
سعدیہ شمیم
حضرت محمد ﷺ کی شخصیت اپنی ہمہ جہتی اور ظمت میں بے مثال تھی۔ آپ ﷺ آخری نبی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین انسان،رہنما، معلم اور دوست بھی تھے۔
آپ ﷺ کی شخصیت کا سب سے خاص پہلو ان کی بے پناہ اخلاقی عظمت تھی،جس نے آپ کو دنیا کے تمام انسانوں کے لیے نمونۂ عمل بنا دیا۔
آپ ﷺ کا اخلاق اتنا بلند تھا کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا
"اور یقیناً آپ (ﷺ) عظیم اخلاق کے مالک ہیں"
(سورۃ القلم: آیت #چار)
حضرت محمد ﷺ کی نرم دلی اور رحم دلی بھی ان کی شخصیت کا ایک نمایاں پہلو تھا۔ چاہے وہ دشمن ہو یا دوست، آپ ﷺ نے ہمیشہ دوسروں کے ساتھ شفقت کا برتاؤ کیا۔
مکہ فتح کے وقت، جب آپ ﷺ کے دشمن آپ کے رحم و کرم کے محتاج تھے، تو آپ ﷺ نے انہیں معاف کر دیا اور کہا
"آج تم پر کوئی گرفت نہیں"۔
یہ آپ ﷺ کی عظیم رحم دلی کی واضح مثال ہے۔حضرت محمد ﷺ کی محبت اور شفقت صرف انسانوں تک محدود نہیں تھی بلکہ آپ جانوروں کے ساتھ حسن سلوک ، معاشرے کے ہر فرد کے ساتھ انصاف کرنے کا درس دیا اور کر کے بھی دیکھایا۔ عملی نمونہ بھی پیش کیا۔
حضرت محمد ﷺ کی شخصیت کا ہر پہلو ہمیں زندگی کے ہر میدان میں بہترین اخلاق اور انصاف پر مبنی رویے اپنانے کی ترغیب دیتا ہے۔
آپ ﷺ کی سیرت ہمیں یہ سکھلاتی ہے کہ انسان کا مقام اور عظمت اس کے بلند اخلاق، رحم دلی، اور سچائی میں ہے۔ آپ ﷺ کی شخصیت نہ صرف مسلمانوں بلکہ تمام انسانیت کے لیے ایک روشنی کا مینار ہے، جو ہمیشہ ہمیں درست راہ پر چلنے کی تلقین اور رہنمائی کرتا ہے۔
آللہ پاک ، ہم سب کو پیارے نبی کریم ﷺ کے نقش قدم پر چلنے کی رہنمائی عطا فرمائے۔
آمین




































