
یسریٰ عباسی
حدیث سنی مفہوم ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کواس طرح استخارہ سکھاتے جیسے قرآن کی تعلیم دی جاتی ہے،جیسے کوئی سورۃ
سکھائی جاتی ہے۔یعنی ہر ہر موڑ پر اللہ سے مانگنا،اللّٰہ سےپوچھنا۔ معاملات زندگی میں جب مختلف راہیں ہوں اورسمجھ نہ آرہا ہو کہ کس جانب جایا جائے تو اللہ سے پوچھ لینا چاہیے۔ اور اگر کوئی راہ بھی سجھائی نہ دے رہی ہو تو بھی اسی سے مانگا جائے اسی کو پکارا جائے کیا وہ جو شہ رگ سے قریب ہے ہماری پکار نہیں سنے گا۔
ہم مشکل مراحل میں کیوں بھول جاتے ہیں کہ یہ تو امتحان ہے اوراللہ تودیکھ رہےہیں۔ خوشی، غم، تکلیف، پریشانی، آسانی، بیماری، شفا ہرچیز کے پیچھے اللّٰہ ہیں۔ مستقبل کی فکرلاحق ہو۔ تعلیم کے حوالے سے مسائل ہوں۔ کتنی جی پی بنے گی، جاب کیسے ملے گی۔ والدین کا سہارا بننا ہے۔ گھر چلانا ہے، شادی کرنی ہے، پتا نہیں کیسا سسرال ہو، شوہر سپورٹ کرنے والا عزت دینے والاہوگا یا نہیں، بیوی گھربنانے والی ساتھ نبھانے والی ہوگی یا نہیں۔ اولاد کے حوالے سے دس فکریں، تو مسائل اوران کی فکر تو جب تک زندگی ہےلگے ہی رہیں گےمگر اس مستقبل کے غم میں خود کو مکمل گھلا لینا یہ عقلمندی نہیں اورنہ ایک مومن کا شیوہ ہےکہ مومن تورب پربھروسہ کرنےوالاہوتا ہے،ہرخوف کولے کر اس کی نگاہ اپنےمالک کی طرف ہی جاتی ہےکہ جس نےتخلیق کیا ہےوہ اپنی مخلوق کوپریشانی میں تنہا تونہیں چھوڑسکتا۔ مستقبل کی فکر پریشان کرے تو فوراً کہ دیں حسبی اللّٰہ کہ مجھے تو اللہ کافی ہےجوہوگا اللّٰہ کی رضا کے بغیرتونہ ہوگا تو پھر اس رب پر ہی کامل بھروسہ کیوں نہ کیا جائے اسی کو اپنا وکیل مقررکیوں نہ کیا جائے بس آپ کہ دیں کہ آپ کارب ہےنا جوہر خیر و شر کا مالک ہے ۔وہ نمٹ لے گا آپ تک پہنچنے والے شرسے۔
اور اگر ماضی کا کوئی پچھتاوا ہے، بشری کمزوری کہ گناہ تو باربارسرزد ہوتے ہیں اور توبہ کر لینےکے بعدبھی خطا ہو جاتی ہے،اب ضمیرملامت کرتا ہے، پشیمان ہوتےہیں کہ رب کی فلاں موقع پرفلاں گناہ کر کےنافرمانی کردی تو کیا اللّٰہ پاک نے آپ پرعفو کا دربند کردیا؟ابھی سانسیں تو جاری ہیں نامطلب رب کی رحمت پکاررہی ہےتوفوراً توبہ کر لیں۔
ماضی کاکوئی بھی پچھتاوا ہو کہ فلاں کےساتھ برا کردیا، والدین کی نافرمانی کردی،استاد سے بدتمیزی کردی، بہن بھائی سے لڑائی کرلی ۔دوست کو ناراض کردیا، کاش میں یوں نہ کرتا، کاش ایسا ہوجاتا، غرض چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی بات کا بھی پچھتاوا ہے تو وقت تو ہے نا پلٹ جائیں۔ اللّٰہ کے بندوں سےمعافی مانگ لیں ۔ چیزیں سدھار لیں پھربھی اگریہ گناہ ستائیں توبس کہہ دیں قدراللّٰہ وماشاء فعل کہ یہ توہونا تھا ۔ اللّٰہ نے مقدرکردیا تھا اورکیا جومجھ سے ہوگیا ، رب کی اجازت کےبغیرہوا؟ نہیں نا توبس اسی پرکامل بھروسہ رکھیں۔ہمیں یادرکھنا چاہیے کہ شیطان عدوالمبین ہے۔ وہ ہمیں ہمارےرب سےہمارے پالنےوالےسےمایوس ہی کرے گا کیونکہ یہ اس کا کام ہے،اس نےاس کا عہد کیا ہے۔ کوئی وسوسہ آئے فوراًاللّٰہ کی طرف رجوع کریں اورشیطان کاواراسی پرپلٹادیں۔ اس کی جیت نہ ہونے دیں۔کسی انسان کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہوتا ۔ ہم سب اس رب کے بندے اور اس کے محتاج ہیں۔ بار بار مانگیں پکاریں،مانگنا نہ چھوڑیں یہ سوچ کر کہ نہیں مل رہا۔ بھلا اللّٰہ کے پاس اسباب کی کوئی کمی ہے؟ کیا کوئی چیزاس کےقبضہ قدرت سےباہر ہے؟
نہیں ناتوپھر فکر کیسی اللّٰہ پرتوکل رکھیں پھردیکھیں کہ آپ کی زندگی کا ہرلمحہ عبادت بن جائےگا اورقیمتی ہو جائے گا۔ ان شاءاللہ۔
اللہ ہماری زندگی کا ہرلمحہ عبادت بنا دیں، ہمیں اپنےعلاوہ کسی کا محتاج نہ بنائیں۔بالخصوص میرے لیےدعا کریں کہ خاتمہ بالایمان ہو اوررب کے حضور پیشی ہو تو اللہ بندی سے راضی ہوں۔آمین یارب العالمین۔



































