
محمد عامر صدیقی
جب کسی ماں کی گود میں تڑپتا بچہ بھوک سےبلک بلک کر ہمیشہ کے لیےخاموش ہوجائے،جب جوان ڈگریاں ہاتھ میں تھامے روزگار کی تلاش میں در در کی ٹھوکریں کھاتا پھرے۔جب آٹے
کی قطار میں لگے بزرگ کی آخری سانس بھی انصاف کے در پر قربان ہو جائے۔
تو سوال بنتا ہے؟
کیا ایسے وقت میں ایوانوں میں جشن اور رقص کا کوئی جواز ہے؟
شاید حکمران طبقے کے لیے یہ معمول کی زندگی ہو مگر عوام کے لیے یہ تماشا نہیں ،یہ تذلیل ہے ،ایسی تذلیل جو ہر دن کے ساتھ گہری ہوتی جا رہی ہے۔
رواں برس حکومت نے اربوں روپے وزیروں،مشیروں اور بیوروکریٹس کی آسائش پرنچھاور کردیے۔صرف پروٹوکول، نئی سرکاری گاڑیوںاورتزئین وآرائش کےلیےمختص کیےگئےفنڈز کی رقم اتنی ہے کہ دیہی علاقوں کے ہزاروں اسکولوں کی چھتیں بن سکتی تھیں۔
سرکاری اسپتالوں میں دوائیں آ سکتی تھیں؟
یا ہزاروں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار مل سکتا تھا؟
اسلام آباد کے فائیو اسٹار ہوٹلوں میں وزرائے اعلیٰ کانفرنس
لاہور میں میگا اسپورٹس کمپلیکس
کراچی میں انڈرپاسز اور رنگ روڈز
اور نئی وزارتی رہائش گاہوں کی تعمیر
یہ سب اسی ملک میں ہو رہا ہے جہاں رمضان میں آٹےکےتھیلےکےلیےلوگ ایک دوسرے کوروند ڈالتےہیں،جہاں ریٹائرڈ ملازمین پنشن کی خاطرعدالتوں کےچکرلگاتےہیں۔جہاں کروڑوں لوگ پینے کے صاف پانی کو ترس رہےہیں۔ریاست ماں ہوتی ہے؟یہ جملہ صرف تقریروں میں اچھا لگتا ہے،آج کی ریاست نہ صرف اپنے بچوں کو بھوکارکھتی ہےبلکہ ان کےزخموں پرجشن مناتی ہے اور شرماتی بھی نہیں۔۔۔
مگر.۔۔۔۔
یہ عوام آج بھی سر نہیں جھکاتی
مئی 2025 میں جب دشمن نے ہمارے نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کو للکاراتو یہی مجبور و مقہور عوام سینہ تان کر اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔
فاقوں کے سائے میں پلنے والے ان لوگوں نےحب الوطنی کی ایسی مثال قائم کی جو شاید دنیا کی کسی مہذب قوم کے پاس نہ ہو۔
یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں۔۔
"اں، ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے لیکن یہ ملک ہمارا ہےاور فوج بھی ہماری ہے!"حکمرانوں نے ان کے خواب لوٹے مگر ان کے دلوں سے محبتِ وطن نہ چھین سکے۔
اب سوال یہ نہیں کہ ظلم کب تک چلے گا بلکہ سوال یہ ہےکہ ہم کب جاگیں گے؟یہ جنگ صرف مزدور، کسان یا بیروزگار کی نہیں، یہ ہراُس شخص کی جنگ ہےجوانصاف، عزت اور روٹی کا حق رکھتا ہے۔
خاموشی اب جرم بن چکی ہے
آئیے!۔
ہم صرف تماشائی نہ بنیں
ہم لکھیں، بولیں، پکاریں
ایسی آواز اٹھائیں جو صرف حکمرانوں کے تخت کو نہ ہلائےبلکہ عوام کو ان کا کھویاہوا وقار واپس دلائے۔یہ وقت ہے سچ کو سچ کہنے کا،یہ وقت ہے ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کا۔
یہ وقت ہے اس انقلاب کا جو قلم سے اٹھے اور ضمیر کو جگا دے۔



































