
دعا
یہ ایک سردی کی رات ہے۔ دھندلا آسمان ہے تو کبھی صاف، ظاہر ہوتا ہےکہ یہ ایک ایسی ویڈیو ہےجو میں دیکھ رہی ہوں،اس میں میرا کرداراللّٰہ کی رحمت
کا ہےیعنی کے ایک بیٹی اور میری دو بہنیں ہیں اورچار بھائی۔
میری بہنیں اورمیں رضائی میں بیٹھےہوئےہیں ۔ باہر سے ابوآ تےہیں ان کےہاتھ میں مونگ پھلی کا شاپرہے، ہم سب بیٹھ کر مونگ پھلی کھانا شروع کرتےہیں۔ ساتھ ہی میں اور میری بہنیں ویڈیو میں پیاری سی آواز میں قرات سنتےہیں ۔ اتنے میں گرم انڈے والے کی آوازآتی ہے اور میرا چھوٹا بھائی انڈے لینےکےلیےدوڑ پڑتا ہے۔
وہ ہم سب کے لیے انڈے لاتا ہےلیکن میں بوائل انڈےنہیں کھاتی۔میں باہرجاتی ہوں اور آسمان پردیکھتی ہوں کہ ایک بہت پیاراسا چاند ہے اور اس کے ساتھ کئی جگمگاتے ستارے جن کو میں مسلسل دیکھ رہی ہوں مجھےایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ چاند اورستارے میرے بالکل قریب آگئے ہیں، میں انہیں چھوسکتی ہوں پھرمجھےایک ایسی آوازآتی ہےجو کہ آج سےپہلےمیں نے کبھی نہیں سنی ۔
میں جب اپنی دائیں طرف متوجہ ہوئی تومیں نے دیکھا کہ وہ چاند جسے میں دیکھ کر یہ سوچ رہی تھی کہ یہ بہت دور ہے ، مڑی تو میں یہ دیکھ کرحیران رہ گئی کہ وہ چاند میرے قریب ہےاوروہ آوازاسی چاند نےمجھےدی وہ آواز یہ ہے:
سنو اے چاند سی لڑکی
ابھی تم تتلیاں پکڑو
میری یہ حالت نہیں تھی کہ میں کچھ بولو کیونکہ میں نے اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ چاند کو اتنےقریب سےدیکھا تھامگرمیں اپنی ہمت کوبڑھاتے ہوئے بولی کہ اےچاند، تم نے مجھ سے جو کچھ کہامیں اسےسمجھ نہیں سکی۔
کیاآپ مجھے سمجھا دے گے؟
چاند ہنسنے لگا
اورکہا کہ کیوں نہیں پیاری بچی میں بہت زیادہ خوش تھی کی آج میں چاند سےبات کر رہی ہوں اورچاند مجھ سے بات کررہاہے۔
اتنے میں اندر سے آواز آتی ہے۔دعا۔۔۔۔۔۔۔ دعا ۔۔
میں وہاں چاند کاجواب سننے کےلئے بے قرار کھڑی تھی کہ میری بہن آئی اور کہنے لگی کہاں گم ہو؟ کس سے باتیں کر رہی ہو؟ میں نے ایک دم گھبرا کراپنی بہن کو دیکھا اور پھر چاند کو دیکھا، وہ وہیں پرہی تھا جہاں جب میں کمرے سے باہر نکل کرآئی تھی مگر لگتا ہےکہ میں وہاں نہیں تھی، پھر میں اپنی بہن کےساتھ اندرآگئی اورسوچتی رہی کہ کیا شاید کبھی سچ مچ میں چاند کواتنے قریب سے دیکھو گی؟ یہ سوال ذہن میں لیے میں اندر گئی اوردیکھا کہ ساری کی ساری مونگ پھلیاں ختم ہو گئی ہیں ، مجھے یہ دیکھ کر منہ بناتے ہوئےابو نے دیکھ لیا اورپھر انہوں نے مجھےاپنے پاس بلایا اور میرے سر پر ہاتھ پھیرتےہوئے کہا کی میں اپنی پیاری سی بیٹی کو کل ڈھیر ساری مونگ پھلیاں لا کر دوں گا، پھرمیں سوچ رہی تھی کہ یہ کیا ہورہا ہے؟
اتنے میں مجھے آواز آئی۔
سنو!اے چاند سی لڑکی
ابھی تم تتلیاں پکڑو
میں نے یہ آواز سنی اور آرام سے بیٹھ گئی..
چاند کے انتظار میں




































