" ریت کے گھروندے"

غزالہ اسلم / کراچی

"سفینہ! آج کھانے میں کیا پکایا ہے؟"اصغر نے گھرمیں آتےہی پوچھا ۔

" آج میری طبیعت ٹھیک نہیں صبح سےسانس پھول رہا ہے،میں نے کچھ نہیں پکایا "۔ سفینہ نے لاپروائی سے کہا ۔اصغر نےادھرادھر نظردوڑائی تو گھر بھی پھیلا ہواتھا، اس کا مطلب جھاڑو پونچھا بھی نہیں ہواتھا ،اصغرکو غصہ تو بہت آیامگر سفینہ کو ڈانٹنےکے بجاۓ بولا" فریج میں انڈے رکھے ہیں تومجھے خاگینہ بنادومیں باہرسے چپاتی لے آتا ہوں"۔

سفینہ کسمساتی ہوئی اٹھی اور پیاز کاٹنے لگی۔ اصغر مردوں کے پینٹ کوٹ کی سلائی کا ماسٹر تھا،ماں باپ فوت ہو چکی کراچی میں اکیلا تھا، باقی رشتہ دار انڈیا میں رہتے تھے،کسی جاننے والے کے توسط سے سفینہ سےاس کی شادی تین ماہ پہلے ہوئی تھی ۔ دونوں کرائے کے مکان میں رہتے تھے۔ سفینہ آٹھ جماعت پاس ،معمولی شکل و صورت کی فربہی جسامت کی لڑکی تھی۔ فطرتا سست طبیعت کی تھی ،معمولی بیماری کوسرپر سوار کر کے گھنٹوں لیٹی رہتی،اصغر کبھی پیارسے کبھی غصّےسے اس کو سمجھاتا رہتا تھا مگر اس پہ کوئی اثر نہیں ہوتا تھا ۔

سفینہ کی امی جب بھی آتیں گھر پھیلا دیکھ کراس کوسمجھاتیں اورساتھ مل کرگھر سمیٹتیں مگر تھوڑے دنوں بعد گھر کا پھروہی حال کر دیتی۔کھانا بھی کسی دن پکاتی کسی دن اصغر باہر سے لاتا۔اسی طرح ایک سال گزر گیا ۔دونوں ایک بیٹی کے امی ابو بن گئے۔ اب تو سفینہ کو اچھا بہانہ مل گیا تھا " بچی (ٹینا) کام نہیں کر نے دیتی"

اس دفعہ اصغرنےفرخندہ کی امی سے بھی شکایت کی"سفینہ گھر کے کام میں دلچسپی نہیں لیتی، پچھلے دنوں ٹب میں  بہت سارا سرف ڈال کر کپڑے بھگوئے،5 دن گزر گئے کپڑے دھو کر نہیں لٹکائے میں نے پانچویں دن دیکھا اس میں کیڑے چل رہےتھے، پھر میں نے کہا  تو اس نے کپڑے دھو کر لٹکائے ،جب کپڑے سوکھے تو جگہ جگہ سے پھٹ گئےتھے ،پانی اور سرف میں پڑے پڑے کپڑے گل گئے،کھانا بھی بد ذائقہ بناتی ہے، آپ کچھ دنوں کے لیے اسے اپنے گھر رکھ لیں ۔ سب کام کاج سکھائیں،پھر میں آکر لے جاؤنگا ۔"

ایک مہینےسفینہ امی کے گھر رہی،باپ بھائیوں نے بھی ڈانٹا ۔ امی اور بھابھی نے بہت سارے سالن اس کوپکانا سکھائے اورترکیبیں کاپی میں لکھوائیں۔ امی نے اصغر کو فون کیا" بیٹا  میں سفینہ کی وجہ سے بہت شرمندہ ہوں اب میں نے اسے بہت سی چیزیں بنانا سکھایا ہےاورسمجھایا ہے۔ تم اسے آکر لے جاؤ اب شکایت کا موقع نہیں دے گی ۔"

'" آنٹی آپ شرمندہ نہ ہوں ،آپ میری ماں کی جگہ ہیں ،میں کل شام کو آکر سفینہ کو لے جاؤنگا ".اصغر بولا

دو چار مہینے معاملات ٹھیک چلے،سفینہ دوسری بار امید سے ہوگئی ،گھر کا پھر وہی حشر کر دیا۔ انہی حالات میں شادی کو سات سال گزر گئے،دو بیٹیاں اور ایک بیٹا پیدا ہوگیا ،بچوں کی وجہ سے اصغر درگزر سے کام لیتا تھا۔

اصغر کے کچھ دور کے رشتہ دار کراچی میں رہتے تھے۔ مہینے دومہینے میں اصغر ان سے ملنے جاتا تھا ،سفینہ کے پھوہڑ پن کے بارے میں ان سے کہہ سن کر اپنے دل کا بوجھ ہلکا کر لیتا تھا ۔اصغر نے کچھ کمیٹیاں ڈال کر کورنگی میں 80 گز کا پلاٹ خرید لیا تھا،اس پر مکان تعمیر کرنے کےلیے رقم درکار تھی ،سفینہ کے ابو نے اصغر کو دو لاکھ روپے دئے جس سے اصغر نے دو پورشن کا گھر بنوالیا ، ایک کمرہ ،باورچی خانہ ،لیٹرین،غسل خانہ اور چھوٹا سا صحن ،دونوں کے دروازے بھی الگ تھے اور دونوں کے درمیان میں بھی ایک دروازہ تھا ۔ایک پورشن میں اصغر اور سفینہ اپنے 3 بچوں کے ساتھ منتقل ہو گئے اور دوسرا پورشن کرائے پر چڑھا دیا ۔سفینہ کے امی ،ابو ۔بھائی ،بھابھی  گھر دیکھنےآئے،تحفے لائے اور سفینہ کو سمجھایا کہ اپنے گھر کو سجا سنوار کر صاف ستھرا رکھنا اب یہی تمہاری جنت ہے ۔

تین بچوں کے بعد سفینہ اور موٹی ہوگئی تھی،ایک دن کھانا پکاتی توصفائی گول کردیتی، دوسرے دن صفائی کرتی تو کھانے میں بازار سے حلیم روٹی منگا لیتی ،جس دن کپڑے دھوتی تو باقی سب گول ،اصغر اس صورتحال سے بہت پریشان رہتا۔

اس بار سفینہ دو دن کے لیے میکے رہنے کے لیے آئی،چھ دن گزر گئے اصغر اس کو لینے نہیں آیا، فون بھی نہیں اٹھا رہا تھا، ساتویں دن فون کرکے کہا " مجھے ارجنٹ سلائی کا کام ملا ہوا ہے میں لینے نہیں آسکتا ،رکشہ میں بچوں کو لے کر آجاؤ" سفینہ کی امی نے چھوٹے بھائی کے ساتھ رکشہ میں بھجوادیا ۔سفینہ گھر آئی تو برابر والے پورشن میں نیا رنگ و روغن باہرسے ہی نظر آرہا تھا ،سفینہ نے عبایا اتارا ،گھر کافی مٹی زدہ ہو رہا تھا،خلاف معمول سفینہ نے جھاڑو پونچھا کیا،ابھی تھک کر بیٹھی تھی کہ اصغر آگیا" سفینہ کھانا نہیں پکانا میں لے آؤنگا". سفینہ ویسے ہی صفائی کرکے تھک چکی تھی ۔ کھانا بنانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا ۔" برابر میں نئے کرائے دار آئے ہیں کیا ،رنگ و روغن آپ نے کروایا ہے؟"سفینہ  نے سوال کیا ۔ہاں نئے ہیں ابھی ملواتا ہوں ،اصغربیچ کا دروازہ کھول کر دوسرے پورشن میں گیا ،تھوڑی دیر بعد بیچ کا دروازہ کھلا ایک خوبصورت لڑکی چمکدار کپڑے پہنے،میک آپ زیورسے آراستہ ،ہاتھ میں بریانی کی ڈش اٹھائے کمرے میں آئی سفینہ کو سلام کیا ۔" وعلیکم السلام آپ کا نام کیا ہے"؟ سفینہ نے پوچھا

" میرا نام سنبل ہے"وہ مسکراتے ہوئے بولی۔

" چلو بچوں دسترخوان بچھاؤ،سنبل یہ ڈش دسترخوان پر رکھ دو،سب مل کر کھانا کھائیں گے " ٹینا نے دسترخوان بچھا دیا " ابو یہ آنٹی تو بہت  پیاری ہیں" ٹینا بولی  ۔

" بیٹا یہ آنٹی نہیں تمہاری چھوٹی امی ہیں" اصغر نے خوشی سےچہکتے ہوئے کہا ،سفینہ پھٹی پھٹی نظروں سے سنبل کو دیکھتی رہ گئی۔

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے