ہینگ لگے نہ پھٹکری

لبنیٰ مزمل

بازار سےواپسی پرگھرکی دہلیزپرجنت بی کو بل پڑا نظرآیا،لپک کر اٹھایا اور اندرآگئیں،سامنے ہی ریحانہ سبزی کاٹ رہی تھی -جنت بی نے بل ریحانہ کے

سامنے رکھ دیا اور بولیں کتنا ہےبل ؟ریحانہ جو بل کی رقم دیکھ کرغصے میں آ گئی تھی تڑک کر بولی ۔۔بارہ ہزار ہیں آ پ کے پاس ؟

جنت بی نے ریحانہ کو دیکھا اور اس کی بد لحاظی پر ایک لفظ نہ کہا اورخاموشی سے اپنے کمرے میں چلی گئیں-ریحانہ جنت بی کی بہو اوران کے اکلوتے بیٹے کی بیوی ہے ۔۔۔

ریحانہ اور نوید کی  پسند کی شادی تھی-زندگی  اچھی گزررہی تھی- شادی کوپانچ سال ہوچکے تھےمگر نوید اور ریحانہ اولاد کی نعمت سے محروم تھے۔ڈاکٹر حکیم ہر جگہ دکھایا مگر ابھی تک کوئی افاقہ نہ تھا- اشاروں کنایوں میں اکثر خواتین ٹوک دیتیں۔لگے ہاتھوں کسی گھڑیال والے بابا تو کبھی پھولوں والے با با کی کرامات کا تذکرہ کر دیتیں۔

اور ریحانہ کبھی اس مزار تو کبھی اس مزار - کبھی دھاگہ باندھتی ۔کہیں تالا لٹکاتی توکہیں دیگ چڑھاتی نظرآتی-ریحانہ ہرآستانےپرامید بھرا دل لےکرجاتی مگر امید بر نہیں آ تی جبکہ پیسہ پانی کی طرح بہتا چلا جا رہا تھا۔کبھی کبھی تو ریحانہ تنگ آ جاتی  اور  اسے یہ آستانے اور بابا ڈھونگی لگنے لگتے  جو مختلف حیلوں بہانوں سے اس کے شوہر کی حلال کمائی بٹور رہے تھے  مگر پھر خواہش کے آ گے مجبور ہو کر کسی اور آ ستانے پر گھٹنے ٹیکنے پہنچ جاتی -  مہنگائ نے  بھی گزارا مشکل کر دیا تھا-بجلی گیس کے بلوں کو تو پر ہی لگ گۓ تھے - ہر ماہ ہی اضافی ہو کر آ تا- ان حالات نے نہ صرف ریحانہ بلکہ نوید کے مزاج پربھی گہرا اثر ڈالا - اکثر و بیشتر دونوں میں تو تو میں میں ہو جاتی

آ ج بھی ریحانہ بل دیکھ کرپریشان ہو اٹھی تھی-اسی لیےجنت بی کو تڑاک تڑاک جواب دے بیٹھی -

شام کو نوید کے گھرآنےپرریحانہ نے بل نوید کے ہاتھ میں تھما دیا - بارہ ہزار- کیسے جمع کرواؤں گا -

اب تو ایڈوانس کا بھی آ سرا نہیں- مالک نےکہ دیا کہ جسے کام کرنا ہے خاموشی سے کرے- ورنہ اپنے آپ کو فارغ سمجھے -

نوید نے ریحانہ کی جانب مدد طلب نگاہوں سے دیکھا ۔

نوید تم جانتے ہو میرے پاس اب کوئی سونے کی چیز نہیں بالیاں میں تمہیں تین ماہ پہلےدے چکی ہوں۔۔یہ انگوٹھی میں تمہیں قطعی نہیں دونگی - یہ تم نے مجھے منہ دکھائی میں دی تھی- تم اندازہ کر سکتے ہو یہ میرے لیے کتنی اہم ہے ۔تم اماں سے ان کی انگوٹھی لے لو۔۔

نوید فورآ ہی ماں کے کمرے میں پہنچا اور بولا۔۔۔ اماں تمہیں تو معلوم ہےنہ بجلی کا بل بارہ ہزار کا آ یا ہے - میرے پاس کچھ ہے ہی نہیں اور نہ ہی کہیں سے آ سرا ہے  - اماں تم مجھے اپنی انگوٹھی دے دو میرے پاس پیسے آ ئیں گے تو تمہیں ایسی ہی بنوادوں گا ۔

اماں نے ایک نظر نوید کو دیکھا اور انگوٹھی انگلی سے اتار کر نوید کے ہاتھ پررکھ دی- بل تو جمع ہو گیا مگر شاید اللہ کو ماں کی انگوٹھی فروخت کرنا اچھا نہیں لگا - نوید کی جاب چھوٹ گئی

مسلسل تگ و دو کے باوجود نوید کو جاب نہیں مل رہی تھی - تنگ آ کرنوید نےگھر فروخت کرکےکسی نچلے طبقےکےعلاقے میں گھر لینے کا فیصلہ کیا - تا کے قرض بھی اتارا جا سکے اور کوئ چھوٹا موٹا کاروبار بھی کیا جا سکے - گھر فروخت کرنے اور خریدنے میں چند ماہ کا عرصہ لگا ۔شفٹنگ کے مراحل بھی پایہ تکمیل کو پہنچے ۔اب صرف کاروبار کا مسئلہ تھا نوید جلد از جلد کاروبار سیٹ کرنا چاہ رہا تھا ، اسی سلسلے میں سارا دن مختلف لوگوں سے رابطے میں رہتا اور معلومات حاصل کرتا رہتا-

ریحانہ گھر داری میں مصروف اور رہ گئیں، جنت بی تو دو کمروں کے گھر میں گھبرا سی جاتیں اور باہر آ بیٹھتیں- محلے کی خواتین بھی علیک سلیک کے لیے آ جاتیں-  جنت بی کم گو ان کے سوالوں پر بھی خاموش ہی رہتیں - آ ہستہ آہستہ خواتین کا آ نا جانا گھر میں بھی شروع ہو گیا - گھنٹوں ریحانہ سے باتیں ہوتیں خواتین جنت بی کے حوالے سے بھی بات کرتی تو ریحانہ اللّہ والی کہ دیا کرتی۔

دھیرے دھیرے محلے کی خواتین نے اپنے مسائل جنت بی کے سامنے دہرانے شروع کر دیے اور دعا تعویذ کا کہتیں - ریحانہ یہ سب کچھ دیکھ رہی تھی، اس کا دماغ دور کی کوڑی لایا - اب وقت آ گیا تھا کہ حساب برابر کیا جاۓ - ایک ہفتے بعد ہی جنت بی گھر کے ایک کونے میں سفید چاندنی پر سبز رنگ کا گاؤ تکیہ لگاۓ برا جمان تھیں ،اگر بتی کی خوشبو اور دھواں ہرجانب پھیلا ہوا تھا ۔قریب ہی نذرانے کا ڈبہ دھرا تھا- علاقے کی چند کمزور ایمان خواتین جنت بی سامنے انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ تشریف فرما تھیں اور رہ ریحانہ تو وہ بے انتہا خوش تھی کیونکہ اس کا کاروبار چل پڑا تھا ۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے