
نائلہ تبسم
تعلیم حاصل کرنا خواہ مرد ہو یا عورت دونوں پر فرض ہےپھرآج کےجدید دورکے تقاضوں کے مطابق عورت پڑھےگی نہیں تو معاشرے میں اپنا مقام کیسے
حاصل کرے گی۔ اس نازک مخلوق کےبھی حقوق ہیں ۔ کچھ خواب ہیں۔ دو دن سے مسلسل لاہور پنجاب کالج میں بچی کےساتھ ہوئےسانحے کا کوئی سرا ہاتھ نہیں آرہا ، جس پر کچھ لکھا جائے مگر بحثیت مسلمان اورعورت ہونےکےناطے ذہن میں آئی وہ یہ ہےکہ اسلام سےپہلےسب جانتے ہیں کہ بیٹیوں کوزندہ گاڑنے کا رواج عرب میں عام تھا ۔ آیات اور احادیث سے ثابت ہے کہ اگر کسی شخص کے گھر بیٹی پیدا ہوتی تواس کا چہرہ ذلت سےسیاہ پڑ جاتا تھا ـ
پیارے آقا نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وسلم جودین لےکر آئےاس نے سب سے پہلےعورت کے حقوق مقررکئے(مثال سورہ النساء)اسےمعاشرے میں وہ جائز مقام دلوایا جس کی وہ حق دارتھی ۔ آج دورجدید میں جہاں معاشرے کےدوسرے عناصر عورت کو آزادی سےجینے کاجو سبق سکھا رہی ہے ،اس میں کہیں نہ کہیں ہمارے نظام تعلیم کا بھی ہاتھ ہے۔ آج کی ماؤں کے لئے چیلنجزبڑھ گئےہیں ۔ ہرماں پرفرض ہےکہ وہ قرآن سےجڑے پھر ہی وہ بچیوں کی تربیت کر سکتی ہے۔ اپنی بچیوں کواکیلے کہیں نہ بھیجیں ۔ انہیں اسلامی جمیعت طالبات میں شامل کریں کیونکہ زمانہ جتنا مرضی جدید ہوجائے عورت کی عزت چادراور چار دیواری میں ہی ہے۔ یہ قید نہیں حفاظتی باڑھ ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی بچیوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے. آمین



































