
بنت خلیل
اللہ جی میرے پیارے اللہ جی
میں تیری چھوٹی سی بندی ، خطا کی پتلی، جلد باز مخلوق
تجھ سے مخاطب ہوں
تو دیکھ رہا ہے ناں میرے ندامت بھرے آنسو?
میں اپنی تمام تر غلطیوں کا اعتراف کرتی ہوں ۔۔۔
میں جانتی ہوں مجھ سے بہت غفلت ہوئی۔ میں اس رمضان المبارک کچھ ایساخاص نہ کر سکتی جس سے تو راضی ہو۔
نہ نمازوں میں خشوع تھا
نہ قرآن سے تعلق مضبوط
نہ عبادات کی پابند رہی
نہ معاملات میں بہترین رہی
میں نے بار بار کوشش کی اللہ جی تجھے پانے کی بلکہ سچ بولوں تو میں تو ذیادہ کوشش بھی نہ کر سکی تجھے راضی کرنے کی ۔
گھروالوں اور کام کاج میں ایسی الجھی کہ تجھے ہی نہ منا سکی۔
رب کریم مجھے نہیں معلوم میری ایسی کونسی بات تجھے پسند نہیں آئی جس پر مجھ سے نیکیوں اور عبادات کی توفیق ہی چھین لی گئی?
اب تونیکیوں کا مہینہ بھی مجھ سےدورجارہا ہے اور میرے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں سوائے ندامت کے چند آنسوؤں کے ?
رب کریم بس تو انہیں آنسوؤں کی لاج رکھ لے مجھ سے راضی ہو جا،مجھے بخش دے، مجھ سے کبھی نیکیوں اور عبادات کی توفیق نہ چھیننا۔
میں تو تیری بھٹکی ہوئی کمزورسی بندی ہوں پر تو تو رب ہے ناں اور رحیم بھی ہے ۔۔۔ میری دعاؤں کو قبولیت کا شرف بخش دے ۔۔۔?
میری ٹوٹی پھوٹی عبادات قبول کر لے، نہ صرف مجھے بلکہ میرے گھر والوں کو بھی چن لے اپنے خاص بندوں میں?




































