میں ایک زندہ لاش

 حکیم سید صابرعلی شاہ

میں ایک زندہ لاش۔۔۔۔۔۔ کربلائے غزہ کے تناظر میں عالم اسلام کا نوحہ۔۔۔۔۔۔بچپن سے لے کر آج تک جب بھی سانحہ کربلا کا مطالعہ کرتا ہوں یا طلبہ کو ان کے

مرسیہ پڑھاتے اس ظالمانہ منظر کو دیکھتا ہوں کہ جنت کے پھول نواسہ رسول صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کا کیا حشر ہوا عزت ماب عفت ماب ماؤں اور بیٹیوں کو کوفہ اور شام میں کن حالات سے گزرنا پڑا تو صبرو برداشت کا پیمانہ چھلک جاتا ہے اس حالت نے کیوں یزیدیوں کو ایسے ہی مذموم حرکات کی مہلت دی؟ کیوں دپٹوں کو تار تار کرنے کی نوبت آئی، ان درندوں کو عبرت کا نشان کیوں نہ بنایا گیا؟ ایک ہی جواب ہے کہ مشیت خداوندی اور خود جام شہادت نوش کرنے والوں نے فرمایا کہ اگر اللّٰہ تعالیٰ راضی ہے تو اس کی رضا میں راضی ہوں۔ اللہ اکبر ! اشکبار آنکھوں سے طلبہ سے یہی کہا کہ باقی کا مطالعہ طلبہ خود کر لیں۔

آج سے تقریباً 10ماہ پہلے جب غزہ کے معصوم لوگوں پرتنگ آمد کے جواب میں زمینی اور فضائی حملے شروع ہوئے توگمان یہی تھا کہ عالمی تناظر میں معصوم فلسطینیوں کو ان کی گستاخی پر گوشمالی کرتے ہوئے سزا دی جائے گی تو عالمی چوہدری اپنی روایت کے مطابق مہینہ دو مہینہ کے بعد سیز فائر کے فارمولا پرعمل کریں گے لیکن موجودہ دورکے ہلاکو اسرائیلی وزیراعظم نے دو ٹوک اعلان کیا اور عموماً اس کا مظاہرہ کیا کہ فلسطینی نسل کی بیخ  کنی اور نسل کشی سے کم ان کی کوئی منزل نہیں۔ عالمی سطح پر امن کے ٹھیکے دار جوویٹو پاور بھی رکھتے ہیں اور دنیا میں اسلحے کی فروخت اور نت نئے اسلحے کی آزمائش کے لیے اسرائیل کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ جوبائڈن، برطانوی وزیراعظم اور فرانسیسی صدر نے کھل کر اسرائیل جیسے باؤلے کتے کا ساتھ دیا۔ ستم بلاۓ ستم کہ مظلوم اور زخمی انسانوں کی خوراک اور طبی امداد کے سارے راستے بند کردیے۔ صدافسوس کے مصر جس کے ذریعے مظلوموں کو امداد دی جا سکتی تھی اس نے بھی اسرائیل سے قابل جرم وعدوں کی وجہ سے پوری طرح تعاون کیا۔

روز بروز اس ظالمانہ جنگ میں جس کو ہم کربلائےغزہ کہہ سکتے ہیں ،شدت پیدا ہوتی گئی مرنے والوں کی تعداد کا گراف ہرروز اوپر جانے کی خبریں نشر ہوتیں۔ ہسپتال سکول مہاجر کیمپ جو بین الاقوامی معاہدوں کے تحت مشستی ہوتے ہیں ان پر بھی بار بار حملے کیے گئے نام نہاد سلامتی کونسل کا جب بھی اجلاس بلایا گیا مشستا گفتا برخاستا کا عملی نمونہ ثابت ہوۓ۔

برطانیہ امریکہ فرانس جرمنی اور دیگر مذاہب کے ملکوں میں لاکھوں کی تعداد میں حکمرانوں کے مظالمانہ رویہ کےخلاف احتجاجی جلوس نکالے گئے فلسطینیوں کے خلاف ظلم کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا مگر ان ممالک کے سفاک سنگ دل بلکہ پتھر دل حکمرانوں نے جمہوریت کے اپنے ہی دعوے کو چھوڑ کراسرائیل کو اپنے شیطانی فعل کو جاری رکھنے کی اجازت دی ۔

مرنے والوں کی تعداد 50ہزار سے تجاوز کر چکی ہے،زخمیوں کی تعداد کاصحیح اندازہ نہیں شاید ہی کوئی گھرانہ ہوجس کےافراد ایک دوسرے کو دلاسہ دینے کے لیے زندہ ہوں ۔ شاندارعمارات ملبےکا ڈھیر بن چکی ہیں جو شاید دوبارہ تعمیر ہوں، ملبے کے نیچے دب کر مرنے والوں کی تعداد معلوم نہیں ساراعلاقہ لہولہو ہو چکا ہے۔ معصوم پھول اورکلیاں مسل دیے گئےآگر آج جنگ بندی بھی ہو جائے  تو نسل کشی کا یہ کھیل بچےکھچےفلسطینیوں کو دوبارہ زندہ کرنے کی ہمت اورسکت کیسے دے گا ۔

گرتی لاشیں لہو لہان ماؤں کے دامن سسکتے بچوں کی چخیں، یہ شیطانی کھیل دیکھنے کی ہمت تھی جب دوبارہ یہ سلسلہ جاری رہا تو خبریں اور تبصرے سننے بھی بند کر دیے۔56اسلامی ممالک جن کے پاس مادی وسائل افرادی قوت فوجی سازو سامان ہے جس کے طیارے رنگی قوس وقزاح نہ کروانے والےحکمرانوں کومارچ پیش کرتے ہیں اپنی آزادی کی تقاریب مناتے ہیں عرب لیگ او آئی سی اور دیگر اسلامی تحریکیں کہاں ہیں الخدمت پرچم تلے امریکی سفارت خانےکےسامنے اجتماعی جلوس کی جرات صرف اور صرف جماعت اسلامی کوہوئی ۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وہ فرمان جس ک مفہوم ہے

"عالم اسلام جسد واحد کی طرح ہے آنکھوں اور دانتوں میں درد ہو تو سارا جسم درد محسوس کرتا ہے"ہمارے حکمران کرسی کی جنگ لڑتے لڑتے قوم کو تباہ کر رہے ہیں وہ حکمران کہاں ہیں اور ان کی فوجی قوت کس کے لیے ہے۔

غزہ اجڑ چکانسل کشی کا اسرائیلی ہدف مکمل ہو چکا لیکن کیا فلسطین کی آزادی کا پرچم سرنگوں ہو گیا۔ زندہ لاش لرز رہی ہے کہ کل کو یہود کی طرح ہنود کو بھی اشارہ دیا گیا اس کا پٹہ بھی کھول دیا گیا تو کشمیرکی آزادی کی جنگ کو تو پہلے ہی سرد خانے میں ڈال دیا گیا ہے ۔مقصد حوصلہ شکنی نہیں ہے بلکہ آج جس رویے کا مظاہرہ ہوا ہے ہم نے فلسطینی اور کشمیری معصوم لوگوں کے لیے کیا کیا ہے؟؟؟ یہ زندہ لاش غزہ کی روشنی میں اپنے سوال کے جواب کی تلاش میں ہے۔

 

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے