یوم آزادی اور بچے

 اُمِّ ابراہیم

فون کال پرایک عزیزہ سےگفتگوکےدوران وہ کہنےلگیں کہ ہرسال کی طرح اس سال بھی تمام بچوں کویوم آزادی

کےلیےہرےاورسفیدرنگ کےکپڑے، بیجز، جیولری اورلڑکیوں کےلیے کُھسَّہ خریدکردیاجس سےاگست کےمہینےکابجٹ کافی خراب ہوگیاہے۔ مہنگائی اتنی ہےکہ انسان کچھ خریدتےہوئےہاتھ روک لیتا ہے۔ وہ خاتون اتنی ساری فضول خرچی کرنےکےبعدبھی مہنگائی کارونارورہی تھیں اورمیں سوچ رہی تھی کہ کیا14اگست منانےکےلیےہرےاورسفید رنگ کےکپڑے، جیولری، جوتی، باجےاورپٹاخےلازم ہیں؟

چودہ اگست انیس سو سنتالیس  وہ تاریخی دن ہےجب ہم نےانگریزوں اورہندؤوں کےتسلط سےآزادی حاصل کی اورہماراپیاراوطن ”پاکستان“ معرض وجودمیں آیا۔ پچھلےکچھ سالوں سےجشن آزادی پہ نیارواج اپنایاگیا ہےکہ امیر وغریب سب اپنےبچوں کواپنےملک کےپرچم کےرنگ والےکپڑےپہناتےہیں۔ خاص طورپر 14 اگست کےلیےلگائےگئےٹھیلوں سےمختلف سجاوٹ کی چیزیں خریدی جاتی ہیں۔ ماہِ اگست کےآغازسےہی یوم آزادی ”مثلِ شادی “ منانےکی تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ میڈیاپربھی بہت کچھ پڑھنے، سننےاوردیکھنےکوملتا ہے۔

تاہم یوم آزادی کےتناظر میں یہ عظیم دن پاکستانی قومسےکیاتقاضےکرتا ہےاوران تقاضوں کی تکمیل کےضمن میں ہماری ”من حیث القوم“ کیاترجیحات اورذمہ داریاں بنتی ہیں؟یہ توہم نےکبھی سوچا ہی نہیں۔ خریداری میں مصروف ان معصوم بچوں کودیکھ کربےاختیاریہ خیال آتا ہےکہ کیایہ بچےاس دن کی اہمیت سےآگاہ ہیں؟

 یایہ اس دن کوبھی محض ایک تہوارسمجھ کرمنا رہےہیں؟

کیاہرسال 14 اگست، یوم آزادی کےطورپرجوش وخروش سےمنانےکےبعداس سال بھی ہم نےبچوں کی تعلیم وتربیت کےلیےوہ اقدامات کیےجوکرنےچاہیے تھے؟

اس سوال کاجواب اگرآپ کےپاس نہیں توذراجشن آزادی پرسجائےگئےٹھیلوں پرنظرڈال لیجئےگاجہاں آپ کوہرےاورسفید رنگ میں، مختلف ڈیزائنز میں، ایک سال سےلےکر20 سال تک کےلڑکےاور لڑکیوں کے کپڑے نظرآئیں گے۔ جنہیں ایک بارپہن کرالماری کےکسی کونےکھدرےمیں ڈال دیا جاتا ہے۔ جھنڈے اورجھنڈیاں نظرآئیں گی جنہیں گھروں اورگلی محلوں کی سجاوٹ کےلیےخریداجاتا ہے۔ 14 اگست کےاگلےدن لوگ انہیں اپنےپاؤں تلےروندتےہوئےگزرجاتے ہیں۔

 کیایہی ہےہماری حب الوطنی کہ ہم اپنےملک کےجھنڈےکاعزت واحترام نہ کرسکے؟

 اس کےوقار کوقائم نہ رکھ سکے؟*

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ان سب کےساتھ آپ کوایک ”باجا” ضرورنظرآئےگا۔

بس! یہی ہماری مردہ دلی ثابت کرنےکےلیےکافی ہے۔

بچےجوملک وملت کا سرمایہ ہوتےہیں انہیں ہم نےوہ اہمیت دی ہی نہیں جودی جانی چاہیےتھی۔ظاہر ہےاس میں قصوربچوں کا نہیں بلکہ ہم والدین اور اساتذہ کرام کا ہے۔ بچوں کوتوخیال بھی نہیں آیا ہوگا کہ وہ یوم آزادی پرباجوں اورپٹاخوں کےذریعےدوسروں کےلیےتکلیف کا باعث بن رہےہیں۔ یہ کیساجشن ہےکہ جس میں آپ دوسروں کےلیےاذیت کاباعث بننےکےساتھ ساتھ اپنےلیے بھی تکلیف کاسامان کررہےہیں؟

ایسی باتیں توبڑےہی سمجھایاکرتےہیں نا!

چودہ اگست کادن ہرسال ہم سب پاکستانیوں کےلیےحریت اوراستقلال کاپیغام لےکرآتا ہے۔ جدوجہدِآزادی اورقربانیوں کی یادذہنوں میں تازہ کرتا ہے۔ آج ہماری آزادی کو77 سال ہوچکےہیں۔ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہےاور ہرنعمت اپنےساتھ آزمائش بھی لےکرآتی ہے۔ آج مسلمانانِ پاکستان، نونہالانِ پاکستان اورنوجوانانِ پاکستان آزمائش کی لپیٹ میں ہیں۔

مقبوضہ فلسطین کی آزمائش، مقبوضہ کشمیرکی آزمائش، پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی قید کی آزمائش، پاکستان کی معاشی بدحالی کی آزمائش اورمیڈیا پربےہودگی اورعریانی کی آزمائش۔

برطانوی اقتدارکےخاتمےکےلیےبرصغیرکے مسلمانوں نےآج سے77 سال پہلےجس جذبۂ قربانی اوربےمثال جدوجہد کامظاہرہ کرکےاس ملک کوحاصل کیاآج بھی پاکستان کےہرہرفردبچے، بوڑھے، جوان اورعورتوں کواُسی جذبہ قربانی اورجہدِمسلسل کی ضرورت ہے۔

فلسطین کواسرائیلی قیدسےآزادکروانےکے لیےاورکچھ نہیں کرسکتےتو اسرائیلی مصنوعات کابائیکاٹ توکرسکتے ہیں نا! کیا اسےقربانی نہیں کہیں گے؟ بالکل یہ بھی قربانی کاہی جذبہ ہے۔

مقبوضہ کشمیرکی آزادی کےلیےہندوستانی مصنوعات کابائیکاٹ کیجئے۔ بالخصوص اپنےبچوں کوہندوستانی کارٹونزچینلزاور خود ہندوستانی انٹرٹینمنٹ چینلز(ڈرامہ، کارٹونز اور فلمیں) سے اجتناب کیجئےیہی ان کی سب سےبڑی شکست ہوگی۔ ان شاءاللہ

پاکستان کی بیٹی، میری اورآپ کی بہن ”ڈاکٹرعافیہ صدیقی“ کورہائی دلانےکےلیے کچھ نہیں کرسکتے توکم ازکم اپنی دعاؤں میں ضروریادرکھیں۔

پاکستان کی معاشی بدحالی کامقابلہ صدقات، فضول خرچی سےاجتناب اور زکوۃ کی ادائیگی سےکریں۔ جوپیسےہم صرف ایک دن کےپہناوے، باجوں اورپٹاخوں کی بھیانک سمعی خراشی پرخرچ کرتےہیں وہ کسی ضرورت مندکوبھی دیےجاسکتےہیں۔ ان سےپودےخریدکر لگائےجاسکتےہیں کہ جن کی پاکستان کی آب و ہوا کوسخت ضرورت ہے۔ مسکینوں، یتیموں اور مزدوروں میں پکاہوا لکھانا تقسیم کرکےاپنےاگست کےمہینےکےبجٹ کوآؤٹ کرناتو باعث فخرہوگا نا!

چودہ اگست کوضرورت مندوں کی ضرورت پوری کرکے، یتیموں کےسرپرہاتھ رکھ کے، مسکینوں کوگلےلگاکر، مزدوروں کوپیارجتا کربھی تویوم آزادی منایاجاسکتاہے۔ اپنے معاشرےکےکمزورلوگوں کویہ احساس دلائیں کہ وہ اپنےآزاد ملک میں ہیں، اپنوں کےدرمیان زندگی گزاررہےہیں، ان کےاورہمارے دکھ سکھ سانجھےہیں، یہ ملک میرانہیں ہم سب کا “پیارا پاکستان” ہے۔ ایسےبھی تویوم آزادی منایاجاسکتاہےنا!

اگراس نہج پر یوم آزادی منانےکی ترغیب بچوں کودی جائےگی اوربڑےبھی اپنےعمل سے ثابت کریں گے توان کی تربیت اورماحول میں خودبخود فرق آئے گا۔ ہم والدین اور اساتذہ کرام شاید اس طرح ہی اپنی ذمہ داری کاحق اداکر سکیں۔ ہمارا یوم آزادی اپنی روایتی حلاوت اورمقصدیت کےجذبے کوپہنچ سکے۔

 

بس اتناکام کیجیے! اپنی نسلوں کویہ سمجھادیجیےکہ پاکستان اس امت کا سالارہے۔ پاکستان اسلام کاقلعہ ہے۔ پاکستان نے باقی ممالک کا بھی سہارابننا ہے۔

 

آئیے عہد کریں! پاکستان کو ”پیارا پاکستان“ بنائیں گے، دنیائے اسلام کا سہارا بنائیں گے کیونکہ یہ ہماری شناخت ہے، ہماری پہچان ہے، ہمارا ایمان اور ہماری جان ہے۔ ہمیں اس جشن آزادی پر پاکستان اور دنیائے اسلام کی خاطر سوچنے اور عمل کرنے کا پختہ ارادہ کرنا چاہیے۔ یہ نہیں سوچنا کہ پاکستان نے کیا دیا؟ بلکہ یہ سوچنا ہے کہ ہم نے پاکستان کو کیا دیا؟

 اللہ تعالی ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں احسن درجے پر پوری کرنے کی توفیق عطا کریں۔ آمین

 ہے جذبۂ جنوں تو ہمت نہ ہار

 کرے جو جستجو وہ چھوئے آسماں

 محنت اپنی ہوگی پہچان، کبھی نہ بھولو

 سب کی نظروں میں پاکستان

 کبھی نہ بھولو

 پاکستان ہے ہمارا، پاکستان ہے تمہارا

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے