دور سے ہی کروائ گئ  ۔احد پہاڑ کے دامن میں موجود شہدائے احد اور حضور کے چچا حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کے مزارات پر فاتحہ پڑھنے کا موقع ملا وہاں ہم نے وہ گھاٹی بھی دیکھی جس پر رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے تیر انداز تعینات کئے تھے اور انھیں اپنی جگہ پر ڈٹے رہنے کا کہا تھا لیکن رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم نہ ماننے کی صورت میں مسلمانوں کو کتنا خمیازہ بھگتنا پڑا تھا ۔یہ گھاٹی ابھی بھی ہمیں اس بات کا سبق دے رہی ہے کہ اطاعت رسول سے رو گردانی دراصل دنیا اورآخرت میں باعث ذلت ورسوائی ہے۔

اسی دن عشاء کی نماز کے بعد نسک  ایپ کے ذریعے  ریاض الجنہ میں عبادت کرنے کا موقع بھی مل گیا جس کو آقا صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے جنت کا ٹکڑا قرار دیا ہے( اللہ میاں اس ٹکڑے کو روز قیامت میرے نام کر دیجئے گا ۔آمین )

اگلے دن عشاء کی نماز کے بعد ہم گیٹ نمبر 338 سے عقیق  شاپنگ مال کی طرف نکل گئے کسی نےبتایا تھا کہ وہاں مناسب قیمت پر اچھی کوالٹی کی کھجوریں ملتی ہیں لہذا ہم نے بھی وہیں سے کھجوریں خریدیں اور نیچے دکانوں سے عزیز و اقارب اور دوستوں کے لئے  جائے نماز اور ٹوپیاں وغیرہ خریدیں اور کھانا کھا کر  واپس اپنے ہوٹل آگئے ۔

مدینے میں سات روزہ قیام کے  دوران میں نے الحمدللہ مسجد نبوی میں ایک قرآن شریف مکمل کر لیا یا رب العالمین! اس قرآن مجید کی تلاوت کو روز قیامت میرے لئے حجت بنا دیجیئے گا( آمین )۔ مغرب کی نماز کے بعد میں ہمیشہ مسجد نبوی کے صحن کی طرف چلی جاتی تھی وہاں مقامی خواتین مختلف قسم کے قہوے بنا کے لاتی تھیں جنھیں پی کے کافی سکون ملتا تھا پھر تازہ وضو کر کے عشاء کی نماز کے لئے مسجد نبوی کے اندرونی حصے میں آ جاتی تھی  ۔ایک رات جب آسمان پر چودھویں کا چاند چمکتا ہوا نظر آیا تو بے ساختہ منہ سے نکلا" اے چاند تمہیں تو میں اکثر واک کرتے ہوئے کراچی سے دیکھا کرتی تھی اور خواہش کیا کرتی تھی کہ ایک دن انشاءاللہ تمہیں مکہ، مدینہ کی سرزمین سے جا کر دیکھوں گی تم گواہ رہنا آج اللہ نے مجھے مسجد نبوی کے صحن سے تمہیں دیکھنا نصیب کر ہی دیا" میں یہ سب باتیں کر ہی رہی تھی کہ پیچھے سے شوہر صاحب آ گئے اور کہنے لگے "تمہیں یہاں بھی چاند مل گیا باتیں کرنے کے لئے " حقیقت تو یہ ہے کہ مسجد نبوی میں جو سکون واطمینان قلب نصیب ہوتا ہے ایسا لگتا ہے جیسے پیاسی اور بے چین روح کو قرار آگیا ہو جبکہ خانہ کعبہ کا جاہ وجلال انسان کو اپنی اوقات یاد دلا دیتا ہے کہ اس کی حیثیت زمین پر موجود ایک حقیر کیڑے سے زیادہ نہیں ہے وہ خوف اور امید کی حالت میں ہوتا ہے خوف اس وجہ سے کہ اگر خانہ کعبہ کے گرد طواف کرنے باوجود بھی اس کے گناہ معاف نہ ہوئے اور رب کو راضی کرنے میں ناکام ہوا تو اس کا کیا بنے گا اور امید اس بات کی کہ انشاءاللہ اگر وہ رب کعبہ کو راضی کرنے میں کامیاب ہو گیا تو دنیا اور آخرت کی بھلائیاں اس کے مقدر میں لکھ دی جائیں گی اور وہ گناہوں سے پاک ہو کر لوٹے گا ۔گردشِ لیل ونہار نے بڑی تیز رفتاری سے اپنا سفر طے کیا اورآخر کار 2 ستمبر کو مدینہ سے  رخصت لینے کا وقت آگیا ۔فجر کی نماز کے بعد روضہ رسول پر آخری سلام عرض کیا اور اشکبار آنکھوں سے گنبد خضرا کو الوداع کہہ کر ہوٹل کا رخ کیا تا کہ واپس مکہ جانے کے لئے تیاری کر سکیں۔

 دوپہر کے کھانے کے بعد   بس آگئ اور مختلف ہوٹلوں سے زائرین کو لیتے ہوئے چار بجے جب مدینہ منورہ سے روانہ ہوئی تو ضبط کا بندھن ٹوٹ گیا روتے روتے ہچکی بندھ گئی تو شوہر صاحب نے تسلی دی اور کہا "مت روؤ انشاءاللہ جلد ہی تمہارا پھر بلاوا آ جائے گا" مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ میں اپنا دل وہیں مسجد نبوی میں چھوڑ کر جا رہی ہوں میری زندگی کا اب کوئی مقصد نہیں ہے، بس اب مجھے موت آ جائے اور میں جنت البقیع میں دفن کر دی جاؤں لیکن ہمارے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا جب تک اللہ نہ چاہے ۔اس موقع پر مجھے وہ بابا جی یاد آ گئے جو ہوٹل میں ہمارے پڑوسی تھے۔وہ اپنے کمرے کا دروازہ ہر وقت کھلا رکھتے اور کراہتے رہتے تھے ہم نے ان سے پوچھا بابا کیا آپ کے کمرے کا اے سی کام نہیں کر رہا تو کہنے لگے" میں بیمار آ ں، میں بیمار آ ں "سمجھ میں تو آگیا تھا کہ یہ بیمار ہیں لیکن افسوس اس بات کا ہوا کہ ان کے ساتھ کوئی نہیں تھا معلوم کرنے پر پتہ چلا پنجاب کے کسی گاؤں سے اپنی مسجد کے امام کے ساتھ آئے ہوئے ہیں یہ بیمار پڑ گئے تو ان لوگوں نے انہیں کمرے میں اکیلا ہی چھوڑ دیا  تیسرے دن ان بابا جی کا انتقال ہو گیا بے شک اللہ تعالی نے ہر متنفس کے بارے میں پہلے ہی لکھ دیا ہے کہ اس کی روح کہاں قبض کی جائے گی اور اس کی تدفین کہاں ہوگی ۔بعد میں پتہ چلا کہ ان کے وارثین سے رابطہ کیا جا رہا ہے  تاکہ ان کو جنت البقیع میں دفن کیا جا سکے۔۔یعنی" پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا".

دوسرے عمرے کی نیت ہم نے ہوٹل سے نکلتے وقت ہی کر لی تھی راستے میں مغرب کی اذان ہوئی تو مسجد کے پاس بس رکی سب نے نماز ادا کی اور دوبارہ سفر کا آغاز ہوا جیسے ہی سورج نے اپنے سفر  مکمل کیا اور رات کی تاریکی نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا تو گھپ اندھیرا چھا گیا ایسے میں لق ودق صحرا اور سیاہ پہاڑوں کو دیکھ کر قدرے خوف محسوس ہونے لگا کہ اتنے میں آندھی کے ساتھ بارش بھی شروع ہو گئ اب تو  لوگوں نے بلند آواز سے دعائیں مانگنی شروع کر دیں خیر کچھ ہی دیر میں بارش رک گئی تو راستے میں ایک ہوٹل پر ڈرائیور نے بس روکی تاکہ لوگ  کھانا وغیرہ کھا لیں ہم بھی نیچے اترے اس وقت ہلکی پھوار پڑ رہی تھی اور موسم بہت خوشگوار ہو گیا تھا کھانے سے فارغ ہو کر ہم نے پانچ ریال کے آدھا کلو کیلے خریدے اور دوبارہ سفر کا آغاز ہوا۔ رات کے تقریبا 12 بجے ہم مکہ پہنچ گئے اس دفعہ ہوٹل چونکہ حرم کے نزدیک ہی کبوتر چوک پر تھا  تو سامان رکھتے ہی فوراً دوسرے عمرے کی ادائیگی کے لیے نکل پڑے ۔کبوتر چوک سے یاد آیا کہ میں اپنے لئے بھونے ہوئے چنے پاکستان سے لے گئی تھی وہ سب کے سب میں نے حرم کے کبوتروں کو کھلا دئے اور اس وقت دل کو جو خوشی و سکون  ملا اس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ۔ دونوں شہروں میں اس وقت گرمی بھی  اپنے عروج پر تھی مکہ میں تقریبا 44 ڈگری سینٹی گریڈ اور مدینہ میں 43 ڈگری سینٹی درجہ حرارت تھا۔ میری کوشش ہوتی تھی کہ ہوٹل سے پیدل حرم آتے جاتے لمبی لمبی سانس لوں تاکہ مکہ کی ہواؤں کو اپنے اندر جذب کر لوں ۔ کبھی ایسا بھی ہوتا تھا کہ  مجھے حرم کے اندر جانے کے بعد کچھ یاد نہیں آ تا نہ بچے نہ کھانا پینا بس صرف یہ یاد رہتا کے میرا  یہاں گزرا ہوا ایک ایک لمحہ قیمتی ہے  میں کیسے اپنے رب کو راضی کر لوں لہذا  کوشش کرتی تھی کہ  زیادہ تر وقت یا تو طواف میں گزرے یا خانہ کعبہ کے سامنے عبادت میں گزرے کیونکہ پتہ نہیں اگلی حاضری کب نصیب ہو۔

 آخری کے چار دن مکہ میں گزارنے کے بعد آخر کار بیت اللہ سے بھی رخصت لینے کا وقت آگیا۔

خانہ کعبہ کا آخری مرتبہ طواف کر کے جب ہوٹل کے لئے نکلی تو ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ جسم تو ساتھ جا رہا ہے لیکن روح وہیں خانہ کعبہ کا طواف کر رہی ہے۔ بڑی مشکل سے خود کو سنبھالا تا کہ ہوٹل پہنچ کر سامان وغیرہ پیک کرسکوں پھر انتہائی غمزدہ دل کے ساتھ جدہ ایئرپورٹ کی طرف روانہ ہوئے جہاں کراچی کی طرف اڑان بھرنے کے لیے جہاز تیار کھڑا تھا ۔اپنے اس بابرکت سفر کے اندر میں نے جو بات محسوس کی وہ یکجہتی وبھائی چارگی ہے۔ دنیا کے ہر رنگ و نسل اور مختلف زبانیں بولنے والے سب ایک اللہ کے آگے سر بسجود ہیں ۔ نہ کوئی رنگ کی وجہ سے احساس کمتری میں مبتلا ہے اورنہ کوئی احساس برتری محسوس کر رہا ہے۔ سب اللہ رب العالمین کو راضی کرنے کے لیے گڑگڑاتے نظر آئے، اسی طرح مسجد نبوی میں بھی ہر طرف حب رسول میں ڈوبے ہوئے لوگ محبتوں کے نذرانے نچھاور کرتے نظر آئے ۔کس چیز نے ان سب کو ایک لڑی میں پرو دیا ہے؟ یقیناً سب کے سب ایک اللہ, ایک رسول اور ایک قرآن کی لڑی میں پروئے ہوئے ہیں وہاں ہم سب امت مسلمہ کی عملی تصویر بنے نظر آتے ہیں جنہیں حدیث میں جسد واحد کہا گیا ہے سب ایک دوسرے کا درد محسوس کرتے ہیں اپنی ذات سے کسی کو تکلیف نہیں ہونے دیتے بلکہ آسانیاں فراہم کرتے ہیں گویا کہ  علامہ اقبال کے ان اشعار کے عملی نمونے ہمیں جا بجا نظر آتے ہیں

 

یہی مقصود فطرت ہے یہی رمز مسلمانی

اخوت کی جہاں گیری محبت  کی  فراوانی

بتانِ رنگ و بو کو توڑ کر ملت میں گم ہو جا

نہ تورانی رہے باقی نہ ایرانی نہ افغانی

 

 پھر کیا وجہ ہے کہ وہاں سے واپس آنے کے بعد ہم مختلف قوموں، قبیلوں، فرقوں اور مسلکوں کے اختلافات میں بٹ جاتے ہیں ایک دوسرے کا درد محسوس نہیں کرتے خواہ وہ مسئلہ فلسطین ہو یا مسئلہ کشمیر یک زبان ہو کر حق کی بات نہیں کرتے کاش امت مسلمہ کے اندر حرم سے باہر بھی وہی جذبہ ایمانی بیدار ہو جائے جو ان کو حرم کے اندر جوڑے رکھتا ہے تو باطل قوتوں سے ٹکرانا اور انہیں شکست سے دوچار کرنا کتنا آسان ہو جائے۔ جہاز کے اندر بیٹھے بیٹھے میں یہی سب سوچتی رہی اور چار گھنٹے کا ہوائی سفر اختتام پذیر ہو گیا اس وقت رات کے ٹھیک 12 بج رہے تھے تاریخ بدل چکی تھی سات ستمبر 2023 کو کراچی ایئرپورٹ پر اتر کر اللہ کا شکر ادا کیا کہ اس نے مجھے اپنے شریک زندگی کے ساتھ اس بابرکت سفر کی سعادت نصیب فرمائی ۔ لیگیج بیلٹ سے سامان وصول کرنے میں ہمیں تقریباً دو گھنٹے لگ گۓ تھکن کےمارے کھڑا بھی  نہیں ہوا جا رہا تھا ائر پورٹ سے باہرآئے تو اپنے دونوں بڑے بیٹوں کو منتظر پایا انoیں دیکھتے ہی ساری تھکن ہوا ہوگئی رات کے تقریباً 2.30 بجے ہم گھر پہنچے تو دروازے پر چھوٹا بیٹا دادی کے ساتھ عمرے کی مبارک باد دینے کے لئے منتظر تھا اللہ پاک ہماری تمام عبادات اور دعاؤں کو شرف قبولیت بخشے ، بار بار حج و عمرے کی سعادت نصیب فرمائے اور ہمارا صحت مند سایہ بچوں پر تادیر سلامت رکھے اور جنت میں بھی ایک دوسرے کا ساتھ نصیب کرے( آمین )

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے