
حرا شاہد/ ٹوبہ ٹیک سنگھ
آزادی اللّہ تعالیٰ کی ایک لازوال نعمت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ وطن پاکستان دیا، ایک آزاد وطن دیا تاکہ ہم اس وطن پاکستان میں اسلامی قوانین کے
مطابق زندگی گزاریں جیسا آزاد وطن ہمیں چاہیے تھا ویسا وطن چھوڑا ہی نہیں آج کل کے حکمرانوں نے اس وطن کو برباد کر دیا اس وطن میں اٹھنے والی آواز کو دبا رہے ہیں۔
اللّہ تعالیٰ نے ہمیں پیارے وطن پاکستان کی صورت میں ہمیں اس نعمت سے نوازا ۔ہم سب اہل وطن پاکستان انتہائی محبت ' عزت و احترام " شکر گزاری " اور پر جوش و خرم کے ساتھ 14 اگست مناتے ہیں مقصد صرف 14 اگست والے دن ہی تقریر" ملی نغمے" ترانے پڑھنا نہیں ہے گھروں" سکولوں" گلی محلوں کو عارضی جھڈیوں سے سجانا ہی نہیں ، مقصد تو یہ ہے کہ اس وطن عزیز کو لے اپنی جان کو کھپاتے رہنا چاہیے۔ ہمیں اس وطن کو ایک عظیم ریاست بنانا ہوگا، اس وطن کو اسلامی ریاست اور ایک مضبوط ریاست بننا ہوگا۔ ان شاءاللّہ! ہم اسلام کے خدمت گار بن کر آگے بڑھیں گے۔ اقتصادی" معاشی" تعلیمی" اور سیاسی اعتبار سے لوگوں کی تنظیم کریں گے۔میں اپنے سچے یقین سے کہتی ہوں کہ ہم ایسی طاقت بن سکتے ہیں جو پوری دنیا میں تسلیم کی جائے گی جس کو پوری دنیا تسلیم کرے گی۔ ان شاءاللہ!
قائداعظم محمد علی جناح کا خطاب ہے کہ!
"یہ وطن پاکستان صرف ایک زمین کا ٹکڑا حاصل کرنے کی لیےمطالبہ نہیں کیا تھا بلکہ ایسی تجربہ گاہ حاصل کرنا چاہتے تھے، جہاں ہم اسلامی اصولوں پر عمل کر سکیں" مگر یہ وطن تو ہمیں ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں اور خون کی ندیاں بہا کر خون میں نہا کر یہ وطن عزیز ہمیں سونپ دیا گیا۔ میں اس بات پر شرمندہ ہوں! کہ میں اس وطن کو اسلام کی بنیاد پر قائم نہیں کر پا رہی کل روز حشر کیا جواب دیں گے۔ اللّٰہ تعالیٰ نے مجھے اور آپ کو یہ وطن دیا اور ہم اس وطن کو سنبھال نہ سکے۔
اے وطن! کے لوگو یہ بھی تو سوچو کہ اس وطن کو کیا نام دیا گیا ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان کا نام تو دے دیا گیا مگر اس وطن میں آج تک ہم اسلامی قوانین کا انعقاد عملی طور پر نہیں کر پائے ابھی اس نا مکمل وطن کے ایجنڈے کو مکمل کرنا ہوگا۔
اے نوجوان اٹھو!
ہم کب تک حکمرانوں کی غلامی میں زندگیاں گزاریں گیں، ہم غلام بن کر نہیں رہ سکتےجس وطن کو حاصل کرنے کے لیےبرصغیر پاک و ہند کے لوگوں نے اپنی جان،مال اولادتن من" سب کچھ قربان کر دیا اور ہم کیوں نہیں کر رہے؟؟؟ کیا یہ وطن ہمارا وطن نہیں ۔
یہ خوشحال پاکستان ۔۔۔۔۔۔۔ مستحکم پاکستان۔۔۔۔۔اسلامی پاکستان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وطن میں اسلامی پاکستان کا حصول اس وقت ممکن ہے جب ہم میں سے ہر ایک فرد "بچہ، بوڑھا" اور "نوجوان" اپنی زنداگی کو قرآن و سنت کے عمل میں ڈھال نہ لے۔ہمیں اپنی زندگیوں کو قرآن و سنت کے سانچے میں ڈالنا ہوگا،تو... ان شاءاللّٰہ! یہ وطن ایک اسلامی پاکستان اور اسلامی ریاست وجود میں آسکتا ہے۔ یہ وطن ایک مضبوط اسلامی ریاست بن سکتا ہے۔بس اس وطن کے نوجوانوں تمہارے بیدار ہونے کی دیر ہے جلدی سے بیدار ہو جاؤ وطن کے نوجوانوں اس وطن پاکستان کو تمہاری ضرورت ہے نوجوانوں جاگ اٹھو۔
پاکستان زندہ باد
یا اللّہ! اس وطن کو اسلامی ریاست بنادے،اس وطن کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرما. آمین!
یا اللّہ! تو اس وطن کا محافظ بن جا۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
اٹھ جاؤ نوجوانوں اس وطن کو سنبھال لو




































