
مرحا بنتِ شفیق
یہ وہ ملک ہے جو بنا تھا لا اله الا الله کی بنیاد پر اورآج یہ لوگ ان کافروں کی اشیاءکھا رہے ہیں جو لا ا لہ اللہ کہنے والوں کو
مار رہے ہیں ۔کیاان کے ہاتھوں شہید ہونےوالےمسلمان نہیں؟کیا ان مسلمانوں کا ضمیر نہیں ؟ کیا ان میں شرم نہیں ؟ جو اپنی ہی اُمتِ مسلمہ کو یوں شہید ہوتا دیکھ رہے ہیں ۔
میں پوچھتی ہوں اُن لوگوں سے کہ کیا ان کی روح نہیں کانپتی۔ جب معصوم بچوں کوبھوک سے تڑپتا دیکھتے ہیں؟ کیا ان کا دل خون کے آنسو نہیں روتا جب بوڑھی خاتون پے کُتےچھوڑے گئے تھے ؟
صرف اتنا کہ انسٹاگرام پر اسٹوری لگا لیتے ہیں اور واٹس ایپ پر اسٹیٹس اپڈیٹ کرلیتےہیں کیونکہ ہم تو صرف اتنے ہی مسلمان ہیں۔ ہم کی اشیا ء جو کھاتے ہیں تو پھر ہمارے اندر بھلا کیسےانسانیت جاگ سکتی ہے ۔ مجھے افسوس ہوتا ہے ان لوگوں کو دیکھ کر جو میکڈونلڈز پر بیٹھ کر اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں اور فلسطین کی لیے اسٹوری لگاتے ہیں ۔ لعنت ہو ان کافروں پر اور ان کا کھانے والوں پر۔




































