
صائمہ نجم
حافظ صاحب اور ان کے ساتھیوں کو سلام ہے اوران کے لیے بہت سی دعائیں جو حقوق وہ معاشرے کےعام لوگوں کو دلوانے
کے لیےجدوجہد کر رہے ہیں اور جس طرح پچھلے 6دنوں سے وہ اسلام آباد کی سڑکوں پر کمر بستہ ہو کر اپنے ساتھیوں کے ساتھ دھرنےکا حصہ بنے ہوئے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔
ہمارے نبی کی 10 سالہ مدنی زندگی کا کوئی وقت ایسا نہیں گزرا کہ جب آپ نے حق کے لیے اواز اٹھائی اور اسلامی نظام کے نفاذ کی بات کی ہو ۔مخالفین کی ایک یلغار ان پر پل نہ پڑی ہو لیکن ہر بار آپ باطل کے آگے سینہ سپر ہو ئے، ان گنت جنگیں لڑی گئیں۔
آج موجودہ حالات کا تقاضا ہےکہ جماعت اسلامی جن حقوق کے لیے کوشاں ہے تمام دینی اورمذہبی جماعتیں کم از کم ان کے ساتھ حمایت کا اعلان کریں۔
کیونکہ دین صرف نماز ،روزے،حج زکوٰة اوراخلاقیات و وظائف سےہٹ کر اس اہم دینی فریضے کا بھی نام ہے۔
آج اگر وہ لاکھوں تبلیغ دین کے پروانے جو ہر سال رائے یونڈ میں اور کراچی اجتماع میں جمع ہوتے ہیں اور تمام علماۓ دین تنظیم اسلامی ،دعوت اسلامی سمیت تمام مذہبی جماعتوں کے علماۓ کرام اس دھرنے کی مکمل حمایت کریں تو کوٸ وجہ نہیں ہے کہ ظالم حکومت وقت اپنے گھٹنے نہ ٹیک دے ۔
میری تمام پاکستانیوں سے چاہے وہ کسی بھی فقہ و مسلک سے وابستگی رکھتے ہوں، اپیل ہے کہ اس وقت تمام اختلافات سے قطع نظر ہو کر بحیثیت مسلمان اپنا حق ادا کریں اور اس کا ساتھ دینے والوں کا دست وبازو بنیں تاکہ کل اللہ کے سامنے سرخرو ہو سکیں۔
نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )




































