روداد   زونل تربیت گاہ

رملہ کامران / کراچی

بالآخر تربیت گاہ کا وہ دن آہی گیا جس کی میں شدت سے منتظر تھی۔ ہم سب نے خوب تیاریاں کر رکھیں تھیں، سب سامان رات کو ہی تیار کر رکھا تھا۔ آج

موسم بھی خوش گوار معلوم ہے، رات میں بمشکل ہی نیند آئی تھی اور صبح سویرے ہی آنکھ کھل گئی۔ جلدی جلدی سارے کاموں کو ختم کیا۔  بیک کا ایک اور بار اچھی طرح جائزہ لیا، جلد از جلد ناشتہ ختم کیا اور تیار ہوکہ انتظار میں بیٹھ گئی۔ پتا چلا ابھی گاڑی کو آنے میں پندرہ منٹ ہیں۔ بس پھر کیا تھا سوچا مزید اشیاء رکھ لی جائیں ، ابھی اسی کام میں مصروف تھی کہ ہارن کی آواز سنائی دی۔ جتنی چیزیں رکھی تھیں انہیں  وہیں چھوڑ کے تیزی سے زپ بند کی، بھاگی بھاگی گاڑی میں بیٹھی گئی۔

تقریباً آدھے گھنٹے میں ہی ہم وہاں پہنچ گئے تھے، دیکھا تو سب پورے زور و شور کے ساتھ تیاریوں میں مصروف ہیں، کوئی کرسی پہ چڑھا چارٹ پیپر کو ٹیپ سے لگانے کی کوششوں میں لگا ہے تو کوئی اسٹالز کو سیٹ کررہا ہے غرض ہر کوئی کاموں میں مشغول تھا۔ ہم سب بھی کچھ دیر بعد ان ہی میں نظر آنے لگے۔اللہ اللہ کرکے ہم سب کو گروپس میں بٹھایا گیا اور ہدایات دی گئیں جو کہ ہم سب نے پوری توجہ سے سنیں تھیں البتہ تربیت گاہ کے آخر تک سوائے ایک دو کے باقی ساری ہمارے ذہن سے محو ہوچکیں تھیں۔ اس کے فوراََ بعد ہی سب نے مل کر پریزنٹیشن کی ڈسکشن کی۔ بہت اچھا لگا جب میں نئے افراد سے متعارف ہوئی اور تھوڑے بہت اپنے آئیڈیاز بھی شئیر کیے جس سے سب نے مل کے کچھ پریزنٹیشن کی تیاری کرلی تاہم  فوراََ ہی اعلان ہوگیا کہ پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہورہا ہے ۔

ورنہ ہم اتنے پرجوش تھے کہ پوری تیاری کر کے ہی اٹھیں لیکن خیر ہم بھی اٹھ گئے۔ تلاوت ہوئی اور پھر زون جنوبی کی ناظمہ کا خطاب ہوا جو ہم نے بہت پرجوش انداز میں سنا۔  انہوں نے واقعی بہت اچھا خطاب  کیا ۔ کھانے و نماز کے وقفے کے بعد اگلا سیشن تو بہت ہی زیادہ غور سے سننے والا تھا اور جب میں اپنی دوستوں کے ہمراہ بیٹھی تو ارادے تو نہ تھے اتنا غور سے سننے کے لیکن جب وہ بولنا شروع ہوئیں تو خود بخود دلچسپی بڑھ گئی اور پوری طرح ان کی باتوں میں ڈوب ہوگئی ۔ارے ارے آپ کو عنوان تو بتایا ہی نہیں، یہ ورک شاپ فکر آخرت پر تھی اور اس کی ہر ہر بات سن کے رونگٹے کھڑے ہو رہے تھے، دل میں خوف بڑھ رہا تھا کہ وہ دن جب مواقع ختم ہو جائیں گے اور صرف حساب لیا جائے گا۔  ہر ہر عمل کی جواب دہی ہوگی۔ اس میں تو اگر وہ جزاک اللہ کہہ کہ نہ اٹھتیں تو میں تو اتنی محو ہوچکی تھی کہ اردگرد کا ہوش ہی نہیں تھا۔  اس کے بعد حیا پر سیشن ہوا جس میں بہت سی نئی معلومات کے ساتھ ساتھ یہ بھی معلوم ہوا کہ مسلمانوں کے خلاف بہت بڑی سازش کی جارہی ہے اور جس میں ہم باآسانی گرتے چلے جارہے ہیں۔ یہ بھی ختم ہوا، نماز و اذکار کا وقفہ ہوا۔ اپنی بیٹھک میں تو مزہ ہی آگیا، جب اپنی ناظمہ کے ساتھ بیٹھ کے  تعارف کے ساتھ ساتھ چائے کا بھی خوب لطف اٹھایا۔ اس کے بعد مغرب کی نماز پڑھی پھر ایک اور سیشن ہوا آرگنائزیشن مینجمنٹ پر جس میں جمیعت کے نظام کے بارے کچھ ایسی باتیں سمجھ میں آگئیں جو شاید اگر یہ ورک شاپ نہ ہوتی تو مجھے کبھی سمجھ ہی نہ آتیں۔

محاسبہ کیسے کرنا ہے؟؟ جمیعت کیسے کام کرتی ہے؟؟ اور اسی طرح کی بہت ساری باتیں۔ اس کےبعد بہت دھواں دار سکیٹ پیش کی گئی۔ وہی جس کا پورے دن سے شدت سے انتظار تھا اور جو آنے کا نام ہی نہ لے رہی تھی، بالآخر آہی گئی۔۔۔۔

 پورے جوش و خروش کے ساتھ وہ دیکھنے بیٹھے، ہر جگہ روشنیاں مدھم کردی گئیں،بس دل چاہا کہ یہ دیکھتے ہی رہیں،ختم نہ ہو جس طرح انہوں نے کامیاب ایکٹنگ کی تھی البتہ افسوس کہ زیادہ دیر کی نہ تھی اور فوراً ہی ختم ہوگئی۔ پھرنماز و کھانے کا وقفہ ہوا اور چھت پر بیعت بازی کا تو اپنا ہی مزا تھا۔ ایسے ایسے مزاحیہ شعر سننے کو ملے کہ ہنس ہنس کہ برا حال ہوگیا۔ بالآخر دن کا اختتام ہوا۔بہت جلد ہی دن ختم ہوگیا جس کے بعد اگلا دن بھی کچھ زیادہ دیر کا نہ تھا۔ تلاوت کے بعد ورزش کروائی گئی جو صبح کے وقت کی وجہ سےکسی کو بھی اچھی نہیں لگ رہی تھی لیکن اس کے علاؤہ کوئی چارہ بھی نہ تھا۔

 ناشتے کے بجائے ورک شاپ رکھ دی گئی جس میں لگ تو رہا تھا کہ سبھی سورہےہوں گےکیونکہ رات دیر تک کھیلنےاورخوب محفلیں جمانے کے بعد اب سب کو نیند ہی آرہی ہوگی لیکن ہوا کچھ یوں کہ انہوں نے اتنی مختصر اور اچھے انداز میں بات کی اور اس طرح بولیں کہ پھر تو نیند کا دور دور تک اتا پتا نہ تھا بلکہ مجھے تو اس سیشن سے بہت سی اہم باتیں بھی معلوم ہوئیں۔

  ناشتے کے وقفے کے بعد دو تین اور سیشن بھی ہوئے جن میں کچھ اور الجھنیں ختم ہوئیں۔ فلیگ ایکٹویٹی میں تو جس طرح سے ہم نے جھنڈا بنا کر دیا اس کا تو جواب ہی نہ تھا لیکن نہ جانے کیوں جج کو وہ پسند نہ آیا خیر پھر پریزنٹیشن  کے بعد تربیت گاہ کا اختتام ہوا۔معلوم نہ تھا یہ قیمتی اور خوبصورت لمحات پلک جھپکتے ہی گزر جائیں گے اور پھر صرف یادیں ہی یادیں رہ جائیں گی۔۔۔۔البتہ یہ ضرور معلوم تھا کہ یہ خوبصورت  لمحات پھر کبھی ہماری زندگی میں نہ آئیں گے۔

 

کچھ یادیں ہیں ان لمحوں کی

جن لمحوں میں ہم ساتھ رہے

خوشیوں سے بھرے جذبات رہے

اک عمر گزاری ہے ہم نے

 

جہاں روتے ہوئے بھی ہنستے تھے

کچھ کہتے تھے کچھ سنتے تھے

ہم روز صبح جب ملتے تھے

تو سب کے چہرے کھلتے تھے

 

پرلطف وہ منظر ہوتا تھا

سب مل کر باتیں کرتے تھے

ہم سوچ کر کتنا ہنستے تھے

وہ گونج ہمارے ہنسنے کی

 

اب اک پرانی یاد بنی

یہ باتیں ہیں ان لمحوں کی

جن لمحوں میں ہم ساتھ رہے

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے