احساس سود و زیاں

(مقابلہ افسانہ نگاری میں سوم پوزیشن پانے والی تحریر )

روزینہ خورشید /کراچی

 عالی۔۔عالی ....کہاں ہو یار غضب خدا کا اس قدر گرمی ہے باہر ایسا لگ رہا ہےآسمان سےآگ برس رہی ہے۔۔۔ سرمد نےگھر میں داخل ہوتےہی عالیہ کو آواز

لگائی۔۔۔ آپ کو کس نے مشورہ دیا تھا اتنی تپتی دوپہر میں باہر جائیں،عالیہ کمرے سے باہر نکلتے ہوئے بولی

مشورہ تو کسی نے نہیں دیا تھا مگر تمہیں تو معلوم ہے میری نیچر کا۔۔۔تم کچھ لانے کا کہو اور میں سستی سے کام لوں ایسا ہو نہیں سکتا سرمد نے محبت سے عالیہ کو دیکھتے ہوئے کہا، ھممممم یہ ہی تو خاص بات ہے میرے جناب کی عالیہ نے بھی محبت کا جواب محبت سے دیا۔۔۔۔اچھا اب آپ کمرے میں جائیں اندراے سی چل رہا ہے ، میں انہیں رکھ کر آپ کے لئے فالسے کا شربت لے کر آتی ہوں۔ یہ کہہ کر عالیہ نے دودھ کو ابلنے کے لیے چولہے پہ چڑھایا اور انڈوں کو دھو کر فرج میں رکھنے لگی اچانک اس کے کانوں میں ماضی میں کہے گئے جملوں کی باز گشت سنائی دینے لگی۔ "انڈوں میں کیا رکھا ہے آج کل کے انڈے تو بھوسے ہوتے ہیں کوئی غذائیت ہی نہیں ہے ان میں"یہ اس کے سسر کی آواز تھی۔ پیچھے سے ساس صاحبہ نے لقمہ دیا "ارے دودھ بھی تو جعلی ہی آ رہا ہے توبہ توبہ نہ جانے کن کن چیزوں کی ملاوٹ کرتے ہیں اس میں دکاندار". گھر کے ہر فرد کے لیے انڈے بھی غذائیت سے بھرپور، اور دودھ بھی طاقت کا خزانہ تھے لیکن عالیہ کے لیے ان سب پر پابندی عائد تھی۔۔۔ رہ گئے پھل تو بقول سسر کے "گھر کے ہر فرد کا پھل کھانا ضروری نہیں ہوتا"یہ جملے نہیں بلکہ دو دھاری تلوار تھے جو اس کی روح کو بھی زخمی کر دیتے تھے۔

انور صاحب ایک متوسط گھرانے کے سربراہ تھے اللہ نے دو بیٹوں سرمد اور احمد اورایک بیٹی شازیہ سے نوازا تھا ان کی اہلیہ رانی بیگم صرف نام کی ہی نہیں قسمت کی بھی رانی تھیں تبھی تو انور صاحب نے انہیں ہاتھوں کا چھالا بنا کے رکھا تھا۔ حالانکہ دیکھا جائے تو دونوں کا کوئی جوڑ نہیں تھا انور صاحب اچھی شکل و صورت اور قد کاٹھ کے ساتھ بہترین ذریعہ معاش کے حامل انسان تھے جبکہ رانی بیگم کے اندر کوئی گن نہیں تھا وہ صرف مزاج کی رانی تھیں۔ بیٹی کی شادی کے بعد جب تنہائی کے ناگ نے رانی بیگم کو ڈسنا شروع کیا تو فورا بڑے بیٹے سرمد کی شادی کرنے کا سوچا گیا حالانکہ ابھی اس کی آمدنی اتنی نہیں تھی کہ وہ اپنی بیوی کو پر آسائش زندگی دے سکتا مگر ماں کی تنہائی دور کرنے کے خیال سے اس نے حامی بھر لی اور یوں عالیہ رحمان اس گھر کی بڑی بہو بن گئی۔

 عالیہ ایک پڑھی لکھی خوبصورت اور بہترین اخلاق و کردار کی مالک لڑکی تھی وہ گھر میں چھوٹی ہونےکی وجہ سے سب کی لاڈلی تھی مگر سسرال میں قدم رکھتے ہی اس نے اپنے تمام لاڈ میکے کے لئے اٹھا رکھے اور سسرال والوں کے دل میں جگہ بنانے کے لیے حتی الامکان کوشش کرنے لگی۔ گھر کے کام کرنے کے ساتھ ساتھ وہ ساس کو خوش رکھنے کے لیے بھی کوششیں کرتی۔کبھی ان کو کہانیاں سناتی ،کبھی ان کے ساتھ کھیلتی، کبھی ان کے سر میں تیل کی مالش کرتی غرض کے اس نے ساس کو اپنی سہیلی بنانے کے تمام گر آزمائے مگر رانی بیگم کا شاہانہ مزاج اور ان کا طمطراق اس کی تمام کوششوں پر پانی پھیر دیتا۔ عالیہ جب بھی میکے جاتی اس کی غیر موجودگی میں باقاعدہ گول میزکانفرنس ہوتی جس میں سرمد کو عالیہ کی خامیاں بڑھا چڑھا کر گنوائی جاتیں۔

 ایک دن تو حد ہی ہو گئی انور صاحب اور رانی بیگم نے سرمد کو خوب سنایا "کوئی کام نہیں کرتی تمہاری بیوی، ہمارے لیے روٹیاں بھی نہیں پکاتی، صرف تمہارے لیے پکاتی ہے، صفائی بھی نہیں کرتی دیکھو ہاٹ پاٹ اندر سے گندے ہیں ،کونوں میں بھی گندگی ہے انہیں اندر سے کھول کر دھویا جاتا ہے مگر تمہاری بیوی کو کسی کام کرنے کا کوئی ڈھنگ ہی نہیں بس جان چھڑاؤ اس سے، بہت ہو گیا۔۔۔۔ یہ سن کر سرمد دکھ اور صدمے سے پریشان ہو کر سوچنے لگتا۔

"اف خدایا ! میں نے شادی کر کے اپنی زندگی کو مشکل بنا لیا ہے ہرروز ایک نئی شکایت میری منتظررہتی ہے۔ تنگ آکرجب عالیہ میکےسے واپس آتی تو سارا غصہ اس پر نکال ڈالتا۔وہ بیچاری ہکا بکا رہ جاتی اس کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ شادی کے بعد خوشیوں کے جھولوں میں جھولنے کے بجائے اسے اس طرح کے جھوٹے الزامات اور ذہنی اذیتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان سب کے باوجود وہ صبر سے کام لیتی اور کبھی بھی اپنی سسرال میں ہونے والی کوئی بھی بات میکے نہیں پہنچاتی تھی کیونکہ وہ اپنے والدین کو کسی بھی طرح کا دکھ نہیں دینا چاہتی تھی ایک دو بار اس کی امی نے اس سے پوچھا ،"عالیہ! بیٹا تم اپنے سسرال میں خوش تو ہو نا۔۔۔۔سرمد خیال رکھتا ہے نا تمہارا؟

توچہرے پر مسکراہٹ سجائے کہنے لگی "الحمدللہ امی میں تو بہت خوش ہوں سرمد میرابہت خیال رکھتے ہیں۔آپ خواہ مخواہ پریشان نہ ہوا کریں" اور یہ غلط بھی نہیں تھا۔سرمد واقعی ایک محبت کرنے والا اور خیال رکھنے والا شوہر تھا ، کبھی کبھی گھر والوں کے رویوں سے تنگ آ کر اس پر غصہ کر بیٹھتا تھا لیکن جیسے ہی اس کو اپنی غلطی کا احساس ہوتا فورآ معافی مانگ کر اس کو منا لیا کرتا تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ سرمد کی محبت کی وجہ سے ہی اس نے حالات سے سمجھوتہ کر لیا تھا۔ یکے بعد دیگرے اللہ نے اسے چار بیٹوں سے نوازا تو وہ سب کچھ بھول کر اپنے بچوں کو سینچنے میں لگ گئی۔اب اسے کسی کی بھی ذات سے کوئی تکلیف پہنچتی تو وہ اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیتی اور صبر کا دامن تھامے رکھتی۔عالیہ کی دعاؤں اور بچوں کے نصیب سے اللہ تعالی نے سرمد کے کاروبار میں بے انتہا برکت دی۔

 دن مہینے اور مہینے سالوں میں بدلتے رہے اس دوران انور صاحب نے اپنے دوسرے بیٹےکی بھی شادی کر دی،اس کی بیوی گرین کارڈہولڈرتھی لہٰذا وہ اس کو لے کر امریکہ شفٹ ہو گئ۔باپ کے انتقال پر احمد چند دنوں کے لئے پاکستان آیا تا کہ مکان کا بٹوارہ کرسکے اس کے بعد پلٹ کر ایسا گیا کہ ماں کی خیریت پوچھنا بھی گوارا نہیں کیا۔

کہتے ہیں کہ والدین جب تک زندہ ہوتے ہیں اپنی اولاد کو تسبیح کےدانوں کی طرح جوڑ کر رکھتےہیں اوران میں اتنی محبت واتفاق پیدا کر دیتے ہیں کہ ان کے دنیا سے رخصت ہو جانے کے بعد بھی بھائی بہن ایک دوسرے کے اندر ماں باپ کو ڈھونڈتے ہیں ،مگر انور صاحب کے ہاں ایسا نہیں تھا یہاں تو ان کی زندگی میں ہی ان کی اولادیں ایک دوسرے کی شکل دیکھنا گوارا نہیں کرتی تھیں۔ عالیہ کو یہ سب دیکھ کر بڑا عجیب لگتا تھا اس کو لگتا کہ شایدرانی بیگم نے اپنے بچوں کی تربیت بہتر انداز میں نہیں کی لہذا اس نے اپنے بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی بھرپور توجہ دی۔ دونوں میاں بیوی اپنے گلشن کے پھولوں کو پھلتا پھولتا اور پروان چڑھتادیکھ کر دل ہی دل میں نظریں اتارتے اور اللہ سے ان کی سلامتی کی دعائیں مانگتے رہتے۔

 وقت کا پہیہ گردشِ کرتا رہا حتٰی کہ عالیہ کی شادی کی 25ویں سالگرہ آگئی اس دن وہ بہت خوش تھی۔ایک کہاوت ہے نا کہ "صبر کا پھل آتا دیر سے ہے مگر میٹھا ہوتا ہے" اللہ نے اس کو اس کے صبر کا پھل بہترین انداز میں دیا تھا آج اس کے بڑے بیٹے کو ڈاکٹری کی ڈگری ملنے والی تھی۔دوسرا بیٹا انجنئیر بن کر اعلی ٰتعلیم کے لئے امریکا چلا گیا تھا۔باقی دونوں بچے بھی شہر کی بہترین یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم تھے۔ اس دوران رب کے کرم سے وہ ایک پوش علاقے میں بنگلے اور گاڑی کی بھی مالکن بن چکی تھی۔عالیہ دن رات اپنے رب کا شکر ادا کرتی کہ اس نے اس کو صبر کا بہترین اجر عطا کیا۔

 ادھررانی بیگم رات دن اپنے بستر پر پڑے ماضی کے دھندلکوں میں کھوئی رہتیں اور اپنی اکلوتی بیٹی اور دوسرے بیٹے کے بارے میں سوچتی رہتیں جن کے ناز نخرے اٹھاتے اور شادی کے بعد بھی اللے تللے پورے کرتے انہوں نے ساری عمر گزار دی لیکن بڑھاپے اور بیوگی کی حالت میں ماں کی ہمدرد و غم گسار بننے کی بجائے دونوں اپنی مجبوریاں اور بیماریاں گنوا کر کنارہ کش ہو گئے۔وہ بڑی ازیت سے سوچتیں بہو توہوتی ہی ہے پراءبیٹی اس سے تو صرف زبان اور دل کا رشتہ ہوتا ہے۔۔۔۔ لیکن بیٹی کو تو میں نے جنم دیا ناز و نعم سے پرورش کی۔۔۔شادی کے بعد بچوں کی تعلیم سے لے کر اپنا گھر کرنے تک ہر قدم پراس کا ہر لحاظ سے ساتھ دیا یہاں تک کہ نواسی جوان ہوگئی تو اس کی شادی تک کروانے میں مدد دی حالانکہ داماد بھی سرکاری افسر تھا لیکن اس نے کیا سلوک کیا میرے ساتھ۔۔۔۔کیا بیٹیاں ایسی ہوتی ہیں وہ دکھ سے سوچتیں لاکھوں میں ایک بیٹی ایسی ہوتی ہوگی اور میں کتنی بد نصیب ہوں کہ وہ میرے نصیب میں لکھ دی گئی۔۔۔

 اب وہی بڑی بہو اور بیٹا ان کا آخری سہارا تھےجن کی زندگی میں زہرگھولنےکی کوئی کسرانہوں نےباقی نہ چھوڑی تھی۔ ایک دن عالیہ کچن میں کام کر رہی تھی کہ اچانک پیچھےسےآوازآئی"مجھےمعاف کر دو بیٹی" اس نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو رانی بیگم ہاتھ جوڑے سر جھکائے عالیہ کے سامنے کھڑی تھیں۔۔۔۔میری وجہ سے تم نے بہت اذیتیں سہی ہیں شاید اسی لیے اللہ نے مجھے یہ دن دکھایا ہے۔میں تمہاری مجرم ہوں۔میں نے تمہیں بےگھر کرنے کی کوشش کی تھی لیکن آج اللّہ نے مجھے تمہارے در پرہی لا کر پٹخ دیا ہے۔۔۔ اب میں تمہارے رحم و کرم پر ہوں چاہو تو سزا دو یا چاہو تو معاف کر دو۔۔۔رانی بیگم کا لب و لہجہ ان کے اندر کی ٹوٹ پھوٹ کی گواہی دے رہا تھا وہ اج خود اپنے تمام قصور کا اعتراف کر رہی تھیں۔عالیہ کے دل و دماغ میں ہلچل مچ گئی وہ کوئی جواب دیے بغیر اپنے کمرے میں چلی گئی۔دماغ کہتا "عالیہ! تم بھی ان کے ساتھ ویسے ہی سلوک کرو جیسا انہوں نے تمہارے ساتھ کیا تھا لیکن دل پکارتاچھوڑ دو عالیہ، معاف کر دو، کیونکہ اللہ معاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔۔۔۔۔کبھی اس کے والد کے الفاظ کانوں میں گونجتے "بیٹا ہمیشہ اپنی ذات سے دوسروں کو فیض پہنچانے کی کوشش کرنا تمہارا یہ نیک عمل تمہارے بچوں کے آگے آئے گا"افففف پیارے ابو اگر میں آپ کی زندگی میں بتا دیتی کہ کس کس طرح سے انہوں نے مجھے اذیتیں دی ہیں تو آپ پل بھر بھی مجھے یہاں نہ چھوڑتے اس نے افسردگی سے سوچا دوسری طرف دماغ مسلسل اسے سمجھانے کی کوشش کر رہا تھا "ارے چھوڑو ان سے تمہارا کون سا خون کا رشتہ ہے ان کا کیا ان کے آگے آنے دو"...وہ شش و پنج کا شکار ہونے لگی اتنے میں ایسا محسوس ہوا۔

جیسے اس کی امی سامنےموجود ہیں اوراسےبچپن کاواقعہ یاد دلارہی ہیں ,جب اسےاپنے گھر میں بزرگ خواتین کا آنا جانا برالگتا تھا

 دراصل ان کے گھر میں کوئی بزرگ موجود نہیں تھا(عالیہ کے دادا، دادی، نانا، نانی سب انتقال کر چکے تھے) تواس کی امی کبھی اپنی خالہ کبھی اپنی پھوپھی اور کبھی چچی ساس کو لا کر اپنے گھر رکھتی تھیں اور ان کی خدمت کرتی تھیں۔ اسے یہ سب بہت نا گوار گزرتا تھا۔وہ چڑ کر امی سے کہتی "امی آپ کیوں ان لوگوں کو لا کے اپنے گھررکھتی ہیں ،ان کی خدمتیں کرتی ہیں ان کےسگے تو ہیں نا ان کی ذمہ داری اٹھانے کے لئے۔۔۔"

"آہستہ بولو " سن لیں گی تو کیا کہیں گی۔۔۔۔سنتی ہیں تو سنیں میں ان کے ڈر سے کیوں آہستہ بولوں عالیہ بیزاری سے کہتی۔۔۔ بری بات بیٹے تم اپنا موڈ آف نہ کرو ویسے بھی میں بزرگوں کی خدمت دعائیں سمیٹنے کے لئے۔اور تمہاریے لیے ایک مثال بننے کے لیے کرتی ہوں امی اسے پیار سے سمجھاتیں۔اسے لگا امی سامنے کھڑی اسے راستہ دکھارہی ہیں۔۔۔

آخر کار دل و دماغ کی اعصاب شکن جنگ میں دل کی جیت ہوئی۔۔۔۔ وہ ایک اچھی بیٹی کی طرح اپنی امی کے لئے صدقہ جاریہ بننے کے لئے اٹھ کھڑی ہوئی اور دودھ کا گلاس لے کر رانی بیگم کے کمرے کی طرف بڑھ گئی جہاں حسرت و یاس کی تصویر بنی رانی بیگم اس کی منتظر تھیں۔

 

 

شہر شہر کی خبریں

جے آئی یوتھ (وومن)ضلع غربی کے تحت "بنو قابل " کی طالبات کیلئے "عید ملن گالا " کا انعقاد

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جے آئی یوتھ (وومن)ضلع غربی کے تحت "بنو قابل " کی طالبات کے لیے ایک دلچسپ تقریب "عید ملن

... مزید پڑھیے

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

آج کا انسان (بلاک)

  غزالہ آصف       

آج ہر بندہ دوسروں کو گرانے کے چکر میں ہے۔کوئی  جھوٹ بول رہا ہے۔کوئی دھوکا دے رہا ہے تو کوئی  دوغلا پن دکھا رہا

... مزید پڑھیے

روح قربانی ( بنت اسماعیل)

 بنت اسماعیل

ذوالحجہ کا مبارک مہینہ قریب آ رہا ہے، جس میں روحانیت اپنے عروج پر ہوتی ہے۔ تمام عالم اسلام کے مسلمان مکہ مکرمہ اور

... مزید پڑھیے

کراچی کی فریاد (روزینہ خورشید)

  روزینہ خورشید

 میرے پاس روتا ،بلکتا، سسکتا "کراچی "کا ایک برقی خط آیا ہے جو میں آپ سب سے شیئر کرنا چاہتی ہوں ،پڑھ  کر سب اسے

... مزید پڑھیے