اجنبی مسافر

سلمیٰ نور

دنیا ایک سرائے ہے اور ہم کاندھے پر خواہشوں کا بوجھ لادے مسافر جو کچھ دیر سستانے کےلیے یہاں آ بیٹھے ہیں۔ عقلمند و دانا شخص گھر سےنکلنے

سے پہلے منزل کا تعین کر لیتا ہے اور مقام مقصود تک پہنچنے کے راستے بھی ذہن میں رکھتا ہے۔ راہ میں کسی درخت کی گھنیری چھاؤں میں بیٹھتا ضرور ہے لیکن اسےاپنا مسکن نہیں بناتا، تھکن اترتے ہی وقت ضائع کیے بغیر منزل کی چاہ میں چل پڑتا ہے۔

نبی رحمت صلی اللّٰه علیہ وسلم نے فرمایا:

كُنْ فِيْ الدُّنْيَا كَاَنَّكَ غَرِيْبٌ اَوْ عَابِرُ سَبِيْلٍ

“ تو دنیا میں ایسے رہ جیسے کوئی پردیسی (اجنبی) یا راستے کا مسافر“

دنیا دل لگانے کی جگہ نہیں ہے کہ سکون سے یہیں کا ہو کے رہا جائے، دنیا تو منزل سے پہلےوہ مختصرسا پڑاؤ ہے جہاں مسافر تھوڑی دیر کے لیے ٹھہرتا ہے اور آگے جانے کے لیے چل پڑتا ہے۔

ایک بار نبی رحمت صلی اللّٰه علیہ وسلم چٹائی پر آرام فرما ہوئے، جب آپ اٹھے تو آپ کے جسد مبارک پر چٹائی کے نشانات تھے۔ ابن مسعود رضی اللّٰه تعالی عنہ نے کہا:

یا رسول اللّٰه! آپ ہمیں حکم دیتے تو ہم آپ کے لیے نرم بستر تیارکر کے بچھا دیتے۔ آپ صلی اللّٰه علیہ وسلم نے فرمایا:

“میرا دنیا سے کیا تعلق۔ میرا اور دنیا کا تعلق صرف اس قدر ہے جیسے کوئی مسافر راہ چلتے ہوئے کسی درخت کے نیچے سایہ حاصل کرے، سستائے اور کچھ دیر بعد اسے چھوڑ کر اپنی راہ لے۔“

       آج کا انسان دکھوں اور غموں کا بوجھ اٹھاۓ اس قید خانے کو ہی منزل سمجھ بیٹھا ہے۔ خواہشات کی گٹھڑیاں اٹھاۓ خود کو ہلکان کیے جا رہا ہے۔ نتیجتاً ماضی کے غم اور مستقبل کے خوف اسے گھیرے رہتے ہیں۔ دارالعمل کو مستقل ٹھکانہ بنانے کی کوشش اسی طرح ہاتھ شل اور کاندھے جھکا دیا کرتی ہے۔ جو مسافر راہ میں دل لگا لیں وہ منزلوں کے نشاں کھو دیتے ہیں اور راستوں کی خاک ان کا مقدر ٹھہرتی ہے۔

       افسوس! ہم وہ غمگین ہیں جن کے پاس ہر غم ہےسوائےغم آخرت کےاورہم وہ خوفزدہ ہیں جن کے پاس ہر خوف ہے سوائے اللّٰه کے خوف کے۔ دنیا تو ایسی چیز ہے کہ جس کے بارے میں کہا گیا:

کُلُّ مَنْ عَلَیْھَا فَان

“ہر ایک جو اس پر ہے فنا ہونے والا ہے۔“

جب اس دنیا سے تعلق رکھنے والی ہر شے ناپائیدار اور ختم ہونے والی ہے تو پھر ایسی فانی دنیا سے کیا دل لگانا؟ اس جہاں کی ساری خواہشات، ناتمام حسرتیں، غم و اندوہ، خوف و دہشت، ایسے بوجھ ہیں جنہیں ہم متاع جاں سمجھ کر اٹھائے پھرتے ہیں۔

 آئیں! ہم بھی اپنے یہ بوجھ اتار پھینکیں اور  اس صراط مستقیم کے مسافر بنیں جس کی منزل امن و سکون اور نعمتوں والی جنتیں ہیں۔ جہاں نہ دکھ ہوں گے نہ غم اور نہ سفر کی صعوبتیں ہوں گی۔ زاد راہ وہی لیں جو منزل تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے۔ اللّٰه تعالیٰ نے اس معاملے میں بھی ہمیں تنہا نہیں چھوڑا بلکہ مکمل راہنمائی کرتے ہوئے فرمایا:

    فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَىٰ ۚ

” تو بےشک بہترین زاد راہ تقویٰ ہے۔“

سورۃ البقرۃ آیت 197

        اگر کسی کے ذہن میں سوال اٹھتا ہے کہ ہم کیسے سفر کے مصائب وآلام سے بچ سکتے ہیں تو کتنا بہترین اور مختصر جواب ہے، تقویٰ۔ اس کے حصول کے لیے نہ میلوں کا سفر کرنا پڑتاہے نہ کہیں بڑی بڑی  رقموں کی ادائیگی کرنا پڑتی ہے۔ اس کے بارے میں نبی آخر الزماں صلی اللّٰه علیہ وسلم نے اپنے سینے کی طرف تین مرتبہ اشارہ کرتے ہوۓ فرمایا:

التقویٰ ھھنا

” تقویٰ یہاں ہے۔“

بے شک تقویٰ ہی وہ ڈھال ہے جو ہمیں سفر کی صعوبتوں سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔ تقویٰ ہی وہ نور ہے جو اندھیروں میں روشنی کر دیتا ہے۔ تقویٰ ہی وہ بہترین لباس ہے جو مسافر کو تمام آلائشوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

  سورۃ الاحقاف میں اہل جنت کے بارے میں اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے:

اِنَّ الَّذِیْنَ قَالُوْا رَبُّنَا اللّٰهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوْا فَلَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ(13)اُولٰٓىٕكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۚ-جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ(14)

ترجمہ:

بیشک جنہوں نے کہا ہمارا رب اللّٰه ہے پھر ثابت قدم رہے تو نہ ان پر خوف ہے اورنہ وہ غمگین ہوں گے۔ وہ جنت والے ہیں، ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ (یہ) جزا ہے اسکی جو عمل وہ کرتے تھے۔

 دنیا کے اس خوف و غم کی مکدر فضا سے نکلنے کا یہی ایک راستہ ہے کہ ہم بھی کہہ دیں ہمارا رب اللّٰه ہے اور اس پر ثابت قدم ہو جائیں۔ اپنے رب کے بتائے راستے پر چل نکلیں جو بالکل سیدھا ہے، مستقیم ہے۔ اس راہ پر چلنے والوں کو نہ تھکاوٹ گھیرتی ہے اور نہ وہ کبھی راہ بھٹکتے ہیں۔

  گو آبلے ہیں پاؤں میں پھر بھی اے رہروو

 

منزل کی جستجو ہے تو جاری رہے سفر

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے