
عیشة را ضیہ
وہ لوگ جودنیا میں جانوروں کی طرح رہتےہیں جنہیں کبھی یہ فکر لاحق نہیں ہوتی کہ جو کچھ وہ کر رہےہیں وہ صحیح بھی ہے یا نہیں؟ بس جدھردنیا چل
رہی ہے وہ وہیں چل پڑ تےہیں یا جدھر خواہشات نفس دھکیل دے۔توایسے لوگوں کے لیے قرآن میں کوئی رہنمائی نہیں۔
ہم م م م م م !
موبائل بند کرکے میں نےمیز پررکھ دیا۔ کرسی سےٹیک لگا کربیٹھی تومجھے بےتحاشا تھکن کا احساس ہوا۔ میں نےچند منٹ کےلیے خود کو ایسا محسوس کیا جیسے مجھ میں روح ہی نہ ہو۔
"اخر کیا کہا جائے؟ افسوس ہماری نوجوان نسل۔۔۔۔
ہماری انیس اور بیس سال کی نسل دوحصوں میں بٹ گئی ہے۔ ایک وہ ہےجوشرم و حیا کا جزرکھتی ہے اور دوسری وہ نسل ہےجو اپنا ایمان ہی بھول گئی ہے ۔۔۔ یاد رہے ایمان اور حیا ساتھ ساتھ ہیں ، ایک اٹھتا ہےتو دوسرے بھی اٹھا لیا جاتا ہے۔عورت کو مشرق میں مرد کےدامن کا داغ سمجھا جاتا تھا،بھائیوں کا سرنیچا کرنے والی اور باپ کی ناک کٹوانے والی سمجھا جاتا تھا لیکن اگرعورت کا کرداراسلام کی نظرسے دیکھیں تو عورت گھر کی ملکہ نظر آتی ہے ۔ عورت کے معنی چھپی ہوئی چیزکے ہیں حیا اورشرم یہ ایک سادہ سالفظ ہے،جس کے معنی ہیں انسان دل میں کسی برے اورخلاف فطرت کام کے لیے جھجک کامادہ رکھتا ہو۔
یادرہے کہ حیا مرد کی زینت اور عورت کا زیورہےمگرکیاہماری پاکستانی ایکٹرزایمان کےجذبے سےخالی ہوگئی ہیں یاوہ دین اسلام سےخارج ہوگئی ہیں۔ ہم ایوارڈ جیسے ایونٹ پرپاکستانی ایکٹرز پاکستانی معاشرے کی نمائندگی کرتی ہوئی نظرآتی ہیں مگرکیا پاکستان میں ایسے لباس پہنے جاتے ہیں جس میں سےعورت کا جسم واضح ہو؟
ہمارے زمانے میں جب عورت بچہ پیدا کرنےوالی ہوتی تھی تواپنےلباس کاخصوصی خیال رکھتی تھی مگرآج ایک بےہودہ ٹرینڈ نکل گیا ہےکہ دنیا والوں کو دکھا دکھا کے بتایا جاتا ہےکہ میں ایک انوکھا کام کرنےجا رہی ہوں ۔
ہائے افسوس! اس عورت کا مرد پرجو ایمان اورحیا کے جذبے سے خالی ہوگیا ہے۔۔




































