قصور میرا بتاؤ تم

 لبنیٰ مزمل

زینب پورے دنوں سے ہے کسی وقت بھی ننھےمہمان کی آمد ہو سکتی ہے ۔ جنگ کی وجہ سےسہولیات ناپید ہیں۔ صالح بس زینب کی طرف سے

خبرکا منتظر ہےپھر یہ قافلہ کیمپ کی جانب چل پڑے گا۔۔ نہ جانے رب کی کیا مصلحت ہے کہ ٹائم اوپرہوتا جا رہا ہےاور جنگ میں بھی تیزی آ تی جا رہی ہے۔

ارد گرد کےعلاقے کافی حد تک تباہ ہو چکے ہیں۔زینب ایسے میں یہاں مزید رکنا خطرےسے خالی نہیں۔ صالح نے زینب سےمخاطب ہو کر کہا۔ میں اسی لیے تو کہ رہی ہوں ۔صالح تم میری فکر نہ کرو تمام  لوگوں کو کیمپ تک پہنچا کرآجاؤ ۔اگر میری اورمیرے بچے  کی زندگی ہےتو کوئی میرا بال بھی بیکا نہیں کر سکتا۔ نہیں زینب ۔  نہیں میں تمہیں تنہا چھوڑ کر نہیں جا سکتا ۔اسی لمحے بہت تیز دھماکوں کی آوازآئی زینب نے اپنے ہاتھ کانوں پررکھ لیے ۔

چلو پھرٹھیک ہےصالح پھر مزید انتظار نہ کرومیں ایسے ہی چلتی ہوں زینب نےصالح سے کہا۔ زینب اپنےقریب رکھے بیگ کواٹھاکرکھڑی ہوگئی ،سوچ لوزینب راستہ کٹھن  ہے اورمنزل کا کچھ پتہ نہیں ۔ صالح میں بم سے مروں یا اس تکلیف سے شہادت میرا مقدر ہے۔میں نے ہر تکلیف کو برداشت کرنے کی ہمت پیدا کر لی ہے۔ چند نفوس پرمشتمل یہ قافلہ چل پڑتا ہے۔ارد گرد پھیلےملبے۔ بموں کی خوفناک  آوازیں اور اندھیری رات۔چلنا بہت دشوارہو رہا ہےمگر یہ قافلہ سخت جان دھیرے دھیرے آ گے بڑھتا جا رہا ہے۔

زینب صالح کا بازوتھامے آ ہستہ آ ہستہ محو سفر ہے ۔اپنے بیٹے کو ڈاکٹربنانے کی خواہشمند زینب اب اپنے بیٹے کو مجاہد بنانا چاہتی ہے۔ بیت المقدس کی آ زادی اس کی دیرینہ آرزو ہے۔ وہ اپنے بیٹے کو بھی یحییٰ السنوار کی طرح بہادر دیکھنے کی خواہش مند ہےجس کے نام سے یہود کانپ اٹھیں۔ صالح ، زینب صالح کو پکارتی ہے۔ فاطمہ کو آ واز دوشاید وقت آپہنچا ہے۔ صالح زینب کو وہیں ملبے پر بیٹھا کر  فاطمہ کی جانب لپکتا ہے۔ قافلہ رک جاتا ہے۔ قریب ہی ایک ٹوٹے پھوٹے گھر میں صالح فاطمہ اور زینب کو لے جاتا ہے ۔

کچھ ہی دیر میں نومولود کےرو نے کی آ وازآتی ہے۔ قافلے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ آ جاتی ہے۔ فاطمہ بچے کو تیار کر کے صالح کی گود میں دے دیتی ہے۔ صالح نومولود کے کان میں رب کی بڑائی بیان کرتا ہے۔ چند گھنٹے زینب کےآرام کر لینے کے بعد قافلہ پھر چل پڑتا ہے ۔

اشیاء خوردونوش کی بےحد کمی ہے چند گھونٹ پانی اورچند لقموں پر گزارہ ہے۔دھول مٹی میں آٹا یہ قافلہ اپنی منزل سے بہت دور ہے ۔زینب کو چلنے میں کافی دشواری ہو رہی ہے ۔صالح زینب کو کچھ دیر آ رام کرنے کا مشورہ دیتا ہے۔نومولود فاطمہ کی گود میں چند میٹر کے فاصلے پر ہے۔ زینب اور صالح ایک پتھر پر بیٹھ جاتے ہیں۔ صالح فاطمہ سے اپنے بچے کو لے لیتے ہم کافی پیچھے رہ گۓ ہیں ۔زینب صالح سے کہتی ہے ۔اسی لمحے کان کے پردے پھاڑ دینے والی آ واز  سنائی دیتی ہے۔ کچھ دور دھول اور مٹی اڑتی دکھائی دیتی ہے۔ زینب اور صالح قافلہ دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں مگر کچھ دکھائی نہیں دیتا ۔ دونوں تیزی سےاٹھتے ہیں،صالح دوڑتا ہوا قافلے تک پہنچتا ہے۔تڑپ کر رہ جاتا ہے۔ہر طرف خون ہی خون لاشے زخمیوں کی چیخ و پکار۔زینب تڑپ کر اپنے پھول کو ڈھونڈنے  کی کوشش کرتی ہے

چند قدم کے فاصلے پر اسےاپنا ننھا شہید نظر آجاتا ہے۔زینب اسے اپنی بانہوں میں لے لیتی ہے۔سر تا پا خون میں نہایا ہوا ننھا شہید

زینب کو محسوس ہوتا ہےکہ جیسے نومولود چیخ چیخ کر کہ رہا ہو

قصور میرا بتاؤ تم

ابھی تو نا آ شنا تھا میں

ٹھنڈی ہواؤں سے

کالی گھٹاؤں سے

کڑکتی بجلیوں سے

برستی بارشوں سے

گھٹاٹوپ اندھیروں سے

تپتی گرمیوں سے

ابھی تو نا آ شنا تھا میں

صبح کی نرم روشنی سے

چاند کی ٹھنڈک چاندنی سے

پرندوں کی چہکار سے

پھولوں کی مہکار سے

اپنوں سے اغیار سے

ابھی تو نا میں نے جانا تھا

ماں کی آغوش کو

اور ان لفظوں کو

جو میرے کانوں میں اترے

لبوں سے میرے بابا کے نکلے

رب کی وحدانیت میں

میں ایسا پھول ہوں

جسے تم نے

کھلنے سے پہلے ہی مسل ڈالا

میری ماں کو زخموں سے چور کر ڈالا

قصور میرا بتاؤ تم

قصور میرا بتاؤ تم

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے