
صائمہ معید/ بہاول پور
قرآن ہاؤس بہاول پور میں الیکشن ٹیم پی پی 253 کے پولنگ ایجنٹس کےاعزاز میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کا باقاعدہ آغازرکن جماعت فوزیہ
اسحاق نےسورہ صف کی پر سوزتلاوت سے کیا۔
قرآن ہاؤس کی طالبہ شازیہ نےنعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش ۔ ناظمہ پی پی 253 نےتمام افراد کی خدمات کو سراہتےہوئے ٹیم کا شکریہ ادا کیا اورناظمہ ضلع عظمیٰ نعیم کو تذکیری گفتگوکی دعوت دی۔
ناظمہ ضلع نےٹیم کی محنت کو سراہتے ہوئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور انہوں نےتحریک کے لیے انتھک محنت کرنے والے مختلف افرادکی مثال دی ۔
عظمیٰ نعیم نےاپنی گفتگو میں مزیدکہا کہ قرآن نےہمیں یہ شعوردیا ہےکہ ہمارے افرادآج بھی اپنےحوصلےبلند رکھےہوئے ہیں، ہماری تحریک کا کوئی بھی فرد دوسری جماعتوں کی طرح میدان چھوڑکےنہیں بھاگتا اورنہ ہی مایوس ہوتاہے۔
میں انقلاب پسندوں کی اک قبیل سے ہوں
جو حق پےڈٹ گیا اس لشکرقلیل سےہوں
میں یوں ہی دست گریباں نہیں زمانے سے
میں جس جگہ پےکھڑا ہوں کسی دلیل سے ہوں
امیرپی پی 253 اورامیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 253 نصراللہ خان ناصر نے اپنی اہلیہ اور ہمشیرہ کے ساتھ پروگرام میں شرکت کی۔
انہوں نے اپنی ٹیم 253 کا بھرپور شکریہ ادا کرتےہوئے کہا کہ تمام بہنوں نے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سےنبھائی ہے، انہوں نےسامعین کوبہاولپورکےاہم اوربنیادی مسائل کی آگاہی دی۔ انہوں نےمحسن بہاول پورڈاکٹرسید وسیم اختر مرحوم کی بے پناہ خدمات کوبھی سراہا۔
انہوں نے اپنے افراد کی حوصلہ افزائی کی اوراسی طرح تحریک سے جڑے رہنے کی تاکید کی۔
ضلعی نگران الخدمت فاؤنڈیشن پروین ریاض کی پرخلوص دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا۔ معزز مہمانوں کو کھانا کے باکس تقسیم کیے گئے ۔




































