
ثمینہ مجید
آج کی چلتی دوڑتی زندگی کے جہاں ہر کسی کو اپنی اپنی پڑی ہیں وہاں بحیثیت مسلمان ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے غزہ ، فلسطین ، بہنوں ،بھائیوں
بچوں ، نوجوانوں کی آواز بنیں ۔۔۔۔۔!!!!آج سوشل میڈیا کا دورہ ہے ،جہاں ایک معمولی سی بات جنگل میں آگ کی طرف پھیل جاتی ہے۔اسی طرح ہر بچہ، بڑا، بوڑھا ، نوجوان سب جانتے ہیں کہ غزہ پرکیساظلم ہورہا ہے ۔ہم بحیثیت امت تو کچھ نہیں کر پا رہے ۔۔۔۔۔۔!!!ہمارا حکمران طبقہ تو پہلے غلامی میں جکڑا ہوا ہے باقی مسلم ممالک کے حکمران بھی نیند کی گولیاں کھا کرسو رہے ہیں۔
اس قدر خوف ، ڈر لگتا ہے ۔
کل کو اللہ کی عدالت میں یہ ننھےبچے،مائیں بہنیں گریبان پکڑیں گی تو کیا جواب دیں گےسب کے سب ۔ان ظالموں کو اللہ سبحانہ وتعالیٰ جہنم کا ایندھن بنائے مگر جو آج خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔یہ بھی ضرور۔۔۔۔۔!!! تھوڑا نہیں پورا سوچیں۔۔۔۔۔۔!!! کیا جواب دیں گے۔ سب ۔۔۔۔!!!!اب تو دل کرتا اللہ تعالیٰ معجزہ کر دیں کوئی، ان کی مدد فرما دیں کیونکہ امت مسلمہ کے حکمرانوں کے ضمیر مردہ ہوچکے ہیں ۔پچھلے پانچ دنوں سے ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مایوسی جیسی تحریریں آرہی ہیں ،سب شئیر بھی کر رہے ہیں مگر ان سب سے سوال ہے
کہ میں نے اور آپ نے کیا کردارادا کیا۔بہت سارے لوگوں نےاب آوازبلند کرناچھوڑدیا،ان کی اکاؤنٹس بند ہورہےہیں ۔۔۔۔!!!۔
’’جس طرح ہاتھ سے قتال ہوتا ہے،اسی طرح دعا سےبھی ہوتا ہے۔‘‘(شیخ الإسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ | منہاج السنة : ٤/ ٤٨٢)
ہمیں چاہیے کہ ہر اس چیز کا بائیکاٹ کریں جو اسرائیل کی بنائی ہوئی ہے ۔۔۔ جہاں کہیں دیکھیں لوگوں میں اسے سے متعلق آگاہی پھیلائیں کیونکہ ہمارے بائیکاٹ سے ان کی معیشت کو نقصان پہنچنے گا ،معاشی نقصان سے یہ کمزور ہوں گے ۔اس کے بعد مظاہرے چاہے وہ کسی بھی جماعت کے ہوں، اس شرکت کو یقینی بنائیں ۔اس قدر مظاہرے ہوں کہ شاید گونگے بہرے بنے حکمرانوں کو آواز سنائی دے...! موجودہ حالات میں یہ تمام شواہد ہمیں بڑی جنگ کی طرف اشارہ نظر آتے ہیں ،ہمیں خود کو اپنی آنے والی نسل کو تیار کرنا ہے ۔
کہ کیسے ہم ان نے ظالموں اور ان کے دجالی ساتھیوں کا مقابلہ کرناہے۔آنےوالی نسل کو جہاد کے لیے تیارکریں، اپنے بچوں کی ذہن سازی کریں کیونکہ آنے والے وقت میں اس کی اشد ضرورت ہیں۔اپنی اپنی حد تک ان کی آواز بنیں، حکام بالا تک آواز پہنچائیں ۔آگاہی سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کریں ۔ساتھ ساتھ دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری رکھیں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ اپنی غیبی مدد سے ان پیاروں کی مدد فرمائے ۔
اے اللہ کافروں کے گٹھ جوڑ کو کمزور کردے۔اے اللہ کافروں کے قدموں کو ڈگمگا دے۔اے رب کافروں کی جمعیت کو تتر بتر کر دے۔رب عالم اانہیں تباہ وبرباد کردے۔
اَللّٰهُمَّ انْصُرْ اِخْوَانَنَا الْمُسْتَضْعَفِیْنَ فِیْ غَزَّۃ
اَللّٰهُمَّ احْفَظْ مَسْجَدِ الْاَ قْصَی*
اَللّٰهُمَّ احْفَظْ اَھْلِ فَلَسْطِیْنَ یَا ذَالْجَلالِ وَالْاِکْرَامِ
اَللّٰهُمَّ اَیِّدْھُمْ بِرُوحِ الْقُدُّسْ.
آمین یا رب العالمین...!!




































