خواتین کا عالمی دن

سنعیہ یعقوب / بہاولپور

آٹھ مارچ کادن دنیا بھر میں بنیادی طور پرخواتین کی مہارتوں کوعالمی سطح پر تسلیم کرنے کا دن قراردیا گیا ۔آجکل خواتین کا عالمی دن

معاشرے، سیاست، تعلیمی اور معاشی میدان میں خواتین کی ترقی کو منانے کا دن بن گیا ہے جبکہ اس کا مقصد عورتوں اور مردوں کے درمیان عدم مساوات کے بارے میں بیداری پھیلانا ہے۔عورتوں کے حقوق کے لیے بنی تنظیمیں آج کل احتجاجی مظاہروں اور حقوق نسواں کے نعروں کو بنیاد بنا کر انہیں سڑکوں پہ لے آئی ہیں ۔

 اگر ان تنظیموں کی کارکردگی کو دیکھا جائے تو ان کےمثبت کےساتھ منفی پہلو بھی نظرمیں آتےہیں۔جہاں عورتوں کو تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے کا موقع ملا ۔ ان کے لیے گھریلو تشدد سے بچاؤ کے قوانین موجود ہیں ۔ معیشت میں خواتین کی کارکردگی کو ابھارا اور سراہا گیا ۔ طبی سہولیات کو لے کر خواتین کو سہولیات مہیا کی گئیں  ،عورتوں کو پارلیمنٹ میں بھی نمائندگی دی گئی ۔ وہیں عورتوں کی صلاحیتوں کی ،عورتوں کے وقار وجود اور کردار کی حق تلفی کی گئی۔ انہیں دی گئی آزادی کا غلط استعمال کیا گیا ۔

نسوانی حقوق دلوانے کے نام پر عورتوں کو بے حجاب اور مدر پدر آزاد ہونے کی  شہ دی گئی ،انہیں سڑکوں اور بازاروں میں بےپردہ کروایا  گیا ۔انہیں آزادی ، حقوق اور خودمختاریت کے نام پر خاندانی نظام سے علیحدہ کر دیا گیا اور والد ،بھائی، شوہر کے حفاظتی حصار سے نکال دیا گیا ۔ ان کے محرم کو ان کا ذہنی اور جذباتی استحصال کرنے والا بنا کے پیش کیا گیا ۔

عورتوں کو گھر کی محفوظ  پناہ گاہ سے نکال کے تعلیمی ، معاشی ، کاروباری، معاشرتی ترقی کےخواب دکھا کرجنسی ہراساں اور ریپ کیا گیا ۔ نہ مدرسوں کو چھوڑا گیا نہ ہی تعلیمی درسگاہوں کو ، بازاروں میں ، کام پر ،سیاست میں حتی کہ گھروں میں بھی اس معاشرے کے حیوانوں نےقانون کے رکھوالوں نے عورتوں کو صرف مال سمجھ کر نوچا بلکہ مال سمجھ کے لوٹا ۔ نہ تو چند ماہ اور کچھ سال کی بچی کو چھوڑا نا بالغ ، شادی شدہ اور بوڑھی کو۔  کل یونیورسٹی کا واقعہ جہاں تین نوجوانوں نے ستائیس سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیاتی کی لیکن ڈاکٹر نے میڈیکل رپورٹ دینے سے انکار کر دیا اور پولیس نے رپورٹ درج کرنے کے بدلے چند پیسے لیے، اثر ورسوخ والے اور درندہ صفت لوگ  معاشرے میں تباہی اور خوف وہراس پھیلا رہے ہیں ۔نہ یہ حجاب میں کسی کو چھوڑتے ہیں نہ دوپٹے میں ۔ گزشتہ سال میں نو  بڑے گھریلو تشدد کے کیس سامنے آئے جن کے ملزمان اور قاتل ضمانت  پر رہا کئے گئے ۔ طالبہ اور ملازمت پیشہ عورتوں کے قتل اور اغوا کے کتنے کیس بند کر دیئے گئے ۔ اس وقت کوئی تنظیم کسی سرگرمی میں مثبت کردار ادا کرتی کیوں نہیں دکھائی دیتی ۔ یہ صرف پنجاب میں ہونے والے واقعات ہیں ۔

آج مغربی اقوام بھی  عورت کی غلام بنام آزادی سے تنگ آچکی ہیں کیونکہ مغربی تمدن میں اس بےجاآزادی کے نتائج ،زنا کاری اور بے حیائی  کی شکل میں ظاہر ہورہے ہیں۔ افسو س  اس بات کا ہےکہ مسلمان عورت بھی آج اسی آزادی کے حصول کی کوشش میں سرگرداں نظر آتی ہےتو آج کی پڑھی لکھی باشعور عورتوں کو یہ سمجھ لینا چاہیے کےکیسے یہ تنظیمیں ،کیسے یہ عورتوں کے حقوق پربات کرنے والے مغربی ٹاؤٹ کے علاوہ کچھ نہیں ۔نہ تو ان کے بنیادی نظریات اور اصول کوئی بہتری کے لیے ہیں، نہ ہی معاشرے میں ان پر کوئی عمل ہے۔ نہ ہی ان سے عورتوں کو کوئی تحفظ ملا  بلکہ خاطر خواہ معاشرے میں عدم استحکام اور جرم کا ارتکاب ہوا ہے۔

اسلام ایک ایسا مذہب ہے جس نے راہِ اعتدال  کا درس دیا ہے۔ عورت کا نان نفقہ ہر حالت میں مرد کے ذمے ہے۔ اگر بیٹی ہے تو باپ کے ذمے۔ بہن ہے تو بھائی کے ذمے، بیوی ہے تو شوہر پر اس کا نان نفقہ واجب کردیا گیا اور اگر ماں ہے تو اس کے اخراجات اس کے بیٹے کے ذمے ہیں۔عورت کا حقِ مہر ادا کرنا مرد پر لازم قرار دیا گیا ہے۔ اسلام نے وراثت میں عورتوں کا باقاعدہ حصہ دلوایا۔ عورت کا حصہ مرد سے آدھا ہے، اسی طرح وہ باپ سے، شوہر سے، اولاد سے، اور دوسرے قریبی رشتے داروں سے باقاعدہ وراثت کی حق دار ہے۔

اسلام نے عورتوں کے لیے تحفظ،عزت، وقار، برتری اور محرم رشتوں میں سکون اور اخلاق و شریعت کا معاشی اور معاشرتی تعین کیا ۔ ہمیں چاہیے کےہ ہم حقوق نسواں کے لیے تعلیمی شعور کے حصول کے لیے قائم حدود میں رہ کر کوشش کریں ۔ خود کو اتنا مستحکم بنانا ہے کہ بوقت ضرورت اپنے اہلِ خانہ کو مظبوط سہارا دے سکیں ۔ ہمیں خود سے محبت کرنی چاہیے ویسے ہی جیسے ہم اپنے والدین ، بچوں اور بہن بھائیوں سے کرتے ہیں ۔ بے لوث ،خیال کرنے والی ،عزت دینے والے ، آرام دینے والی۔

  ہمیں خود کو سنوارنا آ نا چاہیے!  اچھا ،دکھنا، ہلکا محسوس کرنا ، پریشانی،دکھ ،دباؤ ،ذہنی تنگی،منفی خیالات سےآزاد ہوکر۔خود کو گروم کرنا ،سکن روٹین بنانا اور اس پہ باقاعدگی سے عمل پیرا ہونا چاہیے ۔سلیقہ سیکھنا ،گھر کو ترتیب دینا اور صاف رکھنا آنا چاہیے۔ کوئی دلچسپی والا مشغلہ ،جیسے تفسیر سمجھنا ، کتابیں پڑھنا ، نئے کھانے بنانے سیکھنا ،یا نئے طرز کے ڈیزائن والے کپڑے بنانے سیکھنا ،کڑھائی  سیکھنا ،باغبانی کرنا ،موسمی سبزی اگانا ، آ رٹیفیشل انٹیلیجنس کو سیکھنا اور اپنی زندگی میں لاگو کرنا،کہیں سیر کو جانا یا بزرگوں کی باتیں ،کہانیاں اور تجربے سننا اور ان سے سیکھنا۔کوئی ہنر سیکھنا جس سے بوقت ضرورت پیسے کمائے جاسکیں ۔

ہر فرد اپنے طور پر اپنی ذاتی زندگی میں بہتری لا کر معاشرے میں اجتماعی طور پر معاون ثابت ہو سکتا ہے،جب ہم اپنی ذات میں ،اپنے خاندان کی تعلیمات اور تربیت میں سنوار اور شخصت  میں نکھار پیدا کر یں گے تبھی مضبوط خاندان، محفوظ عورت ، مستحکم معاشرہ تکمیل پا سکے گا۔

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے