“موسم بہار “

جویریہ ریاض

پھر بادِ بہار آئی اقبال غزل خواں ہو

غنچہ ہے اگر گل ہو، گل ہے تو گلستان ہو

امیدوں کے پنپنے کا موسم۔۔۔ محبتوں کی کلیوں کے چٹخنے۔۔۔ دعاؤں کے ثمر آور ہونے کا موسم۔۔۔یہ موسم کے جس میں ویران آنگن کی وحشتوں کو ختم کرتی ہریالی ۔۔۔بوسیدہ دیواروں کی درزوں سے اُگتی زندگی کی نوید ۔۔۔جی آپ صحیح پہچان گئے میرا اشارہ  موسمِ بہار کی طرف ہے۔ جس کے آتے ہی چار سو رنگ ہی رنگ بکھر جاتے ہیں۔ اس موسم میں  سوھنی دھرتی سبز چادر اوڑھ لیتی ہے، اور اس پر قوس و قزح  کے رنگوں جیسے ہیرے موتی بکھیر دیے جاتے ہیں۔ بہار کے موسم کو دیکھ کر ہمیشہ میرے دل میں جنت کا جو خاکہ بنتا ہے، وہ اس طرح سے ہی ہوتا ہے کہ جنت میں ہر سو بہار ہو گی۔ ہر طرف پھول ہی پھول ہوں گے، رنگ ہی رنگ ہوں گے۔ ارض پاکستان کو اللہ تعالی نے سارے  موسموں کی نعمت عطا کی ہے۔ باقی دو موسموں میں ماحولیاتی آلودگی کے باعث تبدیلی واقع ہو گئی ہے۔ موسم سرما اب شدید ترین سرد ہونے لگا ہے اور اس کی مدت بھی کم ہو گئی ہے، جبکہ موسم گرما طویل سے طویل ہوتا جا رہا ہے اور اس کی شدت میں بھی روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ مگر بہار اور خزاں دو ایسے موسم ہیں جو اب بھی اپنی پوری شان سے آتے ہیں۔ جب خزاں آتی ہے تو دھرتی کے کینوس پر زرد و نارنجی رنگ انڈیل دیے  جاتے ہیں۔ بہار آتے ہی قدرت کے تمام رنگ چار سو بکھر جاتے ہیں، جیسے ایک مصور اپنے تمام رنگوں کی ڈبیاں کھول کر سفید کاغذ کو رنگین کر دیتا ہے۔

 قدرت کے حسین نظارے کس کے دل کو بھلے نہیں لگتے؟ اداس سےاداس روح بھی خوشگوار منظراور پھول دیکھ کرتروتازہ ہو جاتی ہے۔ اس موسم میں درجہ حرارت بھی معتدل ہوتا ہے، نہ بہت گرمی نہ بہت سردی۔ باغوں میں پرندے چہچہانے لگتے ہیں کوئل بھی اس موسم کے آنے سے جیسے خوش ہو جاتی ہے اور اپنی آواز کے سُر بکھیر کر مزید موسم بہار کو خوشنما بناتی ہے۔ قومی اور علاقائی سطح پر پھولوں کی نمائش منعقد ہوتی ہے اور اہل ذوق اس کو دیکھنے جاتے ہیں۔ جہاں انواع و اقسام کے پھول دیکھ کر اللہ تعالی کی ذات پر اور بھی پیار آتا ہے کہ اس نے ہم انسانوں کی خاطر کیا کچھ نہیں بنایا۔

ہر پھول اپنے آپ میں نایاب ہوتا ہےایک ہی مٹی سےنکلنےوالے ایک ہی پانی پی کراگنےوالے یہ رنگ برنگےنازک پنکھڑیوں والے پھول اس ذات کی کاریگری کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اگر صرف ایک ہی طرح کا موسم ہوتا اور کوئی پھول کوئی سبزہ کوئی ہریالی نہ ہوتی تو ہم کیا کر سکتے تھے۔ وہ قادر مطلق ہے، وہ جو چاہے بنا دیتا، لیکن اس کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام المصور  بھی ہے۔ اس نے کائنات کو اتنا ہی خوبصورت بنایا کہ جتنا اس کی ذات خوبصورت ہے۔

موسم بہار عموماً دو مہینوں مارچ اور اپریل پر مشتمل ہوتا ہے۔

موسم بہار کی آمد پر مختلف علاقائی سطح پرمیلے سجتے ہیں۔ پرانےوقتوں میں باغوں میں جھولے ڈلنے کا موسم، موسم بہار ہی ہوا کرتا تھا۔ بدلتے وقت کے ساتھ اب یہ چیزیں بہت کم یاب ہو گئی ہیں۔

 بہار کا موسم خوشیاں لے آتا ہے جو کہ اس بات کا ثبوت دیتا ہے کہ خزاں کے موسم کے بعد جب  درختوں کے پتے بالکل جھڑ جاتے ہیں لیکن وہ اپنی جگہ پر اس امید پر قائم رہتے ہیں کہ بہار پھر آئے گی اور پھر سے وہ ہرے بھرے ہو جائیں گے۔ بہار کا موسم ہمارا یقین اس بات پر اور مضبوط کرتا ہے کہ ہر برے دن کے بعد اچھا دن آئے گا، ہر مایوسی کے بعد خوشی کے دن آئیں گے، ہر ناکامی کے بعد کامیابی ضرور ملے گی۔ بس امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا۔

بہر کیف بہار آتی رہے گی، اُمیدوں کے بیج بوتے رہیں گے، خوشیوں کی فصل کاٹتےرہیں گے۔ بہار کا موسم اس بات کی دلیل ہے۔۔۔ گود پھر سے ہری ہو گی، پھولوں سے پھر آنگن مہکے گا۔۔۔جو غُنچے بن کھلے مرجھا گئے، ان کی جگہ نئی کَلیاں ضرور کِھلکھلائیں گی۔۔۔

بس تم حوصلہ رکھنا۔۔۔

 ناامیدی سے ذرا سا فاصلہ رکھنا۔۔۔۔!!۔

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے