وہ (صلی اللہ علیہ وسلم) ہر زمانے کا رہبر ہے

نگہت سلطانہ

بِعثت سے قبل دنیا کے حالات کچھ یوں تھےکہ یونان کا فلسفہ، کنفیوشس اورمانی کی تعلیم، بدھ مت،منوشاستراورسولن کےافکار عملی زندگی سےکٹ

چکےتھے۔ ایران وروم کی دو بڑی  طاقتوں نےایک شدید قسم کا تمدنی بحران پیدا کردیا تھا۔

خطہءعرب میں سبا،عدن اوریمن کی تہذیبیں قصہء پارینہ بن  چکی تھیں ۔ اس وقت شراب،زنا،جوا عام تھے،ِ ثقافت، نظام تمدن میں عورت اس قدر غیر اہم تھی کہ پیداہوتے ہی زندہ گاڑدی جاتی۔ قریش نے مشرکانہ مذہبیت کے ساتھ کعبہ کی مجاوری کا کاروبار چلا رکھا تھا۔

کلامی اورفقہی موشگافیوں کے بازار کے حصص یہود نےآپس میں بانٹ رکھے تھے۔ الغرض انسان خواہش پرستی کی ادنٰی سطح پر گر چکا تھا۔ان حالات میں کیا انسانیت کسی صوفی  یاکسی راہب کی منتظر تھی؟دنیا کوضرورت کسی گوشہ نشیں فقیر کی تھی؟ انسانی آبادیاں  تقاضا کررہی تھیں خانقاہ و درگاہ کا؟؟؟ 

نہیں۔۔۔۔۔۔

 انسانیت منتظر تھی محسن انسانیت کی۔ دنیاراہ دیکھ رہی تھی ایک ہمہ پہلو کردار کی۔ بستیوں کو ضرورت تھی ایک مربوط وہمہ جہت نظام حیات کی ۔

اور پھر ۔۔۔۔۔

~حضور (ص) آئے تو کیا کیا ساتھ نعمت لے کے آئے ہیں۔اخوت، علم وحکمت،آدمیت لے کر آئے ہیں۔پیغمبرِ انقلاب

محمد (ص) ایک پیغام لےکراٹھتے ہیں۔ انسانیت کی ڈوبتی نیّا کا پتوار سنبھالتے ہیں۔ روم و ایران کے پیدا کردہ تمدنی بحران کو توڑنے کے لیےآپ (ص) تیسری طاقت بن کرابھرتے ہیں حتی کہ دونوں کی کھوکھلی عظمتیں  زمیں بوس ہوگئیں۔

 

آپ (ص) کا شباب

آپ (ص) نےانتہائی فاسد ماحول کےاندررہ کراپنی جوانی کو بےداغ رکھا۔ بدکاری،نظربازی جہاں عام نوجوانوں کےلیے سرمایہء افتخارتھےوہاں  آپ(ص)  نے اپنے دامن نظرکو اک آن میلا نہیں ہونےدیا۔ پاکبازمحمد (ص) نے تو شراب کا ایک قطرہ کبھی زبان پرنہ رکھا تھا۔ روحانی و جسمانی پاکیزگی کا ایسا کامل نمونہ کب دیکھا تھا مکہ کے معاشرے نے۔ اِس عفیف نوجوان کی دلچسپیوں پرنگاہ دوڑائیےکہ عنفوان شباب  میں وہ اپنی خدمات  ایک اصلاحی انجمن(حلف الفضول) کے حوالے کردیتا ہے۔

تعمیرِ کعبہ کےموقع پر حجرِاسود نصب کرنےکےمعاملے میں قریش میں کشمکش پیداہوتی ہے، قبل اس سے کہ توتکار کسی خونریز لڑائی میں بدل جاتی۔امن و محبت کا یہ پیکر وہ فیصلہ کرتا ہے کہ سارے قبائل کےچہرے کھل اٹھتےہیں۔

 میدانِ معاش میں قدم رکھا تو بڑے بڑے سرمایہ داروں کو یہ نکتہ سمجھا دیا کہ دیانت ، صداقت اور مخنت سے کاروبار روز افزوں ترقی کرتاہے۔

 

بعثت نبوی

 لَقَد مَنَّ اللہَ عَلَی المُؤمنینَ اِذ بَعَثَ فِیھِم رَسُولاً مِّن اَنفُسِھِم ۔۔۔۔الخ (آل عمران۔۔۔۔164)۔۔

 دنیا بھرسےسلیم الفطرت افراد کا شمعِ حق کےگرد پروانوں کی طرح اکٹھےہوناظاہرکرتا ہے کہ آپ (ص) کی سیرت ایک شخصی سیرت نہیں بلکہ ایک عالمگیر اور بین الاقوامی سیرت تھی۔گویا آپ (ص) کی سیرت رہتی دنیاتک خالق کائنات کا ایک احسانِ عظیم ہےساری دنیاکےلیے ہرملک ہر آبادی کے لیے۔۔۔اب قیامت تک جوشخص  بھی انسان دوست ہوگا اور اس زمین کو بدی اور ظلم کے زہریلے کانٹوں سےپاک کرنا چاہے گا، سیرتِ مطہرہ کی خوشبو جب تک اپنے اندر جذب نہیں کرے گا مقصد حاصل نہیں کر پائے گا۔مگر  آہ۔۔آج امتی  معتوب ومغلوب ہیں تو آپ (ص) کی سیرت  توتاقیامت مشعلِ راہ ہے۔

 

موجودہ حالات

تاریخ نے ثابت کیا ہےکہ میگنا کارٹا اورانقلابِ فرانس کے انسانی حقوق کامنشوراوراقوامِ متحدہ میں انسانی حقوق کے مسودات اور"انسانی حقوق" کی تنظیموں نےانسان کو کچھ نہیں دیا، سوائے چند کھوکھلے سلوگنزکے اورمخصوص  معیارپہ پورااترنے والوں کےلئے نوبل پرائز۔ آج ایسا لگتا ہےکہ جنگلی درندوں کےمعمولات سے متاثر ایک چھوٹا سا گروہ ہےجو "انسانی حقوق"متعین کرتا ہے،دورجایلیت میں عورت زندہ گاڑی جاتی تھی۔  ،،تہذیب وترقی،،  کے اس دورمیں  صنف نازک سے زندگی کی بھاری قیمت وصول کی  جاتی ہے۔اس کی حیثیت کو تب تک تسلیم ہی نہیں کیاجاتا جب تک وہ مکمل طور خود کو مرد کےقالب  میں  نہ  ڈھال  لے۔ تحریک آزادئ نسواں کے بعد اب آسمانِ دنیا پر ایل جی بی ٹی کے خوفناک بادلوں کا ظہور پیغام دیتا ہےکہ نسلِ انسانی کی بقا کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔ دوسری طرف سود خوری پوری دنیا میں کینسر کی طرح انسان کےبدن سے انسانیت ختم کررہی ہے۔

پس چہ باید کرد؟

اے امتِ مسلم!! دنیامیں آج اگرہم مسلمانوں کا وجود ہےتو محسنِ انسانیت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جانفشانیوں کے طفیل ہے۔ اصلاح و فلاح کے لیے ایک مکمل ضابطہ (آپ ص کی جدوجہدکی صورت میں) موجود ہے، کچھ تو بارِ احسان محسوس کرو، کچھ تو نبی (ص)  سے وفا  نبھاؤ۔ تم  مغرب  کے سائنسی اکتشافات و ڈیجیٹل ترقی سے مرعوب ہو ناں؟...ارے میدان تو خود تمہی نےانہیں دیا۔

ایک انگریز مصنف رابرٹ بریفال  اپنی کتاب دی میکنگ آف ہیومنٹی  میں لکھتا ہے "مسلمانوں نے سائنس کے شعبے میں جو کردار ادا کیا،وہ حیرت انگیز دریافتوں یا انقلابی نظریات تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ آج کی ترقی یافتہ سائنس ان کی مرہونِ منت ہے۔"سواحساسِ کمتری سے نکل آؤ۔ نبی( ص) سے سچی محبت کا ثبوت دو۔۔

آج کوئی تو ہو جو امت کی ڈوبتی نیّا کو سہارا دے،۔۔۔پھر وہ مردِ کوہستانی ہو یا مردِ صحرائی اسے کرنا یہ ہےکہ

خود محبت و دعوت کا عملی نمونہ بنے۔ قوتِ قاہرہ کی ضرورت مسلّم  مگر محبت کی طاقت لاجواب ہے۔

بقولِ اقبال

مثل بوقید ہے غنچے میں پریشاں ہوجا

رخت بردوش ہوائے چمنستان ہوجا

ہے تنک مایہ ، توذرے سےبیاباں ہوجا

نغمہء موج سے ہنگامہء طوفاں ہوجا

قوت عشق سے ہرپست کوبالاکردے

دہر میں اسم محمدسے اجالاکردے

۔۔۔

ارباب حل وعقدسے  گزارش

-"رحمۃ اللعالمین اتھارٹی" بنا دینےسے کوئی مقصد حاصل نہیں ہوگا۔ضرورت رحمۃ اللعالمین کو"اتھارٹی" ماننے کی ہے۔

نظامِ تعلیم کی مخلصانہ جانچ کیجئے اور محسنِ انسانیت( ص)نے جس نظامِ تعلیم کی بنیاد رکھی تھی،اسے عصری تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرکے پورا خاکہ ترتیب دیجئے۔

پارلیمنٹ کے فلور پر کوئی بھی فیصلہ و قانون سازی کرتے ہوئے یہ ضرور سوچئے کہ اس وقت ہمارے سامنے نبئ رحمت (ص)خود موجود ہوتے تو ہم کس نہج پر قانون سازی کرتےاورپھرانسانی حقوق کا پہلا چارٹر(خطبہء حجۃ الوداع) نہ صرف اپنی پارلیمنٹ میں نافذ کیجئے بلکہ اس کی گونج سارے عالم میں پھیلا دیجئے۔

 

امت مسلمہ کی قیادت سے

کہنایہ ہےکہ غزہ میں ایک برس سےجاری  آگ اورخون کاکھیل ،معصوم بچوں کی چیخیں، نہتے شہریوں کی آہ وبکا یہ سب اس پیاری مسجد اقصی کے سائے تلے ہورہاہےجہاں اس نبی نے تمام انبیائے کرام کی امامت فرمائی ،جہاں سے سفرمعراج کے لیے اڑان بھری جس کے نام کی آپ لوگ اتھارٹیز بناتے ہیں، کمیٹیاں تشکیل دیتے ہیں،کانفرنسز منعقد کرتے ہیں ، واللہ یہ نمائشی اقدامات تمہیں پکڑسےبچا نہیں پائیں گے۔ تمہارے خلاف غزہ والےچارج شیٹ تیارکرچکے وقت ہےاب بھی اپنافرض یادکرلو۔۔۔کاش تمہیں اپنا فرض منصبی یادآجائے،تب تمہیں یہ فانی جاہ ومنصب ہیچ نظر آئیں گے۔ امت کی بقا کی خاطر جان دینے سے بڑھ کے کوئی لذت کا کام تمہیں دکھائی نہیں دے گا۔ جھوم کے گاؤ گے اور زمانہ سنے گا۔۔

میرا پیمبر عظیم تر ہے

شعور لایا،کتاب لایا

وہ حشر تک کا نصاب لایا

دیا بھی کامل نظام اس نے

اور آپ ہی انقلاب لایا

وہ ہر زمانے کا راہبر ہے

میرا پیمبر عظیم تر ہے

 

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے