وہ سہانے دن

غزالہ اسلم

"امی کل سے اسکول میں سردیوں کی چھٹیاں ہورہی ہیں ۔آج آخری دن تھا ۔اب یکم جنوری کو اسکول کھلے گا "۔ فاخر نے اسکول سے آکر بیگ رکھتے ہوئےکہا۔دوپہر کے کھانے

کے بعد قیلولہ کے لیے پلنگ پر لیٹی تو اپنا بچپن یاد آگیا ۔ ایک دفعہ سردیوں کی چھٹیاں ہوئیں تو ہماری امی نے لاہور خالہ کے گھر جانے کا پروگرام بنایا ۔ابو جان کو آفس سے چھٹی نہ ملی تو امی ہم چار بہن بھائیوں کو لے کر لاہور روانہ ہوئیں ۔

اتوار کو شام 5 بجے کے ٹرین کے ٹکٹ تھے ۔امی نےایک دن پہلے میٹھی ٹکیاں اور شامی کباب بنالیےتھے ،دوپہر کو مٹر پلاؤ کھا کر ہم سب تیار ہوگئے ۔امی نے بیگ اور سوٹ کیس ایک روز پہلے ہی تیار کرلیے تھے۔ ابو جان 4 بجے ٹیکسی لے آئےاور ہم سب سامان سمیت بیٹھ گئے ۔امی اور ہم سب نے سفر کی دعا پڑھی۔ساڑھے 4 بجے ہم کینٹ اسٹیشن پہنچے ۔تھوڑی دیر میں ٹرین آگئی ۔ ابوجان نے ہمیں مطلوبہ ڈبے میں بٹھا دیا اور سارا سامان برتھ پر رکھ دیا۔ جیسے ہی ٹرین نے سیٹی بجائی ابو جان خدا حافظ کہہ کر اتر گئے ۔ریل آہستہ آہستہ چلنا شروع ہوئی پھر تیز ہوگئی ۔چوبیس گھنٹے کے سفر کو ہم سب نے خوب انجوائے کیا ۔

رات کو شامی کباب بن میں رکھ کر کیچ اپ کے ساتھ کھائے ۔جب ریل کسی اسٹیشن پر رکتی تو کبھی ہم قلفی خرید لیتےکبھی ریوڑیاں ،کبھی پکوڑے تو کبھی چائے،یونہی سوتے جاگتے ،مزے کرتے ہم دوسرے دن لاہور پہنچ گئے ۔اسٹیشن پر خالہ اور خالو ہمیں لینے آئے تھے۔ ہم سامان لے کر تانگے میں سوار ہوئے ۔تانگے نے ہمیں خالہ کےگھر کے قریب اتار دیا ،خالو سامان لے کر گھر کے اندر چلے گئے ۔

ہم خالہ کے بچوں سے گلے ملے سب نے خوب باتیں کیں ۔خالہ کے ہاتھ کا مزیدار قورمہ اور تندور کی روٹی کھائی ۔سفر کی تھکان تھی اس لیے جلدی سوگئے۔دوسرے دن ناشتے کے بعد گھومنے کا پروگرام بنایا ۔ایک دن مینار پاکستان گئے ،دوسرے دن شاہی قلعہ دیکھا تیسرے دن چڑیا گھر گئے ،چوتھے دن اقبال پارک گئے ،پانچویں دن انارکلی بازار سے خریداری کی ،چھٹے دن راول ڈیم گئے ،ساتویں دن ہماری روانگی تھی ۔

رات سب بچوں نے مل کر کیرم بورڈ کھیلا ۔صبح دس بجے کی ٹرین تھی ،آٹھ بجے  تیار ہوکر ناشتہ کرکےہم سب تیار ہوگئے .خالہ نے راستے کے لیے ہری مرچ قیمہ اور روٹیاں پکا کر دیں .خالو تانگہ لے آئےاور ہم سب گلے مل کر ایک دوسرے کو خدا حافظ کہہ کر تانگے میں بیٹھ گئے ۔خالہ سے ہم نے جون جولائی کی چھٹیوں میں کراچی آنے کا وعدہ لیا۔اسٹیشن پہنچ کر ہم شالیمار ایکسپریس میں بیٹھ کر کراچی کے لیے روانہ ہوئے ۔ایک طرف گھر واپس آنے کی خوشی تھی ،دوسری طرف خالہ کے گھر گزارے سات سہانے دن کی یاد آرہی تھی ۔انہی خوشی اور غم کے  ملے جلے جذبات کے ساتھ ہم دوسرے دن صبح گیارہ بجے کراچی پہنچ گئے ۔ابوجان اسٹیشن پر ہمارے منتظر تھے ۔ٹیکسی سے ہم گھر پہنچے۔ایک دن آرام کیا دوسرے دن یکم جنوری تھا پھر ہم اسکول کے لیے روانہ ہوگئے ۔اسکول میں اپنے دوستوں کو مزے لے لے کر لاہور میں گزارے ہوۓ دنوں کا حال سنایا ۔دروازے کی گھنٹی بجی تو میں ماضی کے سفر سے واپس حال میں آگئی ۔واقعی ہمارے بچپن کے دن بہت اچھے تھے۔

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے