غازی علم دین شہید

نزہت عثمان /لاہور

"اک ستارہ تھا میں کہکشاں ہو گیا "

اسلام کےاک پردہ نشین عاشق اور اک تاریخ ساز کردار نے لاہور میں 4 دسمبر 1908 میں بابا لہنا رحمتہ اللہ علیہ کے چھوٹے بیٹے کے گھر دنیائے لا

مکاں سے دنیائے رنگ و بو میں جنم لیا ، جو غازی علم دین شہید کے نام سے مشہور ہوئے ،انہوں نے  علامہ اقبال کے اس شعر کی زندہ تفسیر لوگوں کے سامنے پیش کی .

  عشق کی اک جست نے طے کر دیا  قصہ تمام

اس زمین و آسمان کو بے کراں سمجھا تھا میں نے

 آپ جب چھوٹے تھے تو مسجد میں داخل کروا دیا گیامگر زیادہ نہ پڑھ سکےاور اپنے والد کے ساتھ بڑھئی کا کام سیکھنے لگےقسمت کی یاوری دیکھiے کہ نہ مولویوں سے درس لیا نہ فرنگی تعلیم سے واقف تھے پھر بھی چن لیے گئے ، عشق رسول  میں اک لازوال داستان رقم کرنےکے لئے ۔

 غازی علم دین شہید نےعشق رسول کےاس پودے  کی آبیاری اپنےخون اور روح کے مقدس جذبوں سے کی، جسے صحابہ اکرام نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے پروان چڑھایا تھا،وہ پوداجوفرنگیوں یہودیوں ،نصاری و کفار کی ریشہ دوانیوں کےجال تلے ، پھنسے ہوئے نامی گرامی مسلمانوں کے ہاتھوں نہ صرف مرجھاچکا تھا بلکہ اپنی آخری سانسیں لے رہا تھااسے  اپنے لہو سے سینچا ۔

غازی علم دین شہید نے اپنے کردار اورعمل سےشان اقدس میں گستاخی کرنے والوں کو اک پیغام دیا کہ  اللہ کے عطا کردہ منصب کی توہین کرنےوالوں کا انجام ہندوراجپال جیسا ہی ہواکرتا ہے ،وہ ہستی جو محبوب خدا ہیں جن کے نام کا ستارہ پیدائش آدم سے بھی پہلے آسمان دنیا پر چمکتا تھا،جو محسن انسانیت ہیں ،ان کی شان میں گستاخی کرنے والے انجام کار نامراد ہی ہوا کرتے ہیں۔  

گستاخانِ رسول تو آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے دور میں بھی پائے گئےاور بالآخر وہ بھی اپنے انجام کو پہنچ کر رہے ۔

 ولید بن مغیرہ نے آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو مجنوں کہا ۔۔۔۔

   اللّٰہ تعالٰی نے قرآن مجید میں آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی دلجوئی کرتے ہوئے فرمایا۔  

 اے میرے محبوب آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ہرگز مجنوں نہیں۔

اس کے بعد  اللہ تعالیٰ نے ولید بن مغیرہ کے گندے کرتوتوں کا ذکر فرمایا !

" کہ ولید ولدالزنا ہے "

   جب  اللّٰہ رب العزت کے اس فرمان کی لوگوں سے وضاحت کی گئی تو پتہ چلا کہ واقعی ولید ولدالزنا ہے۔

   آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے کا انجام  شہنشاہ ایران خسرو پرویز ،عاص بن وائل اورابو لہب ، کی طرح ہوا کرتا ہے۔ 

    انہی گستاخانِ رسول صلی اللہ کے طریقے پہ چلتے ہوئے ہندو راچپال نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے مرتکب ہوتے ہوئے بیہودہ اور لغو  کتاب شائع کی جس میں انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کیے چونکہ اسے اس بات کا علم تھا کہ مسلمان اپنے رسول کے بارے میں کوئی گستاخی برداشت نہیں کر سکتے، اس لیے فرضی نام تحریر کیا مگر پبلشر کے نام کے طور پر اپنا  نام ،پتہ درج کیا جس سے وہ پہچان لئے گئے اور اس پر مسلمانوں نے اخلاقی دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے کئی دفعہ درخواست کی کہ اس کتاب کی اشاعت پر پابندی لگائی جائےاور اسے تلف کر دیا جائے لیکن راچپال کی شیطان صفت ذہنیت نے اس کو ماننے سے انکار کر دیاکیونکہ اس کی پشت پناہی حکومت وقت کر رہی  تھی چونکہ ہندو اور انگریز مسلمانوں کی دشمنی میں ساتھ ساتھ تھے اس لیے بھی حکومت ساتھ دے کر مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکا رہی تھی ، جگہ جگہ جلسے جلوس ہونے  لگے ، مسلمان اشتعال میں آ گئے ،

 غازی خدا بخش اور عبد العزیز نے اپنی سی کوشش کی کہ راجپال کو موت کے گھاٹ اتار دیا جائے مگر اس کار خیر کے لئے اللّٰہ رب العزت نے ، نوجوان غازی علم دین کو پہلے سے چن رکھا تھا۔ مسلمان علما اور مقررین نے  اپنی تقریروں سے مسلمانوں میں جوش و جذبہ بیدار کرنے کی کوششیں تیز کر دیں۔ دہلی دروازے کے باہر ہونے والی پنجابی زبان کی تقریر کے ان الفاظ نے غازی کے دل میں ہلچل مچا دی ۔ مسلمانو اپنی جانیں قربان کردو اور اس بدبخت کو قتل کر دو اور اپنی جان کا نذرانہ دینے والو راجپال کو اس کے انجام تک پہنچا دو۔  وہ اب واجب القتل ہو چکا ہے ۔

اس تقریر نے ان کے اندر طوفان تیز و بلا پیدا کر دیاجب انہوں نےکتاب کی اشاعت اور تقریر کا احوال والد کےگوش گزار کیا تو انہوں نےکہاکہ وہ ٹھیک کہتے ہیں بیٹا کہ ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والے کو جہنم واصل کر دینا چاہیے۔ یہ سن کر ان کے دل و دماغ میں اٹھتے طوفان کو گویا دھارا مل گیا جس پر انہوں نے بند باندھنے کی بالکل بھی کوشش نہیں کی ۔ 2 اپریل 1929 کو بے خوف وخطر آتش نمرود  میں کود کر سرخرو ہو گئے ۔

غازی علم دین گھر سے اک عظم مصصم لئے نکلے،تیز دھار چھری لے کر اک ولولے سے ہندو راجپال کے دفتر پہچے۔ اس کے ساتھ آج پولیس نہیں تھی جسے حکومت نے راجپال کی حفاظت کے لیے تعینات کیا ہوا تھا کیونکہ وہ ابھی  ہردوار سے واپس آیا تھا، پولیس کو اطلاع دینے ہی لگا تھا کہ اس جانباز سپاہی  نے پے درپے وار کر کے اس ناپاک خون سے زمین کو پاک کر دیا ، غازی علم دین شہید نے سو سال کا سفر لمحوں میں طے کردیا تھا ،یہ سفر تو  جذبہ شوق کی انتہا کہلاتا ہے، اور یہ سعادت اسے نصیب ہو گئی تھی  جب اک ہجوم سے شور بلند ہوا تو بغیر گھبرائے بغیر ڈرے ڈنکے کی چوٹ پر مطمئن لہجے میں اعتراف کرنے لگے کہنےلگے کہ

"اے لوگو میں نے دوکان سے کچھ نہیں چرایا میں نے تو گستاخ رسول کا قتل کیا ہے "

 غازی علم دین شہید نے یہ اہم فریضہ سر انجام دینے بعد گرفتاری دی،  اور دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج ہوا,مقدمہ چلتا رہا،بہت سے وکلاء نے رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے کیس لڑا ، قاید آعظم محمد علی جناح نے بھی اپنی خدمات پیش کیں مگر ناکام رہے ۔

ماہرین قانون کے مطابق اگر غازی علم دین اس جرم سے انکار کردیں تو مقدمہ کافی خدتک کمزوراورقابل بریت ہو سکتا ہے ۔اسی نقطہ نظر کے پیش نظر ایک  وفد علامہ اقبال کے پاس پہچا،  اور علامہ اقبال سے کہا  کہ اگر آپ غازی علم دین شہید کواپنے جرم سےانحراف کی ترغیب دیں تویہ کیس کمزور ہو سکتا ہے۔ علامہ اقبال نےروتے ہوئے کہا کہ میرے سامنے اگر کوئی یہ کہے کہ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو میلے لباس میں بھی دیکھا ہے تو وہ میرے نزدیک قابل گردن زنی ہے اور اس کے بعد   بے اختیار ان کے  آنسو رواں ہو گئے اور دل گرفتگی سے تاریخ ساز جملہ کہا کہ

" اسی گلاں کردے رہ گئے تے  ترکھان دا منڈا بازی لے گیا  "

اور فرمایا کہ وہ غازی کو اس عظیم سعادت سے محروم رہنے کا مشورہ کیسے دے سکتے ہیں -

جب اپیل خارج ہوئی تو اشتعال اور خطرے کے پیش نظر 30 اکتوبر 1929 کی رات ساڑھے 9 بجے غازی علم دین شہید کو گوجرانولہ سے میاںوالی روانہ کر دیا گیا ، میانوالی جیل کے قیدی غازی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے ۔  کیونکہ یہ غازی تھا جس نے  دکھلاوے کے محراب ماتھے پہ سجانے کے بجائے حقیقی محراب دل پر سجایا،۔

 31 اکتوبر 1929 کی صبح نئے سورج کے ساتھ طلوع ہوئی تھی،عاشق رسول کو تحتہ دار پہ لٹکانے کی تیاریاں شروع ہوئیں ، تہجد ، تسبیح اور نماز فجر سے فارغ ہو کر دعا ہاتھ کے لئے اٹھے ہی تھے کہ سفر آخرت کا پروانہ آ گیا۔

مجسٹریٹ نے کہا کہ  "وہ گھڑی آ گئی ہے تیار ہو جاؤ" تو انہوں نے کہا کہ میں خوشی سے تیار ہوں، ہشاش بشاش چہرے کے ساتھ اٹھے اورقدم قدم تحتہ دار کی جانب روانہ ہوئے ،جاتے ہوئے جب قیدیوں سے الوداعی سلام کیا اور کہا کہ گواہ رہنا میں عشق رسول میں موت کو گلے لگا رہا ہوں تو اس وقت جیل صدائے تکبیر سے گونج اٹھی ، حسب روایت آپ کے ہاتھ پاؤں باندھ دئیے گئے ،سر پہ کالا کپڑا لپیٹ لیا اورآنکھوں پر پٹی چڑھا دی تو آپ نے وہاں موجود حکام اور پولیس کو مخاطب کر کے کہا ۔۔۔۔۔۔۔۔

    "میں نے حرمت رسول کے لئے راجپال کو قتل کیاہےتم گواہ رہوکہ میں عاشق رسول کلمہ پڑھتےہوئے جان دے رہا ہوں"

 با آوازبلند کلمہ شہادت پڑھا اورتحتہ دار کےرسے کوبوسہ دیا۔ رسہ کھینچ لیا گیا اور اک عاشق رسول کی روح بغیر تڑپےاپنے پیدا کرنے والے کی بارگاہ میں پیش ہو گئی ۔ حرمت رسول پہ کٹ مرنا تو عاشقان رسول کے ماتھے کا جھومرہے۔  غازی علم دین شہید نے امت مسلمہ کو فنا کہ گھاٹ اتر کر بھی لافانی ہونے کا نسخہ کیمیا تھما دیا ۔

 جیل سے باہر آپ کے والد اور دیگر مسلمان انتظارمیں تھےکہ ان کاجسد مبارک ان کے حوالے کیا جائے تاکہ تجہیز و تکفین کےفرائض انجام دیئے جا سکیں ،لیکن حکام بالا شدید ہراساں تھےکہ کہیں کوئی ہنگامہ نہ ہو جائے،پہلے پہل تو انکا رکرتے رہے مگر پھر علامہ اقبال کی درخواست پرکچھ شرائط کے ساتھ حوالےکر دیا گیا ۔

 جب ان کا جسد خاکی لاہور لایا گیا تو لاہور کے جنم سے اس وقت تک ایسا تاریخی منظر کسی آنکھ نے نہ دیکھا ہو گا جیسا رقت آمیز منظر لاہور کی گلیوں ، سڑکوں ، چوراہوں بازاروں اورشاہراہوں پر نظر آرہا تھاجسے کوئی ماہر منظر نگار بھی پیش کرنے سے قاصر ہے ، اک ہجوم بے زبان تھا اورہرآنکھ اشکبار،اک منظر دل فگارتھا ۔

 پہلی نماز جنازہ مسجد وزیر خان کے خطیب قاری شمس الدین نے پڑھائی اور مولانا سیّد دیدار علی شاہ نے دوسری مرتبہ نماز جنازہ پڑھائی ، مولانا سید احمد شاہ نے تیسری مرتبہ پھر محتلف علمائے اکرام نے نماز جنازہ پڑھائی،جنازے کے بعد لوگوں کے اک ٹھاٹھیں مارتےہجوم ، کے درمیان کلمہ شہادت اور درود شریف کی صداؤں میں میانی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔

 

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے