
بنت خلیل
ایک بات یاد رکھیں اس دنیاوی زندگی میں ایسا نہیں ہو سکتا کہ سب آپ سے خوش ہوں بلکہ سب تو دور کوئی ایک انسان بھی ہمیشہ ہروقت آپ
سےخوش نہیں رہ سکتا ، کسی لمحے خوش ہوگا تو کسی لمحے آپ کی تمام محنتوں ، محبتوں پر پانی پھیر کرناپسندیدگی کا اظہار کرہی دے گا۔ بات یہ نہیں کہ وہ انسان ناقدرہ ہے بلکہ بات یہ ہےکہ وہ انسان ہے اور ایک انسان ہمیشہ یہ بھول جاتا ہےکہ کوئی انسان پرفیکٹ نہیں ہوتا۔۔ اورپرفیکٹ نہ تو ہم ہیں اور نہ ہی وہ انسان ۔۔۔ اس لیے برائے مہربانی اپنے آپ کو اور دوسروں کو پرفیکٹ سمجھنا بند کر دیں۔
پرفیکٹ صرف اورصرف اللہ کی ذات ہے وہ دیکھ رہا ہے ۔ آپ کی محنتوں کو۔۔۔ وہ جانتا ہے آپ کا خلوص۔۔۔ وہ دے گا آپ کو اجر۔۔۔۔ ان شاءاللہ
میں یہ نہیں کہہ رہی لوگوں کو خوش رکھنے کی کوشش ہی چھوڑ دیں بلکہ صلہ کی امید کیےبنا کوشش جاری رکھیں۔ کم از کم آپ کا اپنا دل مطمئن ہوگا کہ آپ نے کوشش کی۔۔




































