دہری آزمائش

 غزالہ اسلم

جمیلہ کی بیٹی آمنہ تیرہ سال کی تھی جب اس نے اپنی بہن کے گھر اس کا رشتہ طے کردیا ،بدلے میں بہن کی بیٹی اپنے بیٹے سنی کے لیے مانگ لی ۔چھ ماہ

بعد وٹے سٹے کی شادیاں ہو گئیں۔رقیہ بیاہ کر سنی کے ساتھ کراچی آگئی اور آمنہ بیاہ کر قاسم کے ساتھ بونیر چلی گئی ۔

رقیہ اور سنی تو خوش تھے مگر قاسم غصّے کا تیز تھا،شروع مہینے سے آمنہ کے ساتھ اس کا رویہ ہتک آمیز تھا ۔بات بے بات آمنہ کو جھڑکتا اورہر کام میں نقص نکالتا۔نوکری بھی کچھ دن کرتا پھر گھر بیٹھ جاتا ۔پانچ سال گزر گئے، آمنہ کے دو بچے ہوگئے ۔احمد اور فاطمہ مگر قاسم کو بچوں سے بھی محبت نہیں تھی۔ روز بچوں کی پٹائی کرنے کا کوئی موقع ڈھونڈ ہی لیتا ۔آمنہ نے ایک دن جمیلہ کو فون پر ساری صورتحال بتائی اور رو رو کر سارا حال کہہ دیا۔جمیلہ نے قاسم اور آمنہ کو بچوں سمیت کراچی بلوا لیا ۔اپنے گھر کےقریب ان کے لیے کرائے کے گھر کا بندوبست کیا اور کسی جاننے والے سے کہہ کر قاسم کو ڈرائیور کی نوکری بھی دلوا دی ۔ کچھ مہینے خیریت سے گزرے پھر قاسم نے وہی رنگ ڈھنگ دکھانے شروع کردئیے ۔کبھی بچوں کو مارتا کبھی آمنہ کو مارتا ۔

ایک دن مالک سے لڑائی کی اور نوکری چھوڑ کر آگیا۔جمیلہ پریشان تھی کہ اب کیا کروں ؟.سنی نے بھی سمجھایا ،جمیلہ نے بھی سمجھایا حتی کہ اس کی اپنی ماں نے بھی فون پر سمجھایا مگر وہ ضدی اور ہٹ دھرم تھا کسی کی نہیں سنتا تھا۔ایک دن آمنہ نے  بچوں کے پیدائشی سرٹیفکیٹ بنوانے کی بات کی قاسم سے تاکہ احمد کا اسکول میں داخلہ کروا سکے تو اس نے کہا "مجھے تو یقین نہیں کہ یہ میرے بچے ہیں "۔یہ بات جمیلہ نے اپنے کانوں سے سنی تو اسی وقت ایک تھپڑ قاسم کے منہ پر مارا ۔قاسم غصّے میں آپے سے باہر ہو گیا اور اسی وقت آمنہ کو طلاق دے کر گھر سے باہر چلا گیا ۔آمنہ کا رو روکر برا حال تھا ۔

تین دن گزر گئے قاسم نہیں آیا ۔جمیلہ باجی نے بونیر میں اپنی بہن کو فون کرکے ساری صورتحال بتائی ۔معلوم ہوا قاسم بونیر پہنچ گیا ہے اور اسے آمنہ کو طلاق دینے پر کوئی شرمندگی نہیں اور وہ گاؤں میں سب سے یہی کہہ رہا ہے کہ آمنہ بد چلن ہے اور احمد اور فاطمہ میرے بچے نہیں  ۔رشتے داروں نے کہا کہ رقیہ کو بھی طلاق دے کر واپس اس کی ماں کے گھر بھیجو تاکہ قاسم کو اپنی غلطی کا احساس ہو مگر جمیلہ نے کہا "رقیہ اور سنی کا کیا قصور ہے۔ ان کے بھی دو بچے زارا اور ارسلان ہیں ۔

میں کیوں ان سب کا مستقبل خراب کروں ،میں نے معاملہ اللّہ پر چھوڑ دیا ۔آمنہ  عدت میں تھی۔دکھ اور صدمے کی وجہ سے سوکھ کر کانٹا ہو گئی تھی مگر کبھی رقیہ کے ساتھ برا سلوک نہیں کیا ۔اپنی قسمت کا لکھا سمجھ کر خود کو حالات کے دھارے پر چھوڑ دیا ۔ ایک سال گزر گیا کسی محلے دار کے توسط سے آمنہ  کے لیے شادی کا پیغام آیا ،سرفراز اسکول میں کلرک تھا اور آمنہ کو بچوں سمیت قبول کرنے کے لیے تیار تھا۔

جمیلہ نے ایک دفعہ اور آمنہ کی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا اور آمنہ کا نکاح کر دیا ۔کچھ مہینے اچھے گزرے ،آمنہ کو اللّہ نے ایک بیٹی سے نوازا ،رفتہ رفتہ سرفراز کا رویہ بدلنا شروع ہوگیا احمد اور فاطمہ اسے بوجھ لگنے لگے ۔اب وہ کوئی بھی چیز لاتا تو صرف اپنی بیٹی ارشا کے لیے لاتا۔احمد اور فاطمہ کے اسکول کا خرچہ بھی جمیلہ اور سنی اٹھاتے ہیں مگر سرفراز پھر بھی آمنہ کو طعنہ دیتا ہے کہ گھر کا خرچہ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔احمد کو کہیں کام پہ لگاؤ تاکہ اپنا اور فاطمہ کا خرچہ اٹھائےحالانکہ احمد صرف پندرہ سال کا ہے اور میٹرک میں پڑھتا ہے۔آمنہ مجبوراً سرفراز کے طعنے اور طنزیہ باتیں برداشت کرتی ہے تاکہ اس کا گھر بسا رہے، اگر دوبارہ طلاق ہوگئی تو لوگ یہی کہیں گے کہ آمنہ میں ہی کوئی برائی ہے جو دوسری دفعہ طلاق ہوگئی ۔جمیلہ بھی اسی وجہ سے احمد اور فاطمہ کا خرچہ برداشت کرتی رہی تاکہ سرفراز کو کوئی شکایت نہ ہو ۔آمنہ صبر کے ساتھ اچھے وقت کا انتظار کر رہی ہے کہ احمد پڑھ لکھ کر اچھی نوکری کرے اور اس کے دن پھر جائیں ۔اللہ کے یہاں دیر ہے اندھیر نہیں ۔ان شاءاللہ جلد ہی احمد کی پڑھائی مکمل ہو جاۓ گی اور اچھی نوکری مل جاۓ گی اور آمنہ کے سب مسئلے حل ہو جائیں گے ۔میں بھی دعا کرتی ہوں آپ بھی دعا کریں ۔اللہ پاک آمنہ اور اس جیسی سب لڑکیوں کی زندگی کو خوشیوں سے بھر دے آمین ثم آمین ۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے