منزل

ضیاء الرحمن غیور

سخت دھوپ تھی ۔دھول سےاٹا ہوا چہرہ لئے۔وہ ہوٹل میں داخل ہوا۔قریبی بچھےہوئےتخت پربیٹھ کراس نےجگ سے گلاس میں پانی ڈالا اور غٹاغٹ

ایک ہی سانس میں پورا گلاس پانی پی لیا۔ اس طرح اس نے تین گلاس پانی پئے ۔اس نے مسکراکر بیرے کی طرف دیکھا بیرا بھی مسکرایا ۔ یہ اس کا دوپہر کھانا تھا ۔ہوٹل والا اسے پہچانتا تھا ۔ وہ روزانہ پانی پینے آتا تھا ۔وہ جاکر قریبی پارک میں ایک گھنے درخت کی گھنی چھاؤں میں ایک بنچ پر بیٹھ گیا ۔ابھی وہ اچھی طرح بیٹھا بھی نہیں ۔ اس کا دوست شکیل اس کے قریب آکر بیٹھ گیا ۔ ان دونوں کی بڑی گہری دوستی تھی ۔ یہ دونوں رات گئے یہاں بیٹھے ادھر ادھر کی باتیں کرتے رہتے تھے ۔ شام تک آنے والوں سے یہ پارک بھر جاتا تھا ۔ اس میں مرد عورتیں بچے نوجوان سب ہوتے تھے ۔ اس بھیڑ بھکڑ میں وہ کسی کا سامان اٹھوادیتے تھے ۔کسی کی کوئی چیز خرید کر لا دیتے تھے ۔

ان کی خدمت کی قدر کرنے والے بصد اصرار ان کو اپنے ساتھ کھانا کھلا لیتے تھے۔کوئی نقد پیسےدے دیتا تھا جس سے دونوں دوست کھانا کھا لیتے تھے ۔ جب کبھی کچھ نہیں ملتا تو باورچی خانے میں خالی برتن دیکھ کر خاموشی سے سو جاتے تھے ۔  وہ گھر میں سب سے چھوٹا تھا  مگر سب سے زیادہ اسے نظر انداز کیا جاتا تھا  مگر یہ اس کی فطرت تھی وہ کتنے مشکل حالات سے گزر رہا ہوتا تھا۔ شکایت زبان پر نہیں لاتا تھا ۔ وہ بہت کم گو تھا ۔ یہ اس کی تنہائی کا احساس تھا یا اس کا تجسس ۔ اسے گھر میں بند رہنا اچھا نہیں لگتا تھا ۔ وہ ایک متوسط گھرانے کا بچہ تھا ۔اس کے دماغ میں یہ بات اچھی  طرح بیٹھی ہوئی تھی کہ اگر تم نے تعلیم حاصل نہیں کی تو ، تمہاری زندگی میں اندھیرا ہی اندھیرا ہے ۔ بظاہر وہ آوارہ گردی کرتا نظر آتا تھا لیکن پڑھنے کے لئے اس کے پاس کوئی نہ کوئی کتاب ضرور ہوتی تھی ۔ وہ نویں جماعت میں گیا تو بڑے بھائی نے اسے سائنس دلوادی جبکہ وہ آرٹس سے دلچسپی رکھتا تھا ۔جب وہ فیل ہوا تو اس نے آرٹس پڑھنا شروع کردی ۔اس نے میٹرک میں بہت اچھے نمبر لئے ۔ اس کامیابی سے گھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

 اس نے پہلی دفعہ گھروالوں کو اپنی تعریف کرتے سنا ۔ اس نے آگے بڑھنے کے جو بھی کام کئے ۔ اپنی کاوشوں سے کئے ۔ اپنے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے لئے ۔ ایک وکیل کے پاس نوکری کی ۔ کتابوں کی دکان پر کام کیا ۔ اس  طرح  وہ آگے بڑھتا رہا ۔ بچوں کے رسالے پڑھنے کا بہت شوق تھا ۔ پڑھتے پڑھتے آٹھویں جماعت میں اپنی پہلی کہانی اخبار کو لکھ کر بھیجی جو فورا چھپ گئی ۔ بس پھر کیا تھا اسے اپنی پہچان مل گئی۔ وہ اس کامیابی پر بہت خوش تھا ۔اس نے مسلسل لکھ کر اور چھپ کر کہانی نویس کی پہچان بنا لی۔ تو اپنےعلاقے کے ایک اخبار میں ملازم ہوگیا ۔اب اسے باقاعدہ تنخواہ ملنے لگی ۔ باہر کے لوگ ہی نہیں ۔گھر والے بھی اس کی صلاحیتوں کے معترف ہوچکے تھے جس نے اس کی بڑی ہمت بندھائی، اسے اپنے مستقبل کو تابناک بنانے کے لئے ۔اس شہر جانا تھا جس کی باتیں کوہ قاف کی  پریوں  کی طرح دلچسپ تھیں ۔ اس نے سنا تھا سخت محنت کرنے والوں کی یہاں قسمتیں بدل جاتی ہیں ۔ایک نئے سفر پر روانہ ہوتے ہوئے ماں نے تین سو روپے دیے ۔باقی پیسوں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے۔اس نے اپنی وہ سائیکل بیچ دی جو اس نے بہت شوق سے خریدی تھی ۔ یہاں مختلف عزیزو رشتہ داروں کے پاس کم سےکم رہا  کہ کہیں کسی کو میری ذات سے کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچے ۔مشکل دنوں میں وہ کبھی کرائے کے کمروں  میں رہا ۔ جس میں کئی لوگ ایک ساتھ رہتے ہیں ۔ کبھی سردی میں ٹھٹھرتے ہوئے رات گزاری ۔کبھی بارش کے پانی سے بھرے ہوئے کمرے میں ایک کونے میں کھڑے بےبسی سے اپنی مجبوری دیکھتا رہا ۔ کبھی ایسا بھی ہوا ۔ رہنے کی کوئی جگہ نہیں تھی ۔فٹ پاتھ پر بیٹھ کر یا صبح تک ٹہل ٹہل کر رات گزار دی ۔یہ آگے بڑھنے کا سفر کھسکتا رہا مگر ہمت نہیں ہاری ۔ دانشور کا قول ہے ۔گرمی ، سردی ، حادثات کا مقابلہ اس طرح کرو جیسے جانور کرتے ہیں ۔ منجھے ہوئے صحافیوں کے درمیان راستے بنانا کوئی آسان کام نہیں۔ تمام راستے بند ہوجائیں  تو اللہ راستے کھولتا ہے ۔ کسی نے مدد سے صاف معذوری ظاہر کردی ۔کسی نے بات کرنا گوارا نہ کیا ۔ کسی نے جھوٹی تسلی دی۔ کسے نے مدد سے صاف معذوری ظاہر کردی ۔ جتنی مشکلات بڑھیں ۔ اتنا عزم راسخ ہوتا رہا ۔ اس نے ایک اخبار میں میں کام شروع کیا ۔طویل عرصہ اور انتھک محنت کے بعد  وہ لوگوں کی زبانی سنتا تھا ۔اس کاشمار شہر کے معتبر صحافیوں میں ہونے لگا تھا ۔ اب اس کا اپنا ایک خوبصورت مکان ہے ۔ایک راز کی بات بتلاؤں اب وہ بچہ نہیں رہا ۔ وہ کیسے بچہ رہ سکتا ہے ۔ کہانی تو کہانی ہوتی ہے،اب وہ خود بچوں والاہے ۔

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے